Express News:
2025-11-04@03:13:03 GMT

آج کا دن کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے حالات کو کافی بہتری کی طرف لے کر جا سکتا ہے اچھے خاصے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہوسکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیے۔

 

 

ثور:

22 اپریل تا 20 مئی

کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز نہ کریں ورنہ آپ کا اپنا ہی نقصان ہوسکتا ہے سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد خود کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلے کریں۔

 

 

جوزا:

21 مئی تا 21 جون

گزشتہ آپ نے اپنے دوستوں کی بہتری کیلئے بہت کچھ کرنا چاہا اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی رہے مگر ان دوستوں سے سوائے بدنامی کے آپ کو کچھ حاصل نہ ہوسکے گا۔

 

سرطان:

سیاسی و سماجی کارکنان کے لیے محتاط رہنے کا وقت ہے بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد کوئی ڈیل پکی کریں فائدہ کی توقع رکھی جاسکتی ہے۔

 

اسد:

24 جولائی تا 23 اگست

جنس مخالف میں ذاتی دلچسپی بدنامی کا سبب بن سکتی ہے البتہ شریک حیات سے فائدے کی توقع رکھی جاسکتی ہے ہوسکتا ہے سسرالی رشتہ داروں سے کوئی مفاد حاصل ہوسکے۔

سنبلہ:

24 اگست تا 23 ستمبر

التواء کا شکار ہوئے ہوئے کام کافی حد تک حل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ عشق و محبت کے معاملات میں سوائے بدنامی کے اور کچھ حاصل نہ ہوسکے گا۔

میزان:

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

کاروباری معاملات تھوڑی سی تگ ودو سے خوش کن طریقے سے حل ہوسکتے ہیں نوکری سے پریشان لوگ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کچھ حاصل نہ کرسکیں گے۔

عقرب:

24 اکتوبر تا 22 نومبر

اپنی ذاتی زندگی میں دوسروں کی مداخلت کے باعث شریک حیات سے بدگمانی ہوسکتی ہے لہٰذا اپنے رشتے داروں کا گھر میں آنا جانا محدود رکھیں تاکہ مفت کی پریشانی سے بچا جاسکے۔

قوس:

23 نومبر تا 22 دسمبر

اگر آپ کا ارادہ کوئی نئی چیز خریدنے کا ہے تو لازمی خریدو فروخت کریں نتائج حسب سابق برآمد ہوں گے رکے ہوئے کام حل ہونے کا دن ہے۔

جدی:

23 دسمبر تا 20 جنوری

ہر وقت سوچوں میں گم رہنا آپ کو فائدہ نہ دے سکے گا لہٰذا عملی طور پر خود کو ایکٹو کریں تاکہ الجھن کا شکار نہ ہوسکیں۔

دلو:

21 جنوری تا 19 فروری

محبوب سے آج کے دن وفاداری کی امید رکھنا ہر گز بہتر ثابت نہیں ہوسکے گی لہٰذا عشق و محبت کے میدان سے خود کو دور رکھیں تو یہی آپ کے لیے بہتر ہے۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

تعمیراتی بزنس سے منسلک افراد اپنے کاروبار کو عروج دے سکتے ہیں۔ والدین کی جانب سے کوئی خوشی حاصل ہوسکتی ہے البتہ دوستوں سے محتاط رویہ اپنائیں۔

(نوٹ: یہ عام پیش گوئیاں ہیں اور ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔)

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار

برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بھاگتے اور چیختے ہوئے دیکھا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو!” — اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا نظر آیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ “انتہائی پریشان کن” ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوڈان کی قیامت خیز جنگ سے فرار کے دوران خاندان بچھڑ گئے، بچے والدین کے سامنے قتل سوڈان کی قیامت خیز جنگ سے فرار کے دوران خاندان بچھڑ گئے، بچے والدین کے سامنے قتل جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید عیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کوئی محکمہ کیسے اپنے نام پر زمین لے سکتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • روزانہ بھگوئی ہوئی کشمش کھانے سے صرف ایک ماہ میں حیران کن فوائد حاصل کریں
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • ٹرمپ کی قانون شکنی اور لاپرواہی کا مقابلہ کریں، اوباما کا ڈیموکریٹس سے خطاب
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان،کراچی کے طلبا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی