وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

بانئ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کر دیا۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

بانئ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں، علی امین گنڈاپور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں۔ 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی علی امین

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کی زبان آئینی تقاضوں کے منافی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوز

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا شخص عوامی نمائندگی کا اہل نہیں ہو سکتا۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے کن باتوں پر اتفاق کیا؟

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حلف برادری تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت چوروں کے قبضے میں ہے، جہاں کرپشن عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہستان میں 40 ارب روپے کے اسکینڈل پر کوئی انکوائری نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا میں سولر منصوبے کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گنڈاپور کے اہم پیغام کے باوجود عمران خان نے مذاکرات کا راستہ چننے سے انکار کر دیا 
  • صوبے میں یکساں ترقی ترجیح ہے: علی امین گنڈاپور
  • 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں: شیخ وقاص اکرم
  • پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے: پرویز اشرف 
  • علی امین گنڈاپور کی زبان آئینی تقاضوں کے منافی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے احکامات میں نے نہیں دیئے: علی امین گنڈاپور
  • 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے، علی امین گنڈاپور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کا کیس نمٹا دیا
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گڈ گورننس روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا
  • پی ٹی آئی کا ملک گیر تحریک کا اعلان، پارٹی رہنماؤں کو تیاری کی ہدایت