وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے وسائل کی فراہمی سے متعلق کمیٹی قائم کر دی۔

وزیراعظم نے ملک میں بڑے آبی ذخائر، ریزروائرز کی تعمیر کے لیے وسائل کی فراہمی سے متعلق سفارشات مرتب کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔

کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، 20 رکنی کمیٹی کی سربراہی نائب وزیراعظم کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزرا، مشیروں، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام کو اس کا رکن مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی تمام متعلقہ صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد 9 جون 2025 تک اپنی سفارشات حتمی شکل دے گی۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق کمیٹی کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی موزوں فرد کو بطور رکن شامل کر سکتی ہے تاکہ اس کام کی تکمیل ممکن ہو سکے،  کابینہ ڈویژن اس کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی سطح پر معاونت فراہم کرے گا۔

کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیومحمد اورنگزیب،  وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ بھی کمٹی کا حصہ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل، سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کمیٹی میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انورالحق ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری آبی وسائل، سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان وفاقی وزیر برائے

پڑھیں:

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اگر ہمارا پانی روکا گیا یا اس کا رخ موڑ ا گیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی بھی یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اب بھارت سے مذاکرات ہوئے تو جامع ہونگے۔اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج امن کیلئے کوشاں ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز عدالتی معاملہ ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے تجارت اور ٹیرف پر بھی بات کی، ٹیرف پر معاہدے کیلئے وزیر خزانہ امریکا پہنچ رہے ہیں، اگلے دو سے تین دن میں ٹیرف پر معاہدہ طے پا جائے گا۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے بھی خطاب کرتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور خوراک کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ آج کا غزہ انسانی حقوق کے قوانین کا قبرستان بن چکا، غزہ میں جنگی جرائم پر قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے، انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ بند کیا جائے، اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کا اجلاس
  • سدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • اگر ہمارا پانی روکا گیا یا اس کا رخ موڑ ا گیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا: نائب وزیراعظم
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات
  • کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے، عطا تارڑ
  • وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے نیدرلینڈز کی سفیر کی الوداعی ملاقات
  • بلوچستان: پی ایس ڈی پی پر عملدرآمد سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس
  • پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل ‘ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کی بھرپور حمایت کرتا ہے.اسحاق ڈار