اسلام آباد:

ملک کے 3 اضلاع ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ انسداد پولیو مہم کے مطابق مثبت نمونوں کا جنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹر سے ہے، ماحولیاتی نمونوں کے سیمپلز 23 اور 24 دسمبر 2024 کو لیے گئے۔

سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی، ملک گیر پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔

ملک میں تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سال 2025 میں ایک بچہ جبکہ 2024 میں 73 بچے پولیو سے متاثر ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار 560 ملزمان کی رہائی روک دی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار  560 ملزمان کی ضمانت پر رہائی روک دی۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے گرفتار ملزمان کی ضمانت پر رہائی روکنے کا حکم دیا، پراسیکیوشن نے 560 ملزمان کی ضمانتی مچلکوں کی مالیت میں اضافے کی درخواست دائر کی۔

 جس میں کہا گیا کہ ضمانت پر 560 ملزمان نے صرف 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروائے ہیں، ملزمان کو فی کس 10، 10 لاکھ کے دو مچلکے اور دو ضامن دینے کا حکم دیا جائے۔

24، 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 82 ملزمان کو 4 ،4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

82 ملزمان نے عدالت میں اپنے اعترافی بیان جمع کرایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں اکسایا تھا۔

پراسیکیوشن نے درخواست اے ٹی اے ایکٹ کی شق 21 ڈی کے تحت دائر کی، جس میں کہا گیا کہ 26 نومبر کے 24 مقدمات میں 560 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، 1074 ملزمان دانستہ طور پر ضمانت کے بعد عدالت سے غیر حاضر ہوئے۔

عدالت نے رہائی روکتے ہوئے ملزمان کو طلبی کےنوٹس جاری کردیے اور درخواست پر فیصلے تک جیل حکام کو رہائی روکنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کے بعد بھارتی ریاست اترپردیش میں ریڈ الرٹ، 19 اضلاع میں بلیک آؤٹ
  • چیف سیکرٹری پنجاب کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا
  • سانحہ 12 مئی، انسداد دہشتگردی عدالت میں گواہوں کو پیش کرنے کا حکم
  • سانحہ 12 مئی؛ انسداد دہشتگردی عدالت نے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا
  • سانحہ 9 مئی کیس: فیروزآباد تھانے میں درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد
  • سانحہ 12 مئی کیس: آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار 560 ملزمان کی رہائی روک دی
  • راولپنڈی: 9 مئی کیسز میں 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی فسادات میں ملوث 20 ملزمان کو سزا سنا دی