2025-08-13@23:42:22 GMT
تلاش کی گنتی: 1332
«غزہ کے بچوں»:
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے پوپ آف ویٹیکن پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے اور جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے امدادی راستے کھلوانے کے لیے کردار ادا کرنے اپیل کی ہے۔ موسیقی کی دنیا کی 66 سالہ اسٹار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے درمیان وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کوئی غزہ جانے سے روک نہیں سکتا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اب مکمل طور پر انسانی امداد کے دروازے کھلوانے ہوں گے تاکہ غزہ کے معصوم بچوں کو بچا سکیں۔ اب ہمارے پاس وقت نہیں بچا ہے۔ امریکی گلوکارہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے روکّو رچی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع...
لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2024 کے دوران بچوں کے خلاف رپورٹ ہونے والے جرائم میں سب سے زیادہ اغوا اور جنسی تشدد کے واقعات سامنے آئے مگر ان میں سزا پانے والے مقدمات کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے اغوا کے 68 اور جنسی تشدد کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے مگر چالان جمع ہونے کے باوجود بیشتر مقدمات یا تو زیر سماعت ہیں یا زیر تفتیش جبکہ سزا پانے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ رپورٹ اسلام آباد پولیس سے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت حاصل شدہ اعداد و شمار پر مبنی ہے جس میں بچوں کی...
الیکشن کمیشن نے ریاست بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر ) میں شفافیت کے اپنے دعووں کی حمایت میں دستاویزات کی ایک فہرست کا اشتراک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نئی دہلی میں ایک احتجاجی مارچ کے دوران کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے کئے گئے "ووٹ چوری" کے دعووں کو "حقیقت میں غلط" قرار دیا۔ سپریم پول باڈی نے اپوزیشن بلاک "انڈیا" کے دعووں پر "حقائق کی جانچ" کے عنوان سے ایکس پر ٹوئٹ کیا، جس میں بہار میں ایس آر آئی سے متعلق حقائق کا انکشاف کیا گیا جبکہ گذشتہ روز نئی دہلی میں بہار میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے خلاف اپوزیشن انڈیا بلاک نے احتجاجی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چودھری نے ملاقات کی، جس میں پاک-امریکہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران نوید انور چودھری نے وزیراعظم کو امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ تک مؤثر انداز میں متعارف کرانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی تاجر ملک کے “معاشی سفیر” ہیں۔ انہوں نے شکاگو چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون...

رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں سوئمنگ کلاسز کے آغاز کے حوالے سے جائزہ اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں سوئمنگ کلاسز کے آغاز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بچوں کیلئے پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹمپریچر کنٹرول سوئمنگ پول کے افتتاح کی تیاریوں اور رجسٹریشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ تعلیم کیمطابق وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں 5 سے 12 سال تک بچوں کیلئے سوئمنگ کلاسز کا آغاز 20 اگست سے ہوگا جبکہ سوئمنگ کلاسز میں اب تک 300 سے زائد بچے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے سوئمنگ سیشنز کے حوالے سے تمام...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کی جانب سے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں 8 سے 17 سال کے بچوں کیلئے 3 ہفتوں پر مشتمل وزکڈز سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔(جاری ہے) کیمپ میں 400 سے زائد درخواستوں میں سے منتخب کردہ 140 بچوں کو کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایپ ڈویلپمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور مارکیٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں مفت تربیت فراہم کی گئی۔ پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطف نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیمپ میں شریک بچوں اور پی آئی ٹی بی ٹیم میں ان کی شاندار کاوشوں پر سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں پی آئی ٹی بی کے سینئر افسران...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کم سن بچے اور بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر 20 سے زائد 8 سے 12 سال کی بچیوں اور لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے موبائل سے بچوں سے زیادتی کی 30 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کے مطابق ملزم اسلحہ کے زور پر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
عبدالقادر گیلانی : فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں قیمتی گھڑی سے محروم ہو گئے۔ عبدالقادر گیلانی سے قیمتی گھڑی چور چھین کر لے گئے، گولڈ پلیٹڈ گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو یعنی 1 کروڑ 84 لاکھ پاکستانی روپے تھی۔چیئرمین سینیٹ کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیر و تفریح کے لیے گئے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے بچوں کی صحت کے تحفظ، ماؤں کو بااختیار بنانے اور دودھ پلانے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے ایک اہم مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کردیے۔ یہ اعلامیہ پارلیمنٹرین ایڈووکیسی فورم برائے بچاؤ، تحفظ اور حوصلہ افزائی برائے دودھ پلانے کے موقع پر جاری کیا گیا، جو یونیسف اور ویمن پارلیمنٹری کاکس کے اشتراک سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ اس موقع پر حاضرین نے ماں کے دودھ پلانے کو صحت...
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی بارسلونا موجودگی کے دوران قیمتی گھڑی چھین لی گئی جس کی مالیت جان کر لوگ حیران رہ گئے۔ اس حوالے سے بارسلونا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ گھڑی بارہ یا تیرہ سال قبل سستے دور میں خریدی تھی سونے کے نرخ بڑھنے کے سبب گھڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ انہوں ںے کہا کہ ویسے تو سونا پہننا مرد پر حرام ہے مگر سفر میں سونا ساتھ رکھ لینا چاہیے کہ کہیں ہنگامی ضرورت پڑ جائے تو سونا فروخت ہوسکے، وہ گھڑی میرے ہاتھ میں موجود تھے میرے میزبان کی اور میری گھڑی چھین لی گئی ہم لوگ اہل خانہ کے ساتھ تھے لیکن...
تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونیوالا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے، جو بلوغت کے عمل کو شروع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسدانوں نے امریکا میں کم سن بچوں کے بالغ ہونے کی وجہ کا سراغ لگا لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بعض لڑکیاں 8 اور بعض لڑکے 9 سال کی عمر میں بالغ ہونے لگے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونے والا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے،...

وزیراعلیٰ مریم نوازکا ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم اور سیالکوٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین سے مون سون کے دوران بچوں کو سیلابی نالوں سے دور رکھنے کی اپیل کی ہے۔

کرتارپورراہداری کےافتتاح پر عمران خان کوسونےلوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونےکاپانی چڑھوا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کاالزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان)...
اسلام ٹائمز: معروف مذہبی شخصیات مولانا باقر زیدی اور مولانا نصرت بخاری نے تقریب میں شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں میں نجی ادارے امام حسین علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکول کے بچوں کے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 سے 14 برس کے بچوں نے اپنی دلچسپ ایجادات کے ذریعے سب کو حیران کردیا۔ بچوں کی جانب سے نہ صرف موبائل اور ڈیسک ٹاپ گیمز بنائے گئے بلکہ واٹس ایپ جیسی ایپلیکشن بھی متعارف کی جو ہو بہو واٹس جیسی تو ہے لیکن اس کو اس انداز...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ملتان میں ظالم باپ نے بیٹی اور اس کے تین کمسن بچوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملتان کے علاقے ملوک بستی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے بیٹی کو اس کے تین بچوں سمیت قتل کردیا۔(جاری ہے) پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسے نواسیوں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 3 سال کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کی وجوہات واضح کر دیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی pic.twitter.com/Z9DTcm253l — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 8, 2025 رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا تاکہ بچوں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ تعطیلات میں توسیع سے...
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022ء میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، وفاقی حکومت کو کراچی کو سپورٹ کرنا چاہیئے، تمام انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے کہتا ہوں ہمیں مسائل کے حل کیلئے ورکنگ ری لیشن کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے لائنیں بچھا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر میں شہر کے...
—فائل فوٹو ملتان کی بستی ملوک میں شقی القلب باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹی کے گھر میں کلہاڑی سے بیٹی، 2 نواسوں اور ایک نواسی کو قتل کیا۔ حافظ آباد، باپ نے بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیاحافظ آباد میں سنگدل باپ نے بیٹی، داماد اور دو... ملتان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کےتنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسی نواسوں کو قتل کیا ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے...
چین میں حالیہ دنوں ایک منفرد اور حیران کن رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں نوجوان بالغ افراد ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور روزمرہ کی ٹینشن سے نجات کے لیے بچوں والی چُوسنی (Pacifiers) کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ جدید زندگی کی الجھنیں جیسے کہ کام کا بوجھ، مارگیج اور گاڑی کی اقساط، اور پیچیدہ تعلقات — سبھی مل کر نوجوانوں میں اضطراب اور بے سکونی کو جنم دے رہے ہیں۔ ایسے میں ہزاروں افراد نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے چُوسنی کو حل کے طور پر اپنا لیا ہے۔ یہ پلاسٹک فیڈرز اب چین میں ذہنی سکون اور نیند میں مدد دینے والی مصنوعات کے طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں، اور نوجوان صارفین انہیں...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آئین ہر شخص کو ایک ووٹ کا حق دیتا ہے اور الیکشن کمیشن اور اسکے افسران اس پر حملہ کررہے ہیں، یہ کام کرنے والے افسران کو ایک دن نہیں بخشا جائیگا اگرچہ اس میں وقت لگے گا، ہم انہیں پکڑ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر دعویٰ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن الیکٹرانک ڈیٹا فراہم کرتا ہے تو کانگریس ثابت کرے گی کہ نریندر مودی ووٹ چوری کرکے ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ باتیں بنگلورو کے فریڈم پارک میں منعقد "ووٹ رائٹس ریلی" میں کہیں۔ انہوں...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی بچوں کے ساتھ 2 اہم تقریبات میں شرکت کی، جو “معرکہ حق” کے عنوان سے قائداعظم ہاؤس میوزیم اور مزارِ قائد پر منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات کا مقصد شمولیت، قومی وحدت اور آزادی کی قدر کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز قائداعظم میوزیم میں ہوا جہاں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے خصوصی بچوں نے ملی نغمے پیش کیے، پرچم کشائی کی اور چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے والے رنگا رنگ پروگراموں میں حصہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ اسٹیج پر نغمے گائے، کیک کاٹا اور انہیں بھرپور داد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ “یہ خصوصی بچے ہماری تقریبات کی جان...
ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں،فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم بدقسمتی سے حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی حالات بدترین حالت میں ہیں جہاں حکومت اور اپوزیشن تحریک انصاف کی اندرونی سیاسی لڑائیاں عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔فواد چودھری نے کہا ہے فیصلے جو آ رہے ہیں وہ سب آپ کے سامنے ہیں، صبح ایک بندہ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ آج ہم احتجاج کریں گے پھر ساری قیادت اڈیالہ جیل پہنچ جاتی...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری سے پوچھا جائے عمران خان کے بچوں کو کیوں ویزا نہیں دیا جارہا۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ایڈووکیٹ فیصل ملک کو کہا ہے طلال چوہدری سے رابطہ کریں۔علیمہ خان نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کہا ہے ہمارا بانی کے بچوں کی ویزا درخواست سے کوئی تعلق نہیں، ایمبیسڈر نے کہا تھا وہ وزارت داخلہ سے اجازت لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی کے بچوں کے ٹریکنگ نمبرز ہمارے پاس ہیں، قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ بنا ہوا ہے لیکن کارڈ گم ہوچکا ہے، برٹش پاسپورٹ پر دونوں نے ویزا کے لیے اپلائی کردیا...
فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے لائنیں بچھا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر میں شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی لائنوں کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022 میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، ماضی میں کے فور منصوبے پر سنجیدگی سے کام نہیں ہوا، واپڈا کا کلیم ہے2026 دسمبر تک وہ کے فور پراجیکٹ پر اپنا کام...
جب ہم معیشت کے بارے میں سوچتے ہیں تو دماغ فوراً بینکس، صنعتوں، برآمدات، زراعت اور ٹیکنالوجی کی طرف چلا جاتا ہے۔ کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو بغیر کسی بجٹ اور تنخواہ کے پوری معیشت کے کئی شعبوں کو متحرک رکھتا ہے۔ اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ ’چور‘ ہیں۔ بظاہر یہ قانون کی نظر میں مجرم ہوتے ہیں، لیکن اگر معیشت کا چشمہ لگا کر دیکھا جائے تو یہ مجرم کم اور ’خاموش محسن‘ زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔ ایک لمحے کےلیے ذرا سوچیے کہ اگر دنیا میں چوری نہ ہوتی تو کیا تالے، تجوریاں، الماریاں، ڈیجیٹل لاکس اور سیفٹی باکسز بنانے والی انڈسٹری وجود رکھتی؟ شاید نہیں۔ یہ پوری کی پوری...
لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب کھڑا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا طیارہ وہاں کب سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر یہ جہاز وہاں کب اور کیوں کھڑا کیا گیا۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی آئی اے جہاز چوبرجی کے قریب جہاز لاہور لاہور چوبرجی
اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کرکے جلد فارغ کردیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کاغان میں ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی کاغان کے علاقے پھاگل بازار کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں راہ چلتے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کرکے جلد فارغ کردیا جائے گا۔
ڈنمارک کی ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے بچوں اور نوجوانوں میں دل کی بیماریوں اور میٹابولک مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر اضافی گھنٹہ خطرے کی شدت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ: موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خود کشی کرلی جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، وہ بچے اور نوجوان جو روزانہ کئی گھنٹے اسکرین (فون یا ٹی وی) کے سامنے گزارتے ہیں، ان میں بلند فشار خون، کولیسٹرول کی زیادتی اور انسولین مزاحمت جیسے کارڈیو میٹابولک خطرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔ تحقیق میں ایک ہزار سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں...

فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبر جھوٹ، حملے پر جوابی کارروائی بھارت کے اندر گہرائی سے شروع ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی مشرق میں گہرائی تک حملہ کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا ممکنہ بھارتی جارحیت پر دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے معروف جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد بھارت کی جانب سے منفی پراپیگنڈے کے ذریعے بھارتی میڈیا اور حکومتی حلقے اسے بنگلہ دیش کو استعمال کرنے سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے مشرقی حصے میں موجود اقتصادی مراکز کو گہرائی میں نشانہ بنانے کی بات کی ہے۔ بھارتی حکومت، جو آپریشن سندور میں ناکامی اور عوام و اپوزیشن...
غزہ میں امریکی حکومت اور اسرائیل کے تعاون سے بنائی گئی امدادی تںطیم جی ایچ ایف کے سابق سیکورٹی اہلکار نے اسرائیل افواج اور تنظیم کے جنگی جرائم میں شامل ہونے کا بھاندا پھوڑ دیا ہے۔ سابق امریکی فوجی اینتھونی ایگوئیلر، جو غزہ میں جنگی جرائم کا مشاہدہ کرنے کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں، نے امریکی سینیٹر کرس وینہولن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں غزہ میں امریکی امدادی تںظیم (جی ایچ ایف) کی مخصوص کردہ سائٹ میں سے ایک ’سائٹ 2‘ پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دن سائٹ نمبر 2 کے کنٹرول روم میں آن ڈیوٹی تھے اور امداد کی تقسیم کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران کچھ بچوں کو دیکھا جو بھیڑ اور...
امریکا میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پالتو جانور، خاص طور پر کتے اور بلیوں کو چومنے یا ان کے منہ کو چومنے جیسی قربت صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کچھ افراد اپنے پالتو جانوروں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انہیں بوسہ دینا معمول بن چکا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت مختلف جراثیم اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں ناتھن روسو اسمتھ نے ماہرین کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے منہ میں ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر کسی انسان کے...
سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس اور نجی ادارے کنگزفورڈ کالج (Kingsford College) کے درمیان ایم او یو (معاہدہ) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق ایم او یو پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور کالج کے چیف ایگزیکٹو شیخ حسن منور نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو مکمل مفت تعلیم، داخلہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں اور بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا دو ٹوک ردعمل آ گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ترجمان پاک فوج نے معرکہ حق کے بعد کئے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کر دیئے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔برطانوی جریدے نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ پاکستان بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا؟ڈی جی آئی...
کراچی میں میں نجی ادارے امام حسینؓ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکول کے بچوں کے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 سے 14 برس کے بچوں نے اپنی دلچسپ ایجادات کے ذریعے سب کو حیران کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیو گیمز تو کام کے نکلے، دیکھیے یہ فالج کے مریضوں کی کیسے مدد کرسکتے ہیں؟ بچوں کی جانب سے نہ صرف موبائل اور ڈیسک ٹاپ گیمز بنائے گئے بلکہ واٹس ایپ جیسی ایپلیکشن بھی متعارف کی جو ہو بہو واٹس جیسی تو ہے لیکن اس کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ اس سے ڈیٹا لیک نہ ہو۔ گیمز بنانے والے بچوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو گیمز تو کھیلنے ہی ہوتے ہیں تو کیوں...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطابق، ہر روز اوسطا 28 بچے شہید ہو رہے ہیں۔ یونیسف نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ بچے بمباری سے مر رہے ہیں، بھوک اور غذائی قلت سے مر رہے ہیں، اور بنیادی سہولیات کے فقدان سے جان دے رہے ہیں۔”یونیسف نے زور دیا کہ غزہ میں بچوں کو فوری طور پر خوراک، صاف پانی، ادویات اور تحفظ کی ضرورت ہے، مگر اس...
کراچی: دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کا ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے ہمراہ دورہ بھارت منسوخ کردیا گیا۔ کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبد الرحمان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ لیونل میسی اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کا رواں سال کیرالہ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر ان لاکھوں بھارتی شائقین کے لیے دل توڑ دینے والی ہے جو برسوں سے میسی کو اپنے ملک میں لائیو کھیلتا دیکھنے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ وزیر کھیل کے مطابق پہلے حکومتی اعلان کے مطابق میسی کی قیادت میں ارجنٹائن ٹیم کا دورہ کیرالہ طے پایا تھا اور اسپانسرز کی جانب سے میچ فیس بھی ادا کردی گئی تھی۔ تاہم اب...
— فائل فوٹو کراچی میں اپنے 2 کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے باپ اورنگزیب عالم کے والد نے بہو کو بیٹے، پوتے اور پوتی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اورنگزیب عالم کے والد نے بیٹے اور پوتوں کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بہو کو موردِ الزام ٹھہرا دیا اور کہا کہ ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی، میرے پوتے پوتی کو مجھے سے چھین لیا۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، بیٹے کو ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو بہو کی والدہ نے بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی، بیٹے نے ہماری مرضی کے...
حال ہی میں چین میں بڑی عمر کے افراد میں ذہنی تناؤ کو کم کرنے کیلئے چوسنیاں متعارف کرائی گئی ہیں جس نے مقبول ٹرینڈ کی شکل اختیار کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بڑوں میں ڈپریشن کم کرنے کیلئے adult pacifiers استعمال کرنے کا ایک غیر معمولی ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔ جسے لوگ ذہنی دباؤ، نیند میں مشکل یا سگریٹ چھوڑنے کے لیے آرام دہ احساس کی غرض سے استعمال کر رہے ہیں۔ بڑوں کیلئے یہ چوسنیاں ستمبر 2025 سے ہی عام ہونے لگی تھیں جنہیں لوگ ذہنی تناؤ، کم نیند اور تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار سمجھ کے استعمال کرتے ہیں۔ یہ چوسنیاں بچوں کی چوسنیوں سے قدرے بڑے سائز میں دستیاب ہوتی ہیں اور قیمت 10 یوان (425 پاکستانی روپوں) سے شروع ہوتی ہے۔ کچھ استعمال کنندگان نے ان...
کراچی: ایف آئی اے نے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا، ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمہ معصوم بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی، ملزمہ کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پرعمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ ملزمہ کو ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے پرگرفتار کیا گیا،اسپیشل جج سنٹرل کراچی نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی، ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوگیا جب کہ لاہور پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ گرفتاریاں cctv فوٹیج موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح شہریوں سے جھپٹے کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان چھنے ہوئے موبائلز کے پارسل بناتے مختلف کارگو کمپنیوں کے ذریعے پشاور اسمگل کرتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان...

پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے 5 سے 13 سال کے بچوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ اختتام پذیر، سرٹیفکیٹس تقسیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیومن ریسورس ونگ کی جانب سے 5 سے 13 سال کے بچوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف نے کی۔ اس موقع پر ایچ آر جوائنٹ ڈائریکٹر میراج ندیم، جوائنٹ ڈائریکٹر سجاد قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر سمیرا طاہر سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ کیمپ میں 50 سے زائد بچوں نے حصہ لیا جن کو فٹنس، روڈ سیفٹی، ان ڈور کوکنگ، فیشن شو، یوگا، Mock Drills، ٹیم ورک اور کلرنگ وغیرہ سے متعلق مختلف سرگرمیاں کروائی گئیں۔ اختتامی...
چین کی معیشت اس وقت مختلف پیچیدہ چیلنجز سے دوچار ہے، جن میں سب سے سنگین آبادی میں کمی کا بحران ہے۔ 2025 میں تیسری مرتبہ مسلسل آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس نے حکومت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے آبادی کے اس گرتے رجحان کو ’قومی سلامتی کا مسئلہ‘ قرار دیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار تشویشناک جنوری 2025 میں جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں 13 لاکھ 90 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ چین میں شادیوں کی شرح بھی تاریخی حد تک کم ہو چکی ہے، اور ریٹائرمنٹ کی عمر بتدریج بڑھائی جا رہی ہے تاکہ...
کراچی میں دو دریا میں باپ کی اپنے 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں باپ کو بچوں سمیت سمندر میں ڈوبتے اور شہریوں کو ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں بچوں کو دریا میں بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، موقع پر موجود افراد انھیں بچانے کی کوششیں کررہے ہیں، بچوں کا باپ بھی ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔ شہریوں نے قریب پڑا کھمبا بھی ان کی طرف پھینکا، ایک بچہ کافی دیر تک پانی میں تیرنے کی کوشش کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 4 روز قبل ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، باپ اور اس کے دونوں بچوں کی...
2 درجن کے قریب مسلح افراد نے زرد غلام جان منگوچر گرڈ اسٹیشن پر حملہ کر دیا، جس کے دوران انہوں نے کنٹرول روم اور دیگر آلات کو شدید نقصان پہنچایا اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنالیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیسکو کے حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ تقریباً 20 مسلح افراد نے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس سے گرڈ اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا۔ مسلح افراد نے سیکیورٹی گارڈز سے 12 بور رائفل چھین لی اور اسٹیشن کے عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے عمارت میں توڑ پھوڑ کی۔ کیسکو کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے گرڈ اسٹیشن کے...
12 سال سے کم عمر مسلم بچے دوران کھیل اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار میڈیکل رپورٹس کے مطابق95 فیصد بچوں کا براہ راست قتل،رپورٹ اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی،غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی اکثریت کو سر یا سینے میں گولیاں ماری گئیں۔یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 160 سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں میڈیکل رپورٹس، عینی شاہدین کی گواہیاں، اور تصاویر کو بنیاد...
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے کوئی خطرہ نہیں ، گرفتار نہیں کیا جائیگا، طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے تو دوبارہ دینے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے ویزے کی درخواست کی تو وہ بھی دے دیں گے، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں۔بچوں کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگنے کے سوال پر انہوں...
پانامہ کے جِکارون جزیرے پر نوجوان نر کیپچن بندروں میں ایک پریشان کن رجحان دیکھنے میں آیا ہے جسے ماہرین نے تشویش ناک قرار دیا ہے۔ ان بندروں نے حالیہ عرصے میں دوسری قسم یعنی ہولر بندروں کے بچوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا ہے اور بظاہر اس کا کوئی مقصد نہیں بلکہ تفریح کے طور پر ایسا کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جب ایک شرارتی بندر نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی جرمن ماہر برینڈن بیریٹ اور ان کی ٹیم نے کیمرہ فوٹیج کی مدد سے اس عجیب رجحان کا انکشاف کیا۔ اس رجحان کا آغاز ایک نوجوان بندر ‘جوکر’ نے کیا جو ہولر بندر کے بچوں کو اپنے کندھے پر اٹھائے پھرتا نظر آیا۔ کچھ...
ویب ڈیسک : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ طلال چودھری نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے تو دوبارہ دینے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے ویزے کی درخواست کی تو وہ بھی دے دیں گے، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا بچوں کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے والد تو امریکی...
چوری کے الزام پر نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے فتح گڑھ میں 3 ملزمان نے نوجوان پر موبائل چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کےبعد پولیس کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو ویزا یا نائیکوپ کی ضرورت ہے تو جاری کیا جائے گا۔ ویزا کیلئے اپلائی کیا ہے تو ان کو مل جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ویزوں کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزا درخواست کا ٹریکنگ نمبر مجھے بھجوا دیں ان کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔ طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کا پہلے دن سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہئے۔ قومی مسائل پر بات چیت کیلئے کئی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین سے متعلق بڑی اصلاحات نافذ کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چوری میں مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی۔ مال کی نقل و حرکت پر مکمل نگرانی کیلئے کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای بلٹی قوانین لاگو ہوں گے۔ کارگو کی نقل و حرکت پر ڈیجیٹل بل کی غلطی پر جرمانہ ہو گا۔ کیش آن ڈلیوری پر کورئیر اور آن لائن ادائیگی پر ٹیکس کٹوتی کی ذمے داری بنکوں کی ہو گی۔ ملک کے اندر یا باہر ڈیجیٹل فروخت کرنے والوں کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے اکاؤنٹس‘ کاروبار اور جائیدادیں سیل...
اسلام آباد اور روالپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ زمین لرز اٹھی ہے۔ پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق جڑواں شہروں میں 12 بج کر 10 منٹ پر زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز روات کے جنوب مشرق سے 15 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، ریسٹورنٹس سے باہر نکل کر کھلے مقامات پر آگئے۔
ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات بحال کردی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز بچوں سے ایک گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی،بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے انہوں نے کبھی نہیں کہا انکے بچے احتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئینگے، انکے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا انکے بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہئے،بانی مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا۔ عمران خان...

اگر آپ اپنے بچوں کو یہاں لانے کے لیے تیار نہیں تو لوگوں کے بچوں کو پاکستان کی سیاسی آگ کا ایندھن نہ بنائیں، سلمان غنی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے عمران خان کےبچوں کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ اپنے بچوں کو یہاں لانے کے لیے تیار نہیں تو لوگوں کے بچوں کو پاکستان کی سیاسی آگ کا ایندھن نہ بنائیں، ایک سیاسی لیڈر کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے کہ اسکے بچے احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، جب آپ قوم کے بچوں کو احتجاج کے لیے اکسا رہے ہیں تو اپنے بچوں کو احتجاج سے دور کیو ں رکھ رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں جب ذوالفقار علی بھٹو جیل میں گئے تو بے نظیربھٹو میدان میں آئیں، نواز...
ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے ایسے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سی کا سبب بنتا ہے اور ان بچوں کی بڑی تعداد پانچ برس کی عمر تک اس انفیکشن سے متاثر رہ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برسٹل میں محققین کی جانب سے کی جانے والی عالمی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان میں 23 ہزار سے زیادہ میں پانچ برس کی عمر تک یہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔ یہ وائرس دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن متعدد خواتین خود...
طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے علیمہ خان کے بیان پر بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔علیمہ خان کے بیان پر وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے پہلے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کی بات درست ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔ قاسم، سلیمان نے چند دن پہلے پاکستان کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی، علیمہ خان اپنے بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ سفیر نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ سے منظوری...
کراچی: صدرمملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بچوں کو دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 6 ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دودھ...
غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی صہیونی فورسز کے حملوں میں کم از کم 41 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، مقامی اسپتالوں کے ذرائع نے تصدیق کی کہ صبح سے اب تک 41 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ الاقصیٰ شہداء اسپتال نے بتایا کہ نیٹزاریم کوریڈور کے قریب امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی، جس میں 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 60,249 فلسطینی شہید اور 4,789 زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر غزہ میں انسانی بحران سنگین تر ہو چکا ہے۔ بچوں کے لیے...
معروف برطانوی یہودی اشاعت نے اطلاع دی ہے کہ سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونیوالے بچوں کے ناموں میں سے، انتہائی معنی خیز انداز میں، "یحیی" نے ریکارڈ اضافہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے معروف یہودی مجلے جیوش کرانیکل نے اطلاع دی ہے کہ ایک اہم اور انتہائی معنی خبر یہ ہے کہ "یحیی" نام نے سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نومولود بچوں میں نام "یحیی"، سال 2024 کے دوران 33 گنا پیشرفت کرتے ہوئے سرفہرست 100 ناموں کے درمیان جا پہنچا ہے۔ شائع شدہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ سال 583 بچوں کا نام...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور موثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے،اداروں کو چاہئے کہ وہ ماں کیلئے دودھ پلانے کے لیے مخصوص جگہ فراہم کریں تاکہ دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی ہو اور متبادل دودھ کا دبائو کم ہو۔(جاری ہے) خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بچوں کو دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے۔انہوں نے کہاکہ...
کراچی میں ایک روز قبل شہری نے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں 5 سے 6 برس کے درمیان تھیں، موقع پر موجود لوگوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا...
کراچی میں سی ویو پر کے مقام پر ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق سی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں 3 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹمیں روانہ ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق40 سالہ شخص اپنے 2 دو بچوں کے ہمراہ ساحل سمندر آیا، پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی ، عینی شاہدین کے مطابق بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان ہیں۔ پولیس نے کہا کہ تینوں افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بحرین کے ایک شخص کو اپنی شادی کے چالیس سال بعد علم ہوا کہ جن پانچ بچوں کو وہ اب تک پالتا رہا وہ ان کا حقیقی باپ ہے ہی نہیں۔ بحرین کی ایک ہائی شریعت عدالت نے حیران کن فیصلہ سناتے ہوئے ایک شخص کو پانچ بچوں کے قانونی باپ کی حیثیت سے محروم کردیا ہے، جب ڈی این اے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا کہ وہ ان بچوں کا حیاتیاتی (بیالوجیکل) باپ ہی نہیں ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب اس شخص کا نام تمام سرکاری دستاویزات سے حذف کر دیا جائے گا جہاں اسے بچوں کا باپ ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ کیس اس وقت منظر عام پر آیا جب مدعی جو تقریباً چالیس سال تک اپنی بیوی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) پاکستان نے بچوں میں سرطان (کینسر) کی ادویات تک رسائی کے عالمگیر پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے نتیجے میں ملک کو اس مرض کے علاج کی کمی پر قابو پانے اور صحت یاب ہونے والے بچوں کی شرح کو 2030 تک 60 فیصد پر لے جانے میں مدد ملے گی۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور پاکستان کی وزارت صحت کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت ملک میں سرطان سے متاثرہ بچوں کو معیاری ادویات کی مفت فراہمی ممکن ہو سکے گی جہاں ہر سال 8,000 بچوں میں اس مرض کی تشخیص ہوتی ہے۔ Tweet URL یہ معاہدہ پاکستان میں سرطان سے متاثرہ...
—فائل فوٹو وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا ہے کہ کتنے سال کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی؟ اسلام آباد میں وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے سیکریٹری مذہبی امور عطاء الرحمٰن کے ہمراہ حج پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آج وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی ہے، اس سال 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پرجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی، پاکستان کا 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہوگا، حج پالیسی منظوراسلام آباد میں...
آسٹریلوی حکومت نے یوٹیوب کو بھی زیرِ بحث بچوں پر سوشل میڈیا پابندی میں شامل کر لیا ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون تصور کیا جا رہا ہے۔ دسمبر 2025 سے نافذ ہونے والی اس پابندی کے تحت 16 برس سے کم عمر بچے ٹک ٹاک، انسٹاگرام، فیس بک، ایکس، اسنیپ چیٹ اور اب یوٹیوب پر اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے۔ اگرچہ وہ ویڈیوز دیکھ سکیں گے مگر اپ لوڈ، تبصرے یا لائیکس کی سہولت سے محروم ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی: 15 جولائی سے بڑی تبدیلیاں کس لیے تباہ کن ہونگی؟ یوٹیوب کی مالک کمپنی گوگل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پلیٹ فارم کو مستثنیٰ ہونا چاہیے کیونکہ وہ نوجوان آسٹریلین باشندوں...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیابانیٔ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے معاملے پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، یہ والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی اقدام غیر سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور ان کے بچے ان کی اقتدار کی ہوس و خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے۔وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ قربانیوں کے...
ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دورانِ حمل خواتین کے الٹراساؤنڈ کے موقع پر طبی عملہ جو زبان یا الفاظ استعمال کرتا ہے، وہ ماں کے ذہن میں بچے کے تاثر اور بعد از پیدائش اس کی تربیت پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔ حال ہی میں جریدے کمیونیکیشنز سائیکالوجی میں شائع تحقیق کے مطابق اگر الٹراساؤنڈ کے معیار میں خرابی کو بچے کے ’نافرمان‘ یا ’غیر تعاون کرنے والے‘ ہونے سے جوڑا جائے، تو اس سے والدین کی بچے سے لگاؤ اور جذباتی وابستگی میں کمی آسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوران حمل شرح اموات میں خطرناک اضافہ ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا ریسرچ میں 320 حاملہ خواتین کو شامل کیا گیا، جن سے حمل کے...
برٹش کونسل اور حکومت پنجاب کے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد صوبہ بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو مؤثر بنانا ہے۔ اس حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری کو جلد ایک آپریشنل الائنس ایگریمنٹ کے ذریعے باضابطہ شکل دی جائےگی، جس کے تحت 290 اسکول سربراہان اور 790 سینیئر اساتذہ کی پیشہ ورانہ قابلیتوں کو فروغ دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: فروغ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا انقلابی فیصلے کیے ہیں؟ اس پروگرام میں اسپیشل ایجوکیشن کے میدان میں قیادت کے معیارات متعارف کرائے جائیں گے، اسکول مینجمنٹ کے نظام میں بہتری لائی جائے گی اور خصوصی...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی، ان بچوں کو بہترین تعلیم دینی ہے، ان کو منشیات کا عادی نہیں بلکہ بہترین انسان بنانا ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں گے، ہر ٹاؤن میں انتظامیہ نے 5 اسکولوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے...
پاکستان نے بچوں کے کینسر سے بچاؤ کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی پیشرفت کرتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت ہر سال 8 ہزار بچوں کو مفت کینسر ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس تاریخی معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ہیضہ کنٹرول پلان 2025-2028 کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ تقریب بچوں کی زندگیاں بچانے کے عزم کی علامت ہے۔ پاکستان آج عالمی چائلڈ ہوڈ کینسر میڈیسن پلیٹ فارم کا حصہ بن چکا ہے، جس کے تحت بچوں میں کینسر سے بچاؤ کی شرح کو 30 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا...
والدین کی حیثیت سے ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے جیسے جیسے بڑے ہوں، وہ ہمیں عزت دیں اور ہمیں پسند بھی کریں، بالخصوص اس وقت جب ہم بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھ رہے ہوں۔ اب عزت تو وہ چیز نہیں ہے، جو خود بخود پیدا ہو جائے۔ یہ سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ ہم ان کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں اور ہم اپنے رویّوں سے انھیں کیا کچھ سکھاتے ہیں۔ ہم سب سے کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں، یعنی ہم کچھ ایسے رویّے اپنا رہے ہوتے ہیں، جو اگر درست نہ کیے جائیں، تو ہمارے بچوں کی ذہنی کیفیت بری طرح مجروح ہو سکتی ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں یہ...
سوات کے مدرسے میں استاد کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے 14 سالہ فرحان کو انصاف دلانے کےلیے سماجی کارکن اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے بھی آواز اٹھاتے ہوئے میدان میں آگئے ہیں۔ ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ جسمانی سزا کو جواز فراہم کرنے والا قانون سیکشن 89 اب ماضی کا حصہ ہے۔ اس لیے بچوں پر تشدد کرنے والے اساتذہ کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔ شہزاد رائے نے والدین اور طلبا سے اپیل کی کہ وہ ظلم کے خلاف خاموشی توڑیں اور ایسے واقعات رپورٹ کریں تاکہ فرحان جیسے معصوم بچوں کو بچایا جاسکے۔ سماجی کارکن، گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی...
کراچی: سندھ اسمبلی میں نیپرا کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی جس پر ایوان میں منگل کے روز مفصل بحث ہوگی، ایم کیو ایم کی قرارداد پر سندھ حکومت نے بھی حمایت کردی۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ نیپرا نے 18 جولائی کو فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے عوام سے 50 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، یہ رقم کے الیکٹرک وصول کرے گی۔ نیپرا کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی ایک کی چوری کی سزا پورے علاقے کو دے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک بل وصول نہیں کرسکا...
ملک میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے حوالے سے غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ میں پریشان کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے کل 1956 بچوں کے استحصال کے مقدمات رپورٹ ہوئے جب کہ 2025ء کے پہلے 6 مہینوں میں 950 بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے جون تک بچوں کے اغوا کے 605 مقدمات درج ہوئے۔ اسی طرح ملک بھر میں 192 بچوں کے لاپتا ہونے کے مقدمات درج کرائے گئے جب کہ اس سال 34 کم عمر بچوں کی شادیوں یا ونی کے مقدمات رپورٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں 62 کیسز ایسے رپورٹ ہوئے جن میں نومولود بچوں کو...
ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2 اور سندھ میں 1 نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شمالی وزیرستان، لکی مروت اور عمرکوٹ سے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سال 2025 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو وائرس کمزور قوتِ مدافعت والے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچے نہ صرف اپنے لیے، بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ...
لاہور: پنجاب حکومت جہاں ایک طرف ہیلتھ سیکٹر پر اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے کر رہی ہے، اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے جا رہی ہے وہی گزشتہ2 سال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے،آگ لگنے، آکسیجن کے ختم ہونے سمیت متعدد واقعات میں پنجاب کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں270سے زائد نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے۔ پیدائشی طور پر مختلف مسائل سے دوچار جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے ، سالانہ سیکڑوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوزائیدہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے صوبے کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں قائم نرسریز عدم سہولیات کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کرتی ہیں جس کے باعث گزشتہ دو سال...
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن ’ خیبر نیوز ’کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ فیض اللہ کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونےکے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے۔فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر...
دو سالوں کے دوران 5ارب 78 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دو سالوں کے دوران 5ارب 78کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2 سال میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، بجلی کی چوری میں پشاور، حیدر آباد اور لاہور ریجن سب سے آگے رہے جبکہ اسلام آباد بھی بجلی کی چوری میں شامل رہا۔ دستاویزات کے مطابق بجلی چوری ڈائریکٹ کنیکشن، کنڈے، میٹر ٹیمپرنگ اور جعلی میٹرز کے ذریعے کی گئی، بجلی چوری سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران 9 ریجنز میں ہوئی۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پشاور...
کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرنے کے آپریشن کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) کنگ سلیمان ریلیف سنٹر کے زیر اہتمام کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں شامی جڑواں بچوں سیلائن اور ایلین عبدالمنیم الشبلی کو الگ کرنے کے پیچیدہ آپریشن کا آغاز۔سعودی پریس ایجنسی کو ایک بیان میں ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ شامی جڑواں بچوں کا خاندان لبنان میں مقیم پناہ گزین ہیں، ان کی ماں تین بچوں سے حاملہ تھی ،جن میں دو جڑی ہوئی لڑکیاں اور ایک صحت مند بچہ شامل تھا ۔ بچوں کی پیدائش 28فروری 2024 کو بیروت میں سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی تھی، جڑواں بچوں کی عمر اس وقت ایک سال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جولائی 2025ء) دو سال قبل سارہ قنان ہائی اسکول کی ایک اسٹار طالبہ تھیں جو فائنل امتحانات کی تیاری کر رہی تھیں اور ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔ وہ آج غزہ پٹی میں گرمی میں تپتے ایک خیمے میں رہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ اب صرف زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اب 18 سالہ سارہ قنان فلسطینیوں کی اس نسل سے ہیں، جو اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے تعلیم سے محروم ہے۔ سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی ملٹری آپریشن کے آغاز پر لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر...
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی سے دانانگ کی طرف جانے والی سیاحتی بس صوبہ ہاتین میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور لمحوں میں خوشیوں سے بھری ایک سواری قیامت کا منظر بن گئی۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 10 مسافر ہلاک ہوگئے جن میں 2 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر بس حادثے میں کم از کم 12 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ افسوسناک واقعے پر ویتنام کے وزیرِاعظم نے گہرے دکھ...
امریکا میں گزشتہ برس کے دوران 43 فیصد ملازمین کی آمدنی میں ایسا خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کر پاتا جس کے باعث ان کی قوت خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اب ہم مریخ پر قدم رکھیں گے، امریکا کو کوئی فتح نہیں کر سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا روزگار سے متعلق معروف ویب سائٹ انڈیڈ (Indeed) کی تازہ رپورٹ کے مطابق جون 2025 تک ملازمین کی آمدنی میں اوسطاً 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صارفین کے لیے قیمتوں کا حساس اشاریہ (CPI) 2.7 فیصد بڑھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ مجموعی مہنگائی کے ساتھ ہم آہنگ...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پراپیگنڈا پیکا کے تحت قابل سزا جرم ہے، پاکستان نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کی ہے، حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی...
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔ مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔ View this post on Instagram A post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388) وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔ مصری...

"اکلوتا بیٹا، دو بچوں کا باپ ہوں، والد کی وفات کے بعد گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں" حماد اظہر کا جذباتی پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ، تین بہنوں کا بھائی اور دو بچوں کا باپ ہوں ، دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتاہوں ، میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں ، میں انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قران خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے...
سٹی 42 : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام کورنگی اور اعظم بستی میں واقع بچوں کے اسپتالوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین اور ننھے بچوں سے ملاقات کی۔ وزیر صحت اور میئر کراچی بھی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے اسپتال میں بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین سے بھی ملاقات کی۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور عوام آصفہ بھٹو کو دیکھ کر بے حد...
ملازمین نے اسپتال انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اگست میں تنخواہ نہیں ملی تو احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کراچی کے 400 ملازمین 4 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں، ملازمین نے اسپتال انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اگست میں تنخواہ نہیں ملی تو احتجاج کیا جائے گا۔ ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ ان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی، کیونکہ اسپتال کو بجٹ ابھی پروسس میں ہے، توقع ہے کہ آئندہ ہفتے تک بجٹ اسپتال کو مل جائے گا، جس کہ بعد ملازمین کے بقایہ جات سمیت تنخواہوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی زیرصدارت ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ بینک میں کرپشن، قرضوں کی عدم واپسی، دھوکے اور اعتراضات کی کثرت پر کمیٹی کے ارکان حیران ہو گئے۔ رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ ہر دوسرا اعتراض کرپشن، چوری اور خوردبرد کا ہے، بینک کیا کررہا ہے، جس پر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ ہم نے معاملات کو بہتر کرلیا ہے۔ ہم نے نئے افسروں کو بھرتی کیا ہے، پہلے والے میٹرک پاس تھے۔ منزہ حسن نے جواب دیا کہ آپ اگر پڑھے لکھوں کو لارہے ہیں تو جو کرپشن کرتا ہے وہ عام بیوقوف آدمی نہیں...