2025-05-08@06:36:40 GMT
تلاش کی گنتی: 508

«سفید پرچم کے لہرانے کو شکست»:

    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے نے آئینی عمارت منہدم کر دی ، فیصلے نے اجازت دے دی کہ کوئی افسر بند کمروں میں سویلینز کا ٹرائل کر کے 14 سال 10 سال یا بعض کیسوں میں سزائے موت بھی دے سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کی جانب سے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کے فیصلے پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے ردعمل دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے نے آئینی عمارت منہدم کر دی ہے آج کے فیصلے نے اجازت دے دی ہے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے 5 رکنی بنچ کے 23 اکتوبر 2023ء کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں مختصر فیصلہ سنا دیا، فیصلہ 2-5 کی اکثریت سے سنایا گیا۔ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے 5 رکنی بنچ کے 23 اکتوبر 2023ء کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ اپیلیں منظور کرنے والے ججز میں جسٹس امین الدین خان،...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا فیصلہ کیا گیا اور جمعے کو ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی جائے گی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب اور صوبائی امرا نے شرکت کی۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ نے فیصلہ 2-5 کی اکثریت سے سنایا آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے پانچ رکنی بنچ کے 23 اکتوبر2023 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا. اپیلیں منظور کرنے والے ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس حسن رضوی شامل ہیں جبکہ جسٹس نعیم الدین افغان اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے.(جاری ہے) عدالت نے...
    سپریم کورٹ کا فیصلہ: سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوسکے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی ائینی بینچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔ انٹرا کورٹ اپیلیں 2-5 کی اکثریت سے منظور کی گئی ہیں۔ عدالتِ عظمیٰ نے پانچ دو کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دے دی۔ عدالت نے آرمی ایکٹ کی وہ شقیں بھی بحال کر دیں جنہیں پہلے کالعدم...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آج خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی۔ عدالت عظمیٰ دوپہر 2 بجے فیصلہ سنائے گی، جس کی باقاعدہ اناؤنسمنٹ کاز لسٹ میں شامل کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم سات رکنی آئینی بینچ نے 5 مئی کو محفوظ کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا پاک فوج نے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے ، بھارت نے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اپنی شکست تسلیم کرلی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، یاد رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان،بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی،دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے افواج پاکستان کا بھارتی...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا حوصلہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک...
    لاہور: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آج (پیر) کے روز صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ طلباء اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔   اس فیصلے کے نتیجے میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں آج تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
    پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ گیارہ ای ٹیکسیزسےپائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پراتفاق کرلیا گیا جبکہ ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنےکا بھی فیصلہ کرلیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ اور ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی،اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نےعوام کی سہولت کےمطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے جناح ٹرمینل سے ہربنس...
    سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظرثانی اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس کی سماعت سے پہلے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا نظرثانی کے اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نظر ثانی کے اسکوپ سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلہ بینچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی آرٹیکل 181 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے۔ فیصلے...
    مائیکرو سافٹ کمپنی نے نامور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج (پیر )سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔مائیکرو سافٹ میٹنگ کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2سالوں میں میٹنگ استعمال کرنے والے...
    ---فائل فوٹو حکومت نے پہلگام واقعے اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں 38 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔اجلاس میں بھارتی جارحیت اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پر بات کی جائے گی۔ PTI قومی اسمبلی میں شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ پارلیمانی اجلاس میں کریگی اسلام آباد قومی اسمبلی آج اپنے سولہویں اجلاس... سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔حکومت کی طرف سے معاملے پر قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر ارکان اہم ترین...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کے مطابق محفوظ فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  7رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی، جہاں اٹارنی جنرل منصور اعوان نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو دن 3 بجے سے شام تک 39 جگہوں پر حملہ کیا گیا، پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو...
    سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان  نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ شارٹ آرڈر اسی ہفتے میں جاری کریں گے، اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آبزرویشن دے، پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کہنے کی مثال میں ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے،  سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجود ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے شروع کی گئی جارحیت اور خطے کی تازہ ترین صورت حال سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمّد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا پاکستان خصوصی طور پر سندھ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...
    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کی انجری کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے، گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا  کہ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی۔احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا۔اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں  وزارت اطلاعات و نشریات نے آج اور کل پاکستانی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد بھارت کی جانب سے پاکستان میں مبینہ "دہشت گرد کیمپوں" کے بارے میں کیے گئے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت نے متعدد بار ایل او سی کے ساتھ مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کے حوالے سے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کیے ہیں۔ اس دورے کے دوران، میڈیا نمائندگان کو ان مخصوص مقامات پر لے...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے ملک بھر کے صنعتی زونز کو مرحلہ وار طور پر نجی شعبے کے سپرد کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت صنعتی زونز میں بجلی کی فراہمی، بلنگ اور ریکوری کے تمام معاملات اب پرائیویٹ سیکٹر کے ذمہ ہوں گے۔ اگرچہ صنعتی صارفین کو بجلی کے بل لیسکو (LESCO) جاری کرے گی تاہم ان کی ریکوری پرائیویٹ انڈسٹریل زون انتظامیہ کرے گی۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ مزید بتایا گیا ہے کہ اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں نئے بجلی کے کنکشن جاری کرنے کا اختیار بھی نجی شعبے کو دے دیا جائے گا۔ پرائیویٹ ایجنٹ کنکشن نصب کرنے کے بعد لیسکو کو مطلع...
    شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے ہول سیل مارکیٹ میں بجلی کی فراہمی کا نظام پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہےجس کا مقصد بجلی کے شعبے پر موجود بوجھ کو کم کرنا اور صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کے ایک میگاواٹ سے زائد لوڈ رکھنے والے صارفین آئندہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے براہِ راست بجلی خرید سکیں گے۔ بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور خریدار کے درمیان 24 گھنٹے بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا جائے گا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا بجلی پیدا کرنے اور خریدنے والے دونوں فریقین، لیسکو کا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم استعمال کریں گے...
    جسٹس جمال خان مندوخیل نے یوم مزدور کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حلف کے الفاظ دیکھ کر ڈر لگتا ہے، انصاف اللہ کا کام ہے، جج  قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں عالمی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے سنا ہوگا جسٹس بولتے نہیں لکھتے ہیں، مجھے بھی تقریر کرنا مشکل لگ رہا ہے، یہ تقریب اہم ہے جس میں مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذمے داری نبھانا چاہئے، آپ مزدور ہیں اور میں جج ہم دونوں کا کام ایک جیسا ہے  ہم فیصلہ کرتے ہیں انصاف اللہ کی طرف ملتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے...
    دی اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز میں کرکٹ کے کھیل کو جاری برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک ہونے والے ناگویا ایشین گیمز میں کرکٹ کا کھیل جاری رہے گ۔ا ابتدائی طور پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ میچز جاپان میں ایچی پریفیکچر کے مقام پر ہوں گے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دی اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق ایشن گیمز میں کرکٹ کو شمولیت کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت 28 اپریل کو جاپان کے شہر ناگویا سٹی ہال میں...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے ایک اہم معاملہ تھا جبکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج کے فیصلے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کیس مقرر کردیا گیا۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ 6 مئی کو نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان کے علاوہ  جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حکومت بنانی ہے یا نہیں، فیصلہ بعد میں کریں گے، بیرسٹر گوہر 13 رکنی بینچ 6 مئی ساڑھے گیارہ بجے نظرثانی درخواستوں کی سماعت...
    اسلام آباد: مرکز نے وسائل کی تقسیم کے لیے ایک نئے فارمولے کو حتمی شکل دینے کے لیے 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت خزانہ نے منگل کو انکشاف کیا کہ مرکز نے ان شعبوں میں بھی 638 ارب روپے خرچ کیے ہیں جو آئین کے تحت صوبائی معاملات ہیں۔ چاروں صوبوں، اسلام آباد اور خصوصی علاقوں میں 638 ارب روپے کے اخراجات کسی بھی ترقیاتی اخراجات کے علاوہ ہیں۔ وفاق کی رقم کا ایک بہت بڑا حصہ کوئی قانونی ذمے داری نہ ہونے کے باوجود اب بھی صوبائی معاملات میں خرچ ہو رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے نئے کمیشن کو نوٹیفائی کرنے سے قبل پہلی مرتبہ صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ...
    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی مدمیں واجبات کی وصولی کے لئے بڑافیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واجبات کی وصولی کافیصلہ ریکوری اہداف کے حصول کیلئے کیاگیا۔ بتایا گیاہے کہ لیسکو نے اربوں کے متنازعہ بلوں کی وصولی کیلئے کوڈاوپن کر دیئے ہیں ،ریونیودفاترنے سالہا سال سے اربوں روپے کے واجبات کو تنازعات کا شکار کر رکھا تھا،متنازعہ بلوں کی ادائیگی کیلئے صارفین نے متعلقہ دفاترسے رجوع کرناشروع کرد یا ہے ۔ متنازعہ رقوم کی ادائیگی کے لئے صارفین کواقساط کی سہولت دیدی گئی ہے ،صارفین نے لیسکوکی ریویوکمیٹیوں میں متنازعہ بلوں کوچیلنج کررکھاتھا،کمپنی کی ریویوکمیٹیوں نے متنازعہ بلوں پرفیصلہ کرنے کاسلسلہ شروع کردیا۔ریویوکمیٹیوں میں فیصلوں کی صورت میں بلوں کی ادائیگی ہوسکے گی۔
    ---فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہروں کا معاملہ روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری مکمل جھوٹ بول رہے ہیں۔عمر ایوب نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ نگران سیٹ اپ میں نہروں پر پیشرفت ہوئی، الیکشن سے چند منٹ پہلے 7 فروری کو ایکنک میٹنگ میں نہریں بنانے کا فیصلہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرِمملکت آصف علی زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو گرین منصوبے کے تحت نہریں بنانے کی منظوری دی۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا، سی سی آئی نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کر دیا، وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔  "جنگ " کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں  نہروں کے معاملے پر مسودے پر حتمی مشاورت کی گئی اور نہروں کے معاملے پر حتمی مسودے کو پڑھا گیا۔ دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا، معاملہ دوبارہ ارسا کو بھجوایا جائے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
    خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک پولیس کی تجویز پر پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے رکشوں کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے رکشوں کو مخصوص رنگ دیے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، اور گرمیوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پشاور میں ٹریفک جام اور رش کی سب سے بڑی وجہ رکشے ہیں، جو زیادہ تر بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آسٹریلین کرکٹ پریزینٹر کو پاکستانی رکشے کی سواری بھا گئی اس منصوبے کے تحت رکشوں کو مخصوص رنگ دے کر ان کے لیے...
    اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج شام کو ہوگا، سندھ میں نہروں کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد آج نئی نہروں پر حتمی فیصلہ ہوجائے گا، سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے، اسلام آباد سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں نئی نہروں کے معاملے...
    ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔  ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا،انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک  ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ  سی سی آئی اجلاس...
    پی ایس ایل سیزن 10 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پشاور زلمی پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
    پی ایس ایل سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی زاہد حسین شر نے واضح کیا کہ اب کراچی میں کاروبار کرنے والے تمام اداروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا باقاعدہ اندراج کرائیں اور ان کی تجدید کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی شہر کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور ان پر منافع کے مارجن سے متعلق تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیورو آف سپلائی کے اعلیٰ...
    سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔ محکمہ بورڈ و جامعات کے سیکشن افسر شرف الدین نے چیئرمین بورڈ کو مراسلے میں کہا ہے کہ گیارہویں کے نتائج 2024 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے طلباء کی پاسنگ فیصد میں اچانک کمی کے بارے میں حقائق تلاش کرنے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سندھ کابینہ نے کیمیاء میں 20 فیصداور طبعیات اور ریاضی میں 15 فیصد رعایتی نمبرز دینے کےلیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا تھا۔ اس کے لیے درخواست کی جاتی ہے کہ صوبائی کابینہ کے مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کےلیے ضروری کارروائی کرکے اس محکمے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا لیے گئے، سولرائزیشن کا گزشتہ سالوں سے رکا ہوا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری عمارتوں پر سولر لگانے کے فیصلے پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے، ابتدائی مرحلے میں صوبے کی جیلوں میں سولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مخصوص علاقوں میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر سولر لگایا جائے گا۔ منصوبہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے وقت مخصوص کر دیا گیا ہے، ابتدائی مراحل مکمل کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی 2 ماہ کے اندر ٹھیکیداروں سے بولی...
    سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل بھارت نے جو اعلانات کیے آج اسکی تفصیل ہم نے بلاول بھٹو زرداری کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس میٹنگ میں...
    ویب ڈیسک:  پنجاب پولیس نے اپنے اہلکاروں کے میٹرک پاس اور 16 سال یا اس سے زائد عمر کے بے روزگار بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کورسز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کروائے جائیں گے جہاں پولیس اہلکاروں کے بچوں کو سٹیچنگ، ٹیکسٹائل اور کٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ پنجاب بھر کے پولیس ملازمین کو اس حوالے سے سرکاری مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے خواہشمند بچوں کی تفصیلات مخصوص پرفارمہ میں دو دن کے اندر ویلفیئر برانچ کو فراہم کریں۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیوائیں تمام شہریوں کی طرح روزگار، وقار، برابری اور خودمختاری کا حق رکھتی ہیں، شوہر کی وفات پر بھرتی ہونے والی بیوہ کو دوسری شادی پربرطرف نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے بیوہ عورتوں کے حقوق سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا، 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سوال یہ ہے کہ کیا بیوہ کو دی گئی امدادی ملازمت اس کے دوبارہ نکاح کے بعد ختم کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ اس عدالت میں اس سے ملتا جلتا معاملہ زاہدہ پروین کیس میں زیرِ بحث آیا تھا جس پر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں انڈیا پہلگام حملہ سمجھوتہ ایکسپریس حملہ کشمیر مقبوضہ کشمیر
    سٹی42: پنجاب حکومت نے اسلحہ کے غیرقانونی استعمال، اسمگلنگ اور دہشتگردی جیسے جرائم کی مؤثر روک تھام کے لیے پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 میں اہم ترامیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گن شوٹنگ کلبز کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دینے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاہم اس کے لیے لائسنس کا حصول لازمی ہوگا۔ نئے مجوزہ قانون کے تحت بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 5 سے 7 سال قید اور 30 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔  سونے کی قیمت میں حیرت انگیر کمی،  فی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے ایف آئی اے سمیت وفاقی اداروں میں سخت تشویش اور پریشانی کی صورتحال ‘فیصلے کے اطلاق سے FIA اور سائبر کرائم کے بھرتی شدہ ملازمین متاثر ہوں گے۔ سات ماہ قبل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 19 صفحات پر ایک فیصلہ صادر کیا کہ ماضی میں کابینہ کے ذیلی کمیٹی کا یہ فیصلہ کہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران جو فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں شرکت کیے بغیر اور کانٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے تھے ان کو ریگولرائز کئے جانے کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی تھا۔ مذکورہ فیصلے سے وفاقی اداروں ایف آئی اے اور خاص طور پر سائبر کرائم میں سخت...
    ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے ایک کھرب روپے سے زائد مالیت کے 168 نامکمل منصوبے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  اگلے مالی سال ان منصوبوں پر 850 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے جو اب جاری نہیں کیے جائیں گے۔وزارت منصوبہ بندی حکام کے مطابق ان منصوبوں پر اب تک تقریباً 300 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ان منصوبو ں کی افادیت نہ ہونے کے وجہ سے ان کو بند کیا گیا ہے جس کا مقصد زیادہ بڑے نقصان سے بچنا ہے۔نامکمل اور غیر اہم منصوبوں کی بندش کے لیے فہرستیں تیار کی جارہی ہیں، بعض منصوبے سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بند کیے جانےو الے منصوبوں میں کچھ منصوبے...
    ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو ان کے عہدے(رینک)کے مطابق مالی انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 210 اور دفعہ 20213 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے ذریعے 26 نومبر 2012 کو جاری کردہ ایس آر او میں مزید ترمیم کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ قواعد میں رول تین کے سب رول دو کے بعد ایک نیا سب رول تین شامل کیا...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو ان کے عہدے(رینک)کے مطابق مالی انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 210 اور دفعہ 20213 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے ذریعے 26 نومبر 2012 کو جاری کردہ ایس آر او میں مزید ترمیم کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ قواعد میں رول تین کے سب رول دو کے بعد ایک نیا سب رول تین شامل کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو مالی انعام...
    کولاج فوٹو: فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے فون پر بات کی۔رانا ثناء اللّٰہ نے ایاز لطیف پلیجو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 6 کینالز کے معاملے پر سندھ میں غصّہ اور بےچینی موجود ہے۔ کینالز بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے۔  پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے، ایاز لطیف پلیجونئی نہریں نکالنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے، موجودہ صدر آصف...
      کمیٹی اسحاق ڈار کی سربراہی میں تشکیل دی جائے گی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اورآبی وزرعی ماہرین کو شامل کیے جانے کا امکان، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے مذاکراتی کمیٹی کو حتمی شکل دی جائے گی شہباز شریف جلد صدر مملکت اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات بھی کریں گے،حکومتی کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سے رابطہ کرکے مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی (ذرائع) وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور دیگر کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایک اعلی سطح کی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دریائے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون کیا ہے، اور دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پیدا شدہ صورت حال پر بات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنااللہ نے ایاز لطیف پلیجو سے کہاکہ وزیراعظم آپ سے ملنا چاہتے ہیں، اور بات چیت کے ذریعے کینالز کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر مختلف جماعتوں کا وفد بنایا جائےگا، تو اس سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ حکومت دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا فیصلہ فوری واپس لے تو بات چیت ہو سکتی ہے، اس وقت اس معاملے پر سندھ...
    سعودی عرب میں سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے وزارت سیاحت کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے نجی شعبے کے اداروں میں سیاحت سے متعلق 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ یہ اقدام سعودی شہریوں مرد اور خواتین دونوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ اسی فیصلے کو تین مرحلوں میں لاگو کیا جائے گا۔ اس میں میں 41 لیڈر شپ اور خصوصی پیشوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان پیشوں میں ہوٹل مینیجر، ہوٹل آپریشنز مینیجر، ہوٹل کنٹرول مینیجر، ٹریول ایجنسی مینیجر، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مینیجر، ٹورازم ڈیولپمنٹ ماہر، ٹورازم گائیڈ ماہر، ٹورازم آرگنائزر، ہوٹل سپیشلسٹ، سائٹ گائیڈ، پرچیزنگ اسپیشلسٹ، سیلز اسپیشلسٹ اور ہوٹل ریسپشن کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے تاہم سعودی حکومت کی پالیسی تمام ممالک کے لئے یکساں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وزیرا عظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی رپورٹ جمع ہو چکی ہے جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا ملے گی ۔ پیر کو یہاں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام حج 2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور مجھے ایک ماہ قبل ہی ملی ہے۔...
    لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے، جسٹس راحیل کامران نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس راحیل کامران نے آصف محمود کی جانب سے دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، انہوں نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے خلع کے باوجود بیوی کو 2 لاکھ حق مہر دینے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی بدسلوکی پر خلع لے تو حق مہر کی حقدار اور اگر خاوند سے صرف ناپسندیدگی کی بنیاد پر خلع لے تو اس صورت میں حق مہر کی حقدار نہیں رہتی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مشیر اطلاعات کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے صحت کارڈ سے متعلق ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا، کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔ مشیر...
    سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید...
    پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشیر اطلاعات بیریسٹر سیف کا کہنا ہے صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی۔بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے.خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو...
    فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے اسپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے اسپیکرز، پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ...
    اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے اسپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے اسپیکرز، پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ترکیے کے اسپیکر کے فلسطین کے معاملے پر اہم اجلاس منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا...
    چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم—فائل فوٹو چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے وزراتِ داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط میں  ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو مالی امداد کی سفارش کی ہے۔چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم کے خط میں کہا گیا ہے کہ اچانک ژالہ باری سے سیکڑوں شہریوں کی گاڑیوں کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئیں، شہریوں کو اچانک اژلہ باری سے بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم ممبر پارلیمنٹری بورڈ آئی ایم ایف و ورلڈ بینک منتخبسینیٹر فیصل سلیم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔ متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ حکومت شہریوں کے نقصانات کا جزوی ازلہ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں، تاہم رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا تیسرا جبکہ کراچی کنگز کا چوتھا نمبر ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل...
    سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی جانب سے 3 صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا ہے، ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کریں،عدالتیں ملزمان کے فئیر ٹرائل کے حق کو یقینی بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بحال، 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوچکا، عطا تارڑ ایک سے زائد مقدمات کے ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلے کئے جائیں، انسداد دہشتگردی ایکٹ کیمطابق ٹرائل کا سات روز میں فیصلہ ہونا ہوتا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 4 ماہ...
    سپریم کورٹ: 9 مئی کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی جانب سے 3 صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 4 مئی ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کریں۔ حکم نامے کے مطابق عدالتیں ملزمان کے فئیر ٹرائل کے حق کو یقینی بنائیں۔
     اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ منصوبے کے تحت مختلف محکموں میں 30 ہزار 968 سرکاری ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو ملازمتوں کی اسکیل وائز تفصیلات سے آگاہ کیا، ان میں سے سات ہزار سات سو 24 ملازمتیں ڈائنگ پوسٹس قرار دی گئی ہیں جو مستقبل میں ختم کی جائیں گی۔ اس فیصلے کے تحت سب سے زیادہ اسکیل ون کی ملازمتیں ختم کی جائیں گی جن کی تعداد سات ہزار تین سو پانچ جب کہ گریڈ 21-22 کی صرف دو ملازمتیں ختم کی جائیں گی، گریڈ 20 کی 36 اور گریڈ 19 کی 99 ملازمتیں مستقبل...
    سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اقلیتوں کے حقوق کے لئے فیصلہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے کمیشنز کے طرز پر بین الاقوامی قواعد کے مطابق اقلیتوں کے لئے الگ کمیشن بنانے کا بل منظور کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کا وزارت انسانی حقوق کے تحت نیشنل کمیشن فار مینارٹیز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اقلیتوں کے حقوق کے لئے فیصلہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے کمیشنز کے طرز پر بین الاقوامی قواعد کے مطابق اقلیتوں کے لئے الگ کمیشن بنانے کا بل منظور کرلیا۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیشن 13 اراکین پر مشتمل ہوگا، کمیشن میں ہر صوبے سے 2 اقلیتی ممبران ہوں گے، جن میں ایک خاتون اور دوسرا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس قبل از وقت بلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت نیا بجٹ 5 جون سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش ہو سکتا ہے جب کہ نئے بجٹ کی منظوری کا عمل عید کی چھٹیوں کے فوری بعد شروع کر دیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے آئند ہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، بجٹ میں تنخواہ دار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر رمضان پیکیج کو مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے لوگوں تک پہنچایا گیا، اجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے جاری اقدامات اور مستقبل...
    سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین کی برطرفی کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیبر کورٹ کا 22 فروری کا فیصلہ معطل کر دیا اور پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کو 14 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کو برطرف کر کے لیبر کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے انتظامیہ کے حق میں فیصلہ آیا تھا۔ تاہم، ملازمین کی جانب سے فیصلے کو اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا، جس پر ٹربیونل نے لیبر کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ ملازمین کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )برطانوی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عورت کی قانونی تعریف پیدائش کے وقت اس کی جنس پر منحصر ہے جنس کی تبدیلی کے بعد عورتیں بننے والے افراد ’ ’عورتیں‘ ‘ نہیں ہیں عدالت کا یہ فیصلہ ٹرانس جینڈرز کے حقوق سے متعلق جاری بحث پر دور رس مضمرات کا حامل تاریخی فیصلہ ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عورت کی قانونی تعریف کا تعین کرنے کے مقدمہ ایک تنظیم فار ویمن اسکاٹ لینڈ (ایف ڈبلیو ایس) برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت میں لے کر گئی تھی جس پر لندن کے پانچ ججوں نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ”مساوات ایکٹ 2010 میں“عورت اورجنس کی اصطلاحات سے مراد ایک حیاتیاتی (...
    سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سینارٹی کیس کی سماعت ہوئی،  جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ججوں کو نوٹس گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کا وکیل کون ہے، اٹارنی جنرل  منصور عثمان اعوان  نے کہا کہ مجھے تینوں ججوں کی طرف سے پیغام ملا ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر ، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف سپریم کورٹ میں کوئی وکیل نہیں کر رہے، تینوں ججوں نے کہا ہے آئینی بنچ جو بھی فیصلہ کرے گا انھیں قبول ہوگا۔
    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھا جائے” اور سوال اٹھایا کہ کیا شیخ امتیاز کے اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ہزاروں قیمتی جائیدادوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرکے محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ، ایل ڈی اے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق پلرا اور ایل ڈی اے آپس میں ٹیکنالوجی پارٹنرز کے طور پر کام کریں گے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ڈیجیٹل پراسیس کے لئے مستقل ٹیک پارٹنر کا کردار ادا کرے گی۔ پلرا نے نئی ٹیموں کی بھرتی کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے پلرا کے ٹیک پارٹنر کے لئے ایجنڈا کی اصولی منظوری دے دی۔ پلرا ایل ڈی اے کی ستر ہزار نان سفٹڈ فائلز کو پراسیس کرے گا، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ آئندہ اجلاس میں پلرا اور ایل...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے کتابوں کی مفت فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت پر پیٹرول لیوی 70 روپے تک لینے کی پابندی ختم، صدارتی آرڈیننس جاری
    ڈی این اے سیمپلنگ کا مقصد یہ ہے  کہ اگر کوئی فیملی رابطہ کرے تو ان کی شناخت ممکن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔جعفر ایکسپریس حملہ کیس میں ہلاک کیے گئے 23 حملہ آوروں کی ڈی این اے سیمپلنگ کر لی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کسی بھی فیملی ممبر کی جانب سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا، ڈی این اے سیمپلنگ کا مقصد یہ ہے  کہ اگر کوئی فیملی رابطہ کرے تو ان کی شناخت ممکن ہو سکے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018ء...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ  حکومت نے کتابوں کی مفت فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔ خیبر پختون خوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کا فیصلہخیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جامعات کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 سال کا پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی درے خان کی پاکستانی شہریت اور شناختی کارڈ منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو 30 روز کے اندر اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے دورانِ سماعت واضح کیا کہ اپیل کے فیصلے تک درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر حراساں نہ کیا جائے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی، جس میں ڈسکہ کے رہائشی صحافی درے خان کی جانب سے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ درے خان کے والد 1978ء سے قبل پاکستان کے شہری تھے، جبکہ درے خان خود پاکستان میں پیدا ہوا، ڈسکہ پریس کلب کا ممبر...
    سندھ حکومت کا خواجہ سراوں کے حقوق کے لئے بڑا قدم، سندھ حکومت نے 18 اپریل کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمۂ کھیل کے مطابق خواجہ سراؤں کے لیے کرکٹ، رسہ کشی کے مقابلے اور بدین میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز کرائے جائیں گے۔  اس حوالے سے سیکریٹری کھیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں سکھر اور خیرپور کے 35 خواجہ سرا حصہ لیں گے۔ محکمۂ کھیل سندھ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترداسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام... اس کے علاوہ مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے ججز کے ناموں پر غور کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے ارکان سے 28 اپریل تک نامزدگیاں...
    سعید احمد:ریلوےہیڈکوارٹرکاٹرینوں کےبعدریلوےہسپتالوں کوپرائیویٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوےکے7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا،وزیرریلوےحنیف عباسی کی جانب سےاعلی ٰسطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،ہسپتالوں کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا۔ لاہور کیرن ہسپتال اور لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا،ملتان ہسپتال، کراچی ہسپتال، سکھر ہسپتال، کوئٹہ ہسپتال کوپرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  پشاور ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا،نجی شعبے کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی ماڈرنلائزیشن، اپ گریڈیشن کی جائے گی، خواہشمندا فراد 27اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے ایسٹر کے پیش نظر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز اور منسلک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے نام مراسلہ ارسال کر دیا، وفاقی ٹریژری رولز کے تحت مذہبی تہوار سے پانچ دن پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق مسیحی برادری میں تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو تقسیم کرنے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
    لاہور: پنجاب حکومت نے اسٹیج ڈراموں میں فحشی اور نازیبا مواد کی روک تھام کیلیے نیا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے اسٹیج اداکاراؤں کے تھیٹر کیلیے ملبوسات کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈرامے میں وہی کپڑے پہنے جائیں گے جن کی منظوری دی جائے گی۔ نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات کیسے ہوں وہ بھی مانیٹرنگ ٹیم سے پاس کروائیں جائیں گے جبکہ اداکاراؤں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شامل ہیں۔  کئی اداکارائیں ملبوسات ہی ایسی تیار کرواتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کے خلاف ہوتے ہیں۔ ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔
    فائل فوٹوز ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔ وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردیامریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کے لیے وقت دینے کی...
    مراد سعید کے الزامات کا جواب 10 ارب میں! ہرجانے کا فیصلہ 21 اپریل کو ہوگا؟” WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، تاہم ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 21 اپریل 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے، جہاں اس مقدمے کا فیصلہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف یہ دعویٰ اس وقت دائر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے پاکستانی خاتون نورین بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ درخواست ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں وزارت داخلہ، ڈی جی امیگریشن، نادرا اور پولیس کو فریق بنایا گیا۔(جاری ہے) درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور 8 اکتوبر 2020 کو افغان شہری الماس خان سے شادی کی تھی، جس سے دو بیٹیاں عارفہ...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے دھرنے کے مقام پر کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر پیر کو کوئٹہ میں کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کانفرنس دھرنے کے مقام پر منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والوں کے مطالبات اور بلوچستان کو درپیش سنگین مسائل پر...
    خورشید شاہ(فائل فوٹو)۔  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی ہوگا، اصولی فیصلہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کےموقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انشااللّٰہ امید ہے کوئی ایشو نہیں بنے گا۔
    پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں