2025-05-11@21:54:23 GMT
تلاش کی گنتی: 510

«سفید پرچم کے لہرانے کو شکست»:

(نئی خبر)
    انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں پاکستان کے فاسٹ بولر حارٹ روف نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بہتر نتائج کی امید ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ منجمنٹ کرے گی۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث روف نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران میں نے ہلکی پھلکی ورزشیں کی ہیں اور ٹریننگ بھی کی ہے۔ امپوإ مئ لپا لپ انجری کے بعد اب خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں کھلانے کا فیصلہ ذمہ دار کریں گے، میں مطمئن ہوں...
    سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغواء کیا گیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں 2 کروڑ روپے کے تاوان کی کال موصول ہوئی ہے، تاوان کی کال کے بعد کیس کی انویسٹی گیشن اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہو گئی، 8 فروری...
    پنجاب میں پابندی کے باوجود کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے ہلاکتوں کے خلاف دائر مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں حکومت پنجاب اور مقامی حکام کو آوارہ کتوں کے ساتھ انسانی سلوک کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 کے نفاذ کے لیے پہلا بڑا فیصلہ ہے، اس کیس میں انوائرمینٹل اینڈ اینیمل رائٹس کنسلٹنٹس کے بانی التمش سعید ایڈوکیٹ اور احمد شعیب عطا ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے۔ آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی درخواست میں راولپنڈی میں آوارہ کتوں کے بے...
    فائل فوٹو۔ کرم کے اوچت، مندوری اور دیگر علاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کرم کے معاملے پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ترجمان کے پی حکومت کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو آج کے ناخوشگوار واقعے پر بریفنگ دی گئی۔  ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے گاڑیوں کے قافلوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کی۔ اجلاس میں کرم کے علاقے اوچت، مندوری اور دیگر علاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق متعلقہ حکام کو ان علاقوں میں موجود شرپسندوں...
    شیر افضل مروت - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جذباتی گفتگو اور کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟ جیسے مجھے نکالا اس کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں: شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں ہے، پورا ملک اس وقت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے، عام آدمی کے پاس نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی جان و مال کا تحفظ۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر محکموں کے محکمے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں، اداے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوتے جا رہے ہیں، اس کی فکر کس کو کرنا ہے، ظاہر ہے کہ پارلیمنٹ کو اس کے بارے میں سوچنا ہے، اگر حکومت کوئی غلط فیصلہ کرتی ہے، عوام کے...
    فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ بنگالیوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ طلبا کو مسئلہ ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یا تو بنگالیوں کو سمندر میں پھینک دیں یا مسئلہ حل کر دیں۔ انہوں نے  بنگالیوں کے شناختی کارڈز کے معاملے پر اسپیکر سے رولنگ مانگ لی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیشل سیکرٹری داخلہ کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے معاملے پر اسپیشل کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
    لاہور: پنجاب حکومت نے نجی شراکت داری کے لیے پرانی اتھارٹی کو ختم کرکے ایک نئی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2019ء والے ایکٹ کو ختم کردیا جائیں گا تاہم ختم کرنے کا اطلاق فوری نہیں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جاری منصوبوں پر 2019ء والے ایکٹ کے تحت کام مکمل کای جائے گایا اسے نئے ایکٹ میں منتقل کردیا جائےگا، نئی اتھارٹی عوامی نجی شراکت داری ایکٹ 2025ء کے نام سے جانی جائے گی جس کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ بل میں سامنے آئی ہیں۔ قبل ازیں پرانے ایکٹ کے ذریعے بڑے منصوبے لاہور میٹرو بساورنج لائن، روڈا، جیسے منصوبے بنائے گئے ہیں، نئے ایکٹ کے ذریعے منصوبوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا، نئے...
    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی اوآرز تیارکر لیے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کے لیے2 وفد افغانستان جائیں گے، پہلاوفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگاربنائے گا اور سفارتی امور نمٹائے گا جب کہ دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔مشیراطلاعات کے پی بیرسٹرسیف کو رابطہ کاریکے لیے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، خیبرپختونخواحکومت مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت سے رابطے میں رہے گی۔ٹی او آرز کے مطابق وفد بھیجنے...
    پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورےکیلئے ٹی اوآرز تیارکرلئے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کیلئے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کیلئے ٹی او آرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کےلیےدو وفد افغانستان جائیں گے، پہلاوفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگاربنائے گا اور سفارتی امور نمٹائےگا جبکہ دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔مشیراطلاعات کے پی بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، خیبرپختونخواحکومت مذاکرات کیلئے وفاقی حکومت سے رابطےمیں رہےگی۔ ٹی او آرز کے مطابق وفد بھیجنے کا مقصدکراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنے کے علاوہ اقتصادی اور...
    کلیم اختر: پاکستان کی وزارت خزانہ نے ٹیکس پالیسی سے متعلق ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے اختیارات محدود کرنے اور ایک نیا ٹیکس پالیسی آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے ٹیکس پالیسی آفس (ٹی پی او) کی اہم ذمہ داریوں میں ٹیکس کے متعلق نئی قانون سازی اور ترامیم کی حکمت عملی مرتب کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ٹی پی او ٹیکس محصولات اور معیشت پر اثرات کی جانچ کرنے کے لیے جدید ڈیٹا ماڈلنگ تکنیک استعمال کرے گا، اور پاکستان کے بین الاقوامی ٹیکس معاہدوں اور ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لے گا۔ صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل ٹیکس پالیسی آفس کا ایک اور اہم کام...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    (ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔  ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل  پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دن زرقاء سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غیر حاضر رہے تھے جبکہ اسلم گھمن، ریاض فتیانہ،مقدار علی...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے اور غیر حاضر رہنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق...
    ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 2600 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی "رائٹ سائزنگ پالیسی" کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے پچیس سے چھبیس سو ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔
    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نیکہا...
    سٹی 42 : یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔  ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو فوری طور برطرف کرنے کے آرڈرز جاری کر دیئے  گئے ،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو واجبات کلیئر کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر برطرف کرنے ری سٹرکچرنگ پلان کی آڑ میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فارغ کیا جا رہاہے۔  بانی کا غصہ، 21 اکتوبر کے  واقعہ پر اب اہم ارکان کو سزا سنا دی
    حکومت کا رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت نے رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ صیام میں ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہ رمضان المبارک میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز...
    اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا، بانی نے ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین...
    فوٹو: فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا، بانی نے ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ 26 ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، عمران خان راولپنڈی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26... بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل جرگہ تشکیل دینے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شرکا نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سدباب کیا جائے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرات وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکا نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرگہ تشکیل دیا جائے، جو بااثر...
     سندھ حکومت نے پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بند کی جائیں گی، شو روم مالکان بھی رجسٹریشن کے بغیر کوئی گاڑی شو روم سے باہر نہ نکالیں ۔اس کے علاوہ سندھ میں فزیکلی اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ہیوی گاڑیوں، ڈمپر، ٹرک، بسوں اور ٹریلر کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں 4 مقامات پر موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ  کیا گیا ہے۔
    پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں گی، قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور میں...
    اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سڑکوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیئے۔ ہیوی گاڑیوں، جن میں ڈمپرز، ٹرک، بسیں اور ٹریلرز شامل ہیں کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے موثر نفاذ پراجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکریٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ شرجیل...
    سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز کراچی: سندھ کی حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے موثر نفاذ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکرٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگرحکام نے شرکت کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلے...
    سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر میں شناخت چھپانے کے لیے غیر ملکی سمز کا استعمال بڑھ رہا ہے، ایف آئی اے پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے...
    کراچی: سندھ حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی۔ موٹر وہیکل انسپیکشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں صوبائی حکام نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی، اور جعلی سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں سندھ کے مختلف علاقوں میں ایم وی آئی سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سڑکوں پر چلنے والی...
    وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے اسمگلنگ نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد اس کے خلاف مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے، ایجنسی کی جانب سے حکومت کو رپورٹ دی گئی تھی کہ 78 افراد جن میں سے زیادہ تر کا تعلق محکمہ کسٹمز سے ہے وہ اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو غیر ملکی اشیا براستہ کوئٹہ پنجاب اور اسلام آباد اسمگل کرتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک اعلیٰ افسر نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے ایکسپریس کو بتایا کہ ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک میں شامل بعض افراد وفاقی سطح کی انتہائی اعلیٰ پوزیشن پر ہیں۔ ایف بی آر عہدیدار کے مطابق ادارے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) عوام الناس کو قومی شناخت اور رجسٹریشن کی خدمات ان کی دہلیز پر شب و روز فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت لاہورشہر سمیت نادرا لاہور ریجن بھر کے 9اضلاع کے مزید27نادرا مراکز کو ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ۔ نادرا ترجمان کے مطابق نادرا لاہور ریجن کے 9 اضلاع لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور، اوکاڑہ، کے 27 نادرا مراکز 15فروری سے عوام الناس کی سہولت...
    سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ اوپنر راچن رویندرا کی جگہ لوکی فرگوسن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے، کوشش ہے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرکے پریشر...
    کولمبو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 ) بھارت کے معروف کاروباری گروپ ”اڈانی“ نے سری لنکا میں ہوا سے بجلی بنانے کے دو مجوزہ منصوبوں سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اڈانی گروپ نے سری لنکن حکومت کو بذریعہ خط اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے اڈانی گروپ نے سری لنکا میں ایک ارب ڈالر مالیت کے دو منصوبے لگانے پر اتفاق کیا تھا.(جاری ہے) ان منصوبوں کی تکمیل سے قبل ہی سری لنکن حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر مذاکرات کیے جائیں گے اڈانی گروپ نے بدھ کو سری لنکن حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد اب سپریم کورٹ بار ایسوسی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی سپریم کورٹ بار ایسویشن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اس سلسلے میں بذریعہ ای میل سپریم کورٹ سے رابطہ کیا، یہ ملاقات کل دوپہر 3 بجے ہوگی۔
    سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز سالام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے سات آفیسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر ایڈمن کے دینے کا کہا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ایاز خان سے گاڑی ڈبل کیبن ، آصف مجید ڈبل کیبن ، عامر شہزاد ٹیوٹا کرولا کار ، عرفان خان مروت ڈبل کیبن ، آفتاب سلیم سوزوکی وین ، ڈاکٹر قدیر سوزوکی کلٹس اور مہربان خان سے سوزوکی وین واپس لیکر ایڈمن پول کو...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دے دی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور جنیداکبرکو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں  جس کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کوپارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ ہمیں اپنا قانون دیکھناہے، برطانیہ کانہیں، آپ وقت...
    لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا لیکن ڈسٹرکٹ جج کو 10ارب روپے مالیت کا دعوی سننے کا اختیار نہیں، ڈسٹرکٹ جج صرف پانچ کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے جبکہ 10ارب روپے کا ہتک عزت دعوی ڈسٹرکٹ کورٹ ٹرائل کر سکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کو نوٹیفائی کرتا ہے۔ عدالت ڈسٹرکٹ جج کو ہتک عزت کیس پر سماعت سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریپریزنٹیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے، ریپریزنٹیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی سینیارٹی بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی گئیفیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج برقرار ہیں۔ ججز کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریپریزنٹیشن مسترد  کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کا ریپریزینٹیشن مسترد کرنے کا چیف جسٹس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے دوسرے ہائی کورٹس سے آنے والے ججوں کی سنیارٹی کے خلاف دائر ریپریزینٹیشن مسترد کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریپریزنٹیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ریپریزنٹیشن میں اسلام آباد...
    کراچی: چوکوں اور چھکوں کا شور اب کراچی تک پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا عزم اپنے ابتدائی میچ میں کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے، اور پروٹیز کے خلاف حالیہ جیت نے ان کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف ٹیم میں واپس آئیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کے لیے کامران غلام کو باہر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان کی کارکردگی پر سب کی...
    فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ظاہرکردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنےوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ بینکوں سےکہاجائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ یاٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پررپورٹ دینا لازمی ہوگا، بینکوں سے کہا جائے گا کہ ٹرانزیکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ ایف بی آرکو فراہم...
    لاہور: چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے 8 فروری کو احتجاج نہ کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی رپورٹ بانی تحریک انصاف عمران خان کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب نے 8 فروری احتجاج سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ہے، جن ٹکٹ ہولڈرز اور عہدے داران نے احتجاج نہیں کیا رپورٹ بانی تحریک انصاف کو دی جائے گی۔احتجاج اور پارٹی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے مستقبل کا فیصلہ عمران خان کی ہدایات کے پیش نظر کیا جائے گا۔ دوسری جانب  پنجاب کے کارکنوں کو فعال کرنے کے لیے عالیہ حمزہ نے صوبے میں رکنیت سازی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے پلان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ظاہرکردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنےوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ راشد محمود نے کہا کہ بینکوں سے کہاجائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ویلتھ سٹیٹمنٹ یاٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پررپورٹ...
    حکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا.رپورٹ کے مطابق نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر اس مقصد کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن...
    عرفان ملک:  پنجاب حکومت نے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) بنانے کی منظوری دے دی ہے۔  سی سی ڈی کا ہیڈکوارٹر لاہور کے قربان لائن میں بنایا جائے گا، اور اس میں صوبے بھر سے 4 ہزار کرائم فائٹرز افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ سی سی ڈی کو ہیڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ، کرائم فائٹر ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی اس میں کام کریں گے۔ بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس سی سی ڈی کو کیسز کو عدالتوں میں چالان جمع کروانے کا اختیار بھی حاصل ہو گا، اور...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا  7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ فوجی عدالت سے سزایافتہ مجرم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مرکزی فیصلے میں کہا گیا آرٹیکل 175 کی شق 3 سے باہر عدالتیں قائم نہیں ہو سکتیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے ملٹری کورٹ میں سویلینز ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ سروس معاملات میں ابتدائی سماعت محکمانہ کی جاتی ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی بولے؛ 9مئی واقعات کی فوٹیج ٹی وی چینلز پر بھی چلائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤسز میں گھس کر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، لوگوں کی بہت زیادہ تعداد تھی جلسے میں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 8 تاریخ کے الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، اپنی یکجہتی کا اظہار کیا، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ دوسرا کوئی خط ایا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ کنٹیکٹ سٹیبلش ہو گیا تھا، ہمارا ایک ہی رابطہ ہوا تھا،...
    کرچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پر زور دیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی طرف سے سیکورٹی ڈیپازٹ کی شرح میں اضافے کی تجویز کو اس وقت تک معطل کیا جائے جب تک کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مطلوبہ معلومات شفاف طریقے سے شیئر نہ کی جائیں نیز ایک جامع اور معنی خیز مشاورتی عمل کا آغازکیا جائے تاکہ اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کی مالی مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی نے رجسٹرار نیپرا کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ تاجر برادری، ٹریڈ باڈیز اور صارفین...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ‌تفصیلات کے مطابق حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے سول کورٹس آرڈیننس 1962میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی سول کورٹس ترمیمی بل 2025 آج منظور کرے گی ، بل کے تحت سول عدالتوں کو فوری مقدمات نمٹانے کا پابند بنایا جائے گا۔ بل کے تحت سول عدالتیں 3 سال میں مقدمات نمٹانےکی پابند ہوں گی اور مقررہ مدت میں مقدمات نہ نمٹانے پر متعلقہ ہائیکورٹس کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔ قومی اسمبلی سے بل میں 105 ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔ خیال...
    چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت خوش تھے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت خوش تھے، لوگوں کی بہت زیادہ تعداد تھی جلسے میں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 8 تاریخ کے الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، اپنی یکجہتی کا اظہار کیا، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔ برہسٹرگوہر کا کہنا تھا صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ دوسرا کوئی خط ایا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ کنٹیکٹ...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں سست روی کی بھی نشاندہی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کو اس ضمن میں خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام صوبائی محکموں کو وفاقی منصوبوں کی فنڈز کے اجرا کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی اداروں کے رویے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے: بلوچستان کابینہ کا فیصلہ وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلٰی...
    پاکستان میں گندم کی قیمت میں خاصی کمی دیکھی گئی ہے، فی من گندم کی قیمت 3 ہزار 900 روپے سے 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں کمی کسانوں کے لیے بے حد پریشانی کا باعث ہے۔ جس کے بعد کسانوں کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گندم کاشت نہیں کریں گے، جس سے مستقبل میں گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ، کیا نئے بحران کو جنم دے گا؟ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی گندم کی پیداوار میں خاصی کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے ملک میں پہلے سے...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا ’شیطان کا شکار‘ کے نام سے آپریشن کا فیصلہ، نشانہ کون ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ (شیطان کا شکار) کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی افراد اور شیخ حسینہ مخالف طلبہ کے گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد ”آپریشن ڈیول ہنٹ“ شروع کیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مشترکہ فورسز کے...
    پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری دیم اسلم چودھری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔ چیف سیکرٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموںپر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں جبکہ فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔چیف سیکریٹری ندیم اسلم 2023ءسے خیبر پختون خوا میں تعینات ہیں۔
    دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس کے دوران انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا ہے،تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے فیصلے پر عمل کی ہدایت کی ہے۔ نو ٹیفیکیشن کے مطابق یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلہ کی روشنی میں واپس لی گئی ہے، فیصلہ کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلہ کی...
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آزاد اور خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے ردِعمل کے بعد امریکی صدر بیان سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کا ایک پتھر بھی اسرائیل اور امریکا کو نہیں دیا جا سکتا، غزہ نے 1 سال میں 50 ہزار شہادتیں دیں لیکن 1 انچ نہیں چھوڑا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں...
    کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیے جن میں شہاب علی شاہ، شہزاد بنگش اور فخر عالم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رہ چکے ہیں اور فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام...
    چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔چیف سیکریٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی سندھ تبدیلی، وفاق تذبذب کا شکار اسلام آ باد سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی... ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
    وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 8 فروری کوعام انتخابات کے انعقاد کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ’یوم سیاہ‘ اور ’احتجاج‘ کی کال پر پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 8 فروری کو وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینیئرافسران کو پاکستان تحریک...
    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صحافتی تنظیموں کی جانب سے احتجاج اور شدید ردعمل کے بعد پیکا ایکٹ سے متعلق خدشات دُور کرنے کے لیے صحافیوں کے ساتھ مل کر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں حکومت اور صحافیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین پولین بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت جن تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، انہیں ذیلی کمیٹی میں تفصیل سے سنا جائے گا اور حل نکالا جائے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹری...
    فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس ) امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔طالبان حکومت کے مطابق فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کی دوسرے ممالک میں منتقلی کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیانات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے منصوبے صہیونی حکومت کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے پارٹی کے بانی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی آئی کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے۔ ارکان نے بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے سوالات اٹھائے، ڈاکٹر امجد خان نے صحت کی مفت سہولیات کا بل قائمہ کمیٹی میں پیش کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ارکان کا الزام ہے کہ بیرسٹر گوہر...
    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کا بیرسٹر گوہر کیخلاف عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے پارٹی کے بانی عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماں نے بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام لگایا اور بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ بیرسٹر گوہر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے سوالات اٹھائے، ڈاکٹر امجد خان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہرکے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے جبکہ پارٹی گروپ میں ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا...
    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے۔ ہم نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کہ امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کے دل مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے، اور ہم کبھی بھی کشمیری عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں سٹی آف نالج پبلک اسکول کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظلوم کشمیری عوام سے...
    پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے  بعض ارکان نے پارٹی کے بانی عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام لگایا اور بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے سوالات اٹھائے، ڈاکٹر امجد خان نے صحت کی مفت سہولیات کا بل قائمہ کمیٹی میں پیش کیاتھا اور ارکان نے الزام لگایا کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے رکن کے بل کی مخالفت کی. ڈاکٹر امجد...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم میں زیرِ علاج افراد کا علاج اگلے ماہ 7 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نشے سے پاک مہم میں صحت یاب ہونے والے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم میں زیرِ علاج افراد کا علاج اگلے ماہ 7 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔ اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں...
    پشاور: کے پی حکومت نے نشے سے پاک مہم میں صحت یاب ہونے والے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم میں زیرِ علاج افراد کا علاج اگلے ماہ 7 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔ اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سمیت تمام بحالی مراکز کے منتظمین نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی کو نشے کے عادی افراد کی صحت کی موجودہ صورتحال سے آگاہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ قرض بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزے اور رہائشی اخراجات کیلئے دیا جائے گا۔یہ قرض 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری حاصل کر نے کے اہل ہیں۔یہ قرض حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست گزار کو یہ وضاحت دینا ہو گی کہ وہ یہ رقم کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال کرے گا۔...
    ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے "وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام" کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔  اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک  مزید برآں، قرض حاصل...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے ”وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام“ کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ مزید برآں، قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو یہ وضاحت کرنی ہو گی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ حکومت کے بعد پنجاب حکومت کا بھی رمضان پیکج دینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں غریب عوام کو 10 ہزار روپے دینے کے اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو نقد امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دے گی۔پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری حکومت...
    حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروباراور زراعت قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قرضہ اسکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جاسکے گا، لیپ ٹاپ کے لیے 4سالہ قرض کائیبور پلس 3فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جب کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کیطلبہ لے سکیں گے۔اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار، 3...
    بل میں گورنر سے بورڈ آف گورنر چیئرمین کا عہدہ لے کر وزیر علی کو دیا جائے گا جس کے لیے آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کی شق 10 کلاز ون میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعات کی چانسلر شپ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (ترمیمی) بل 2025ء پیش کردیا گیا ہے جس میں آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کو ترامیم کے ساتھ ایکٹ میں تبدیلی کرنے کی  تجویز دی گئی ہے۔ بل میں گورنر سے بورڈ آف گورنر چیئرمین کا عہدہ لے کر...
    اجلاس سے خطاب میں معاون خاص برائے سی ایم وقار مہدی نے کہا کہ بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے خصوصی اسٹال اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، سندھ بھر کی سبزی منڈیوں کے کولڈ اسٹوریج رجسٹرڈ کئے جائیں گے اور ان کی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ زیادہ قیمت پراشیا نہ بیچیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی...
    پشاور(صباح نیوز)پشاورہائی کورٹ نے صدر اور وزیراعظم کی برطرفی، سود کے خاتمے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ملک میں سود کے خاتمے اور صدر پاکستان ووزیراعظم کی برطرفی کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وزیر اعظم اور صدر کو ہٹانے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے جب کہ سود خاتمے کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔فیصلے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 38 پیراگراف ایف میں یکم جنوری 2028 تک سود خاتمے کا ذکر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کے مختص قواعد میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری رہائش مختص کرنے کے قواعد 2025 کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری رہائش مختص کرنے کے قواعد 2025 پر ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نئے مجوزہ قواعد کی منظوری کے لیے سمری وزیراعظم کو بھیجے گی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے آئندہ ہفتہ تک سمری بھیجے جانے کا امکان ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈرافٹ میں رہائش کی درجہ بندی سے متعلق ترامیم لانے پر غور کیا جارہا...
    ٹھٹھہ سیشن کورٹ نے دسمبر 2019 میں گھارو میں 7 سالہ بچی کے اغوا، جنسی زیادتی اور قتل کے جرم میں 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی ہے۔اس واقعے نے علاقے کے رہائشیوں کو صدمے میں ڈال دیا تھا. مجرموں میں سے ایک شخص متاثرہ بچی کا قریبی رشتہ دار تھا۔مقتولہ کے اپنے چچا ارشاد ملاح اور سکندر شاہ نے دعا واسع ملاح کو اغوا کیا اور اسے جنگل میں لے گئے. جہاں انہوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گھارو تھانے کی حدود میں قتل کردیا، بچی کی لاش بعد میں کیلے کے کھیت سے ملی، جسم پر کپڑے موجود نہیں تھے۔مقتولہ کے والد الطاف واسع نے مقدمہ درج کرایا اور اس کی تحقیقات کی سربراہی ٹھٹھہ...
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کی عدالت جھگڑے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ ملزمان کو سزا سنائی ملزمان جیل حوالے ، تفصیلات کے مطابق سول جج فرسٹ مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو کی عدالت نے جھگڑے کے کیس میں پانچ ملزمان کو سزا سنادی ہے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماسٹر بھادر بوزدار کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم لال بخش بوزدار ، عاشق بوزدار ، کو ایک ایک سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ ، جبکہ عبد الخالق بوزدار نثار بوزدار کو دو دو سال قید اور سجاول بوزدار کو تین سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی یاد رہے کہ ملزمان...
    اسلام آباد/کراچی( نمائندہ جسارت+ اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں بینچز اور ججز کمیٹیوں کے اختیارات کے معاملے سے متعلق آئینی بینچ نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکمنامے واپس لینے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔ادھر عدالت عظمیٰ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے عہدے کا حلف لے لیا۔ سٹی کورٹ آمد...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلرز کا سراغ لگایا جا سکے۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی حکومت پناہ کے متلاشی اُن افراد پر پابندی برقرار رکھے گی جو جدید غلامی اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ جولائی میں...
    واشنگٹن (اے پی پی + مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیر ملکیوں جو حماس حامی مظاہروں میں شامل ہوئے انہیںڈھونڈ کر ملک بدر کر دیں گے،حماس کے ہمدرد کسی شخص کو اسٹوڈنٹ ویزا نہیں دیاجائیگا،جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کے حوالے سے ایک اہم قانون پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔،پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکورٹی کو گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین کے لیے انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں...