پاک بھارت کشیدگی : او آئی سی کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ سے ٹیلیفونک گفتگو، نائب وزیراعظم نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کو بھارتی غیر قانونی حملوں سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے عالمی برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر جوابدہ بنائے، اسحاق ڈار
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کو اقدام جنگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کارروائی کے نتیجے میں معصوم شہری شہید، علاقائی امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوئے۔
نائب وزیراعظم نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے۔
یہ بھی پڑھیے بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، اسحاق ڈار
او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ کا شہادتوں پر اظہار افسوس زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اور پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار او آئی سی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار او ا ئی سی سیکرٹری جنرل پاکستان کی اسحاق ڈار او آئی سی
پڑھیں:
وزیراعظم اورسیکرٹری جنرل یواین کاٹیلی فونک رابطہ، جنوبی ایشیاء کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیاء کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک ہفتے کے اندر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جنوبی ایشیاء کی حالیہ پیشرفت میں ان کی دلچسپی اور روابط کی کوششوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ کسی بھی تصادم سے بچنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا۔ ایک آزاد شفاف، غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت نے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا اور پھر بھی وہ اشتعال انگیز بیان بازی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل نے وزیر اعظم کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس معاملے پر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Post Views: 1