چاہتے ہیں مسئلے حل ہوں، فیصلہ نہ ماننے والی بات پر کیا کہہ سکتا ہوں؟ جسٹس منصور شاہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جسٹس منصور علی شاہ(فائل فوٹو)۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئیر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں مسئلے حل ہوں۔
کراچی میں جیو نیوز سے غیر رسمی خصوصی گفتگو میں جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ فیصلہ نہ ماننے والی بات پر کیا کہہ سکتا ہوں؟
جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ اس معاملے کو بھی قانونی انداز سے طے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کیلئے کام ہونا چاہیے تاکہ ملک کی بہتری ہو۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: منصور علی شاہ نے کہا
پڑھیں:
بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان
—فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔