صنم جاوید طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے پر کھل کر بول پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی متحرک رہنما صنم جاوید پارٹی رہنما طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے پر کھل کر بول پڑیں۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صنم جاوید نے کہاکہ جب آپ ایک جگہ پر اکٹھے رہ رہے ہوں تو پھر اختلاف رائے ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب میں جیل میں تھی وہ بہت برا وقت تھا، کیونکہ جب ہمیں پیشی کے لیے لے جایا جاتا تو ہر دفعہ کچھ نیا سننے کو ملتا تھا اب ایسا ہونے جارہا ہے۔ بولنے سے باز نہ آنے کی وجہ سے مجھے بہت سے مسائل کا سامنا رہا۔
انہوں نے کہاکہ طیبہ راجا اور میرے درمیان کوئی غلط فہمی ہی ہوئی ہوگی، کیوں کہ جب آپ اکٹھے رہتے ہیں تو پھر غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں، لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ ہماری دشمنیاں چل رہی ہوں۔
واضح رہے کہ صنم جاوید اور طیبہ راجا 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار ہوگئی تھیں اور انہوں نے قید کے دن اکٹھے گزارے ہیں، اور پھر کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ان کے درمیان لڑائی ہوئی ہے۔
طیبہ راجا نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید میری دوست نہیں، سیاست میں وہی آگے جاتا ہے جو لابنگ کرنا جانتا ہو۔
مزیدپڑھیں:سوشل میڈیا پروٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی کو کون کون سےاختیارات حاصل ہوں گے؟
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
سیشن کورٹ لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ کرنے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید(Sanam javed) اور فلک جاوید(Falak Javed) کا جیل ٹرائل کے لیے دائر درخواست خارج کردی ۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ جیل ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے مین کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔
مقدمے میں فلک جاوید کو حاضری کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔