ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست اوندو میں مسلح حملے میں 5شہری ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست اوندو کے علاقے اکورے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ حملے میں 5 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ اوندو پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے،تاہم فوری طور پر کسی مقامی گروہ یا عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی۔

کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا

لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کر کے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا، وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کے لیے جا رہے تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کا چلتی موٹر سائیکل پر رقص، شنیرا اکرم کا سخت ردِعمل
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق
  • ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص؛ شنیرا اکرم نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • جنوبی وزیرستان: مسلح ملزمان کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق
  • کراچی؛ ڈمپر کے بائیک کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے بیان کی نفی ہو گئی
  • ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں تعداد 57 ہوگئی
  • گورنر سندھ کی قیادت میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی