لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں کا انتخاب کیا گیا، جس میں پہلا نام اٹک کے محمد نواز کا نکلا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلع نارووال کے کامیاب کاشتکاروں کی فہرست بھی چیک کی۔

عام کاشتکار کو سولر ٹیوب ویل سے یومیہ 10 ہزار سے زائد اور ماہانہ 3.

25 لاکھ روپے سے زیادہ کی بچت ہوگی۔ حکومت پنجاب 10 کلوواٹ کے سولر سسٹم پر 5 لاکھ، 15 کلوواٹ پر 7.5 لاکھ، اور 20 کلوواٹ پر 10 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کرے گی۔ قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار اپنے ضلع کے وینڈر کا انتخاب کرکے سولر سسٹم لگوا سکیں گے۔

اس منصوبے کے لیے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے درخواست دی، جن میں سے 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار پائے۔ 87 فیصد ڈیزل اور 13 فیصد بجلی پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے مرحلے میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ منصوبہ زرعی پیداوار کی لاگت میں نمایاں کمی لائے گا اور کاشتکاری میں انقلاب برپا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان کارڈ، ایگری میکانائزیشن اور انٹرن شپ جیسے منصوبے کاشتکاروں کی زندگی میں بہتری لا رہے ہیں اور سولرائزیشن کا یہ منصوبہ بھی زراعت میں ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

مریم نواز کا پی ٹی آئی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تمام تر ظلم اور بربریت کے باوجود پی ٹی آئی کی خواتین رہنما ڈٹ کر کھڑی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز کا پی ٹی آئی کی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ذاتی بغض میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، وہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل خود بھی برداشت کرسکیں۔

 محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے، مریم نواز کو بشریٰ بی بی سمیت تمام پی ٹی آئی خواتین سے ذاتی عناد ہے۔

شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بےضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور ان پر سختیاں مزید بڑھا کر ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یاسمین راشد قید میں کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں آکسیجن جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یقین، امید اور ہمت سے کامیابی کی نئی صبح طلوع ہوتی ہے: مریم نواز
  • موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی کا سدباب کر کے پاکستان ترقی کی رفتار تیز کر سکتا ہے: مریم نواز 
  • 40 ہزار مائنز ورکرز میں’ راشن کارڈ ‘ تقسیم، ہر مہینے کتنی رقم کا راشن لے سکتے ہیں؟
  • مریم نواز کا پی ٹی آئی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
  • آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے: مریم نواز
  • کسانوں کو 100 ارب کے قرض، 20 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر ملیں گے: گندم کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز
  • وزیراعلی مریم نواز کا سینئر صحافی زبیدہ مصطفی کے انتقال پر اظہارافسوس
  • گندم کے کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز
  • سرکاری سکولوں کا معیار پرائیویٹ سے بہتر بنانا چاہتے ہیں: مریم نواز
  • اسی منصوبے کا افتتاح کروں گا جس کو پورا کر سکوں، وزیراعلیٰ کے پی