کراچی کے لڑکے سے شادی کیلئے آئی امریکی خاتون جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ منتقل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو کراچی کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو گزشتہ صبح 4 بجے پولیس جناح اسپتال میں لے کر آئی تھی۔
کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔
اونیجا کے پیروں میں بہت سوجن ہے اور وہ عجیب باتیں کر رہی ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق امریکی خاتون اونیجا کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی خاتون سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں انہیں جے پی ایم سی کے ڈاکٹر سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی خاتون سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے۔
خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا امریکا میں مقیم بیٹا بھی منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
کراچی کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی.
امریکی خاتون کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنس نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ اونیجا اینڈریو رابنس ذہنی مریضہ ہیں۔
جیرامیا اینڈریو رابنس کے مطابق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلِ خانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو رابنس امریکی خاتون جناح اسپتال کراچی کے
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔
اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا