کراچی:

شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو رواں سیزن کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ پشاور ایئرپورٹ کے اطراف کا علاقہ بھی شدید گرمی سے محفوظ نہ رہ سکا، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح تخت بھائی میں پارہ 42 ڈگری تک جا پہنچا، جبکہ سیدو شریف سوات میں بھی گرمی کا زور رہا اور درجہ حرارت 40 ڈگری رہا۔

چترال کا موسم نسبتاً خوشگوار رہا، جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم دیر کا درجہ حرارت 37 جب کہ تیمرگرہ لوئر دیر میں 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ بالاکوٹ اور دروش (چترال لوئر) میں گرمی کا اثر نمایاں رہا اور دونوں علاقوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا پہنچا۔ اُدھر کالام میں موسم نسبتاً معتدل رہا، جہاں درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کاکول میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے چند دن مزید گرم رہنے کی توقع ہے، اس لیے دھوپ سے بچاؤ اور پانی کا زیادہ استعمال ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں موسم کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے: این ڈی ایم اے
  • بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی
  • کراچی: 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • برطانیہ میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا خطرہ
  • خیبر پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ
  • پنجاب کے بعد سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • آج سے 24 مئی تک سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں ہیٹ ویو کا امکان
  • ملک بھر میں سورج کا قہر؛ درجہ حرارت  48 ڈگری تک جانے کا امکان، عوام کیلیے انتباہ
  • کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان