پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ،موٹروے کئی مقامات سے بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج گزشتہ روز بھی بر قرار رہا جس کی وجہ سے موٹروے کئی مقامات سے بند رکھی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار ، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند رکھا گیا۔حد نگاہ بہتر ہونے پرموٹر وے کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، فضا مضر صحت ہونے سے سانس کی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 366 ریکارڈ کی گئی ہے، علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 734، شالیمار 720، جوہرٹاؤن 586، لوئر مال کا 494 اور کینٹ کے اطراف کا 423 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 645، فیصل آباد 295، بہاولپور میں 283 اور پشاور میں 444 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے، اے کیو آئی 502 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار دو کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آغاز میں لاہور میں بادل برسنے کے امکانات ہیں۔