علی امین گنڈا پور فارم 47 سے بھی آگے کی چیز ہیں، ترجمان جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پشاور:
جمیعت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی اور علی امین گنڈا پور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔
جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، امید ہے جلد ہی دوسرے صوبوں سے ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔
جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی جبکہ علی امین گنڈا پور بھی فارم 47 کی پیدوار اور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔
عبد الجلیل خان نے امید ظاہر کی کہ عمران خان شوکت یوسفزئی کے حالیہ بیان کی روشنی میں خیبرپختونخوا میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی امین وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے روانہ، اسٹاف سے مصافحہ بھی کیا
پشاور(نیوز ڈیسک) دو روز قبل اپنے منصب سے استعفیٰ دینے والے علی امین خان گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔
علی امین گنڈا پور کے ترجمان فراز مغل نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان روانگی سے علی امین گنڈاپور نے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے عمران کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے پی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے تاہم علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا اور اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ابھی تک استعفیٰ ان کے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، جب استعفیٰ ان تک پہنچے گا تو اسے دیکھنے کے بعد فیصلہ کروں گا۔