Jasarat News:
2025-04-30@17:05:44 GMT

پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے

اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا  پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا۔

اعلامیے کے مطابق پرنس شاہ کریم کی نماز جنازہ لزبن ہی میں ادا کی جائے گی، تاہم تدفین کے مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ کریم کے انتقال پردنیا بھر میں جماعت خانوں میں خصوصی دعائیں شروع کردی گئی ہیں، انتقال کے وقت پرنس کریم آغا خان کے اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایسے دو اداکار جو دوست بنے، ایک ہی سال میں طلاق لی اور ایک ہی تاریخ کو انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے دو مایہ ناز آنجہانی اداکار، ونود کھنہ اور فیروز خان نہ صرف اپنی اداکاری اور مشہور فلموں کے لیے یاد رکھے جاتے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں موجود چند حیران کن مشابہتیں بھی لوگوں کو آج تک حیران کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار نہ صرف گہرے دوست تھے بلکہ کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے تھے، جن میں ’قربانی‘، ’شَنکر شَمبھو‘ اور ’دیوان‘ شامل ہیں۔

ان دونوں سینئر اداکاروں کی زندگی کا ایک دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا اختتام ایک ہی سال، 1985 میں کیا۔ ونود کھنہ نے اپنی اہلیہ گیتانجلی سے علیحدگی اختیار کی، جبکہ فیروز خان نے اسی سال اپنی بیوی سندری سے طلاق لی۔

یہی نہیں بلکہ دونوں اداکاروں کا انتقال بھی ایک ہی تاریخ، اگرچہ مختلف سالوں میں، تاہم 27 اپریل کو ہوا۔ فیروز خان کا انتقال 2009 میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوا جبکہ ونود کھنہ 2017 میں مثانے کے کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

بالی ووڈ ستاروں کی یہ حیرت انگیز مماثلت ان دونوں شخصیات کو نہ صرف فلمی دنیا میں بلکہ ذاتی طور پر بھی ایک خاص مقام دیتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یمن کیخلاف جنگ امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے، مغربی میڈیا کا اعتراف
  • ائیر لائن عملے کی غفلت، بھارت میں انتقال کرنے والے پاکستانی نوجوان کی میت وطن واپس نا پہنچ سکی، تابوت خالی نکلا
  • بھارت میں انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت کراچی نہ پہنچائی جاسکی
  • لاہور: معمولی جھگڑے پر ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار
  • ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم کا نیا کارنامہ سامنے آگیا
  • ہنزہ کے 342 ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاحوں کو ٹھہرانے پر پابندی
  • بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات، پاکستان تیار ہے، گورنر خیبر پختونخوا
  • بھارت کی بوکھلاہٹ: 35 سال سے زائد عرصے سے مقیم خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم
  • ایسے دو اداکار جو دوست بنے، ایک ہی سال میں طلاق لی اور ایک ہی تاریخ کو انتقال کرگئے
  • ایران: بندر عباس کی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی