ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، صدر مملکت اور ترک صدر رجب طیب اردگان میں ملاقات استنبول ایئر پورٹ پر ہوئی، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

 ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا

 یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے پاک افغان بارڈر کے  حوالے سے بریف کیا، ایران کے صدر نے پاک افغان  کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

وزیرداخلہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے  ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان  علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران   اپنے بھائی  کے  بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔

 صدر مسعود پزشکیان نے  دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار  کیا اور کہا کہ  دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل اور ایرانی ہم منصب سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی  کونسل کے سیکرٹری  علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقات کی۔

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،  ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی ، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں باہمی تعاون کے لئے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور  دیا گیا۔

محسن  نقوی  نے کہا کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لئے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ایران  نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔

پاک ایران وزرائے داخلہ نے  داخلی سکیورٹی کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال  کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ رکن ممالک کے لئے یہ وزارتی کانفرنس دوررس نتائج کی حامل ہو گی،   داخلی سلامتی سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، اس پر ایرانی وزیر داخلہ  نے کہا کہ جلد اپنے بھائی  سے ملنے  اسلام آباد آوں گا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس میں شرکت پرپاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا۔ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو۔ ایرانی وزارت داخلہ کے اعلی حکام اور سفارتی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • مولانا عبدالخبیر آزاد کی پوپ لیو سے ملاقات، امن اور ہم آہنگی کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال
  • وزیر دفاع سے برطانوی ہائی  کمشنر کی ملاقات، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف سے میاں خان بگٹی کی ملاقات، حلقے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام
  • جنرل ساحر شمشاد کی جنرل وقارالزمان سے ملاقات، دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ورلڈ اکنامک فورم کے صدر سے ملاقات، تبادلہ خیال
  • شہباز شریف ‘ شہزادہ محمدملاقات تجارت کے فروغ عالمی علاقائی امور رپر تبادلہ خیال فیلڈ مارشل بھی موجودہ تھے