پرنس کریم آغا خان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
قاہرہ : پرنس کریم آغا خان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کر دی گئی۔ ان کی خواہش تھی کہ انہیں اسوان میں اپنے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب دفن کیا جائے، اور اسی مطابق ان کی تدفین کی گئی۔ اسوان پہنچنے پر ان کے خاندان کا استقبال گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔
پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو 88 سال کی عمر میں پرتگال کے شہر لزبن میں انتقال کر گئے تھے، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں امام، پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
پرنس کریم آغا خان کی خدمات اسماعیلی برادری کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے انتقال نے دنیا بھر میں ایک غم کی لہر پیدا کی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، وزیرِ خزانہ
فائل فوٹووزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے مختلف اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے۔
وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بات انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مباحثے سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے شعبوں اور منڈیوں میں تنوع کی ضرورت اجاگر کی اور معیشت کے ڈھانچے کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ حقیقی گیم چینجر ہے۔