پی ٹی اے نے کراچی میں انٹرنیٹ مسائل کی وجہ لوڈشیڈنگ کو قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کراچی میں نیٹ ورک مسائل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے کراچی میں نیٹ ورک مسائل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیتے ہوئے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کے مسائل کے حل کیلئے ایکسپریس فیڈرز کی تجویز دی ہے۔پی ٹی اے کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سروے کے دوران وائس اور ڈیٹا سروس بہتر پائی گئی، اہم علاقوں میں نیٹ ورک میں بندش کی بڑی وجہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہے۔دستاویزات کے مطابق نیٹ ورک کی بندش کے علاقوں میں ضلع سینٹرل، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ اور ملیر کے علاقے شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر کو بیک اپ پاور سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے جس کی اوسط بیٹری بیک اپ صرف 2 سے 4گھنٹے کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔