خان یونس میں ہزاروں فلسطینی اسرائیلی قید سے رہائی پانیوالے اپنے ہم وطنوں کے استقبال کیلیے موجود ہیں ،اوپر رہائی پانیوالے فلسطینیوں کے اپنے اہل خانہ سے ملاقاتوں کے جذباتی مناظر
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی آئی اے نجکاری کیلیے بولی دسمبر میں مکمل ہوجائیگی، نجکاری کمیشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251127-01-2
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ دسمبر کے وسط تک پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بڈنگ مکمل کر دی جائے گی، جس کیلیے پی آئی اے کی ریزرو پرائس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا، جہاں سیکرٹری نجکاری کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 4 بڈرز کے ساتھ کمرشل ٹرمز طے کیے جا رہے ہیں، شیئر پرچیز ایگریمنٹ اور شیئر ہولڈنگ ایگریمنٹ سے متعلق بات چیت کی جا رہی ہے، پری بڈ کوالیفکیشن پر 3 روز سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین اور پینشنرز کا خیال رکھا جائے۔