چمن بارڈر کی بندش، افغان باشندوں کا انخلا روک لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب حساس علاقوں میں فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری مسلسل گشت اور علاقے کی نگرانی کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث بارڈر بند ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل غیر معینہ مدت کے لئے روک لیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر بندش کے بعد چمن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارڈر کے قریبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب حساس علاقوں میں فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مسلسل گشت اور علاقے کی نگرانی کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
چمن شہر میں فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے مسلسل گشت کر رہے ہیں، جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں، پیدل آمدورفت اور سامان کی ترسیل مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق جب تک صورتحال معمول پر نہیں آتی، بارڈر بند رہے گا اور سکیورٹی اقدامات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ سرحدی اضلاع میں ہنگامی اقدامات جاری ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ چمن میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی روک لیا گیا ہے۔ بارڈر کھولنے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنا دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علاقوں میں پاک افغان کے مطابق
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔