8فروری کو احتجاج نہ کرنے والے پی ٹی آئی ارکان کے نام عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور:
چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے 8 فروری کو احتجاج نہ کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی رپورٹ بانی تحریک انصاف عمران خان کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب نے 8 فروری احتجاج سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ہے، جن ٹکٹ ہولڈرز اور عہدے داران نے احتجاج نہیں کیا رپورٹ بانی تحریک انصاف کو دی جائے گی۔
احتجاج اور پارٹی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے مستقبل کا فیصلہ عمران خان کی ہدایات کے پیش نظر کیا جائے گا۔
دوسری جانب، پنجاب کے کارکنوں کو فعال کرنے کے لیے عالیہ حمزہ نے صوبے میں رکنیت سازی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔
چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ یونین کونسل سطح پر پارٹی مہم چلائیں گی جبکہ مختلف شعبوں میں فوکل پرسنز بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوکل پرسنز کی تقرری کے لیے چیف آرگنائزر نے مشاورت شروع کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا فیصلہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں اور سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اس موقع پر ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے 63 ہزار 200 پکے اور 3 لاکھ 9 ہزار 684کچے مکانا ت متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کے سروے کیلئے ٹیم میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اورانفرا اسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بھر پورامداد کیلئے یکسو ہے، حکومت کو سیلاب متاثرین تک خود پہنچنا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل کیلئے زیادہ کیمپ اورپوائنٹس قائم کیے جائیں، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے تاکہ کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے۔