خیبرپختونخوا میں پہلی ایئر ایمبولینس شروع کرنیکی تیاری، ٹیسٹ فلائٹ بھی کر لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مشیر صحت احتشام علی نے نئی بننے والی ایئر ایمبولینس میں ٹیسٹ فلائٹ بھی لی جبکہ مشیر صحت کو ایئر ایمبولینس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر مشیر صحت احتشام علی کا کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس پر منتقل کر رہی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سے ائیر ایمبولینس کی خدمات لی جارہی ہیں اور اس ہیلی کاپٹر کو پہلی بار انسانی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کرم کی صورتحال میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو عوامی خدمات کے لیے پیش کیا، اس ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات پہنچائی گئیں اور مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اس ہیلی کاپٹر سروس نے ہزاروں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔
مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں ایئر ایمبولینس کے لیے مجوزہ الٹریشنز اور ضروری طبی آلات نصب کیے جا رہے ہیں، یہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ بین الاقوامی معیار کی ملک کا پہلی ایئر ایمبولینس ہوگی، ہم ایئر ایمبولینس کرائے پر نہیں لا رہے، اپنا ہیلی کاپٹر عوام کی خدمت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
اسلام آباد میں ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام نے اسلام آباد کے رہائشی علاقے بحریہ انکلیو فیز 1 میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
تھانہ بنی گالا پولیس کے مطابق انہوں نے خود کو سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور عبدالسلام کو شدید زخمی حالت میں فاروق اسپتال منتقل کیا۔
تاہم ریٹائرڈ ایئر کموڈورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اس مبینہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے میں کوئی مشتبہ عنصر سامنے نہیں آیا، تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔