ایشیا بحرالکاہل کا خطہ جغرافیائی سیاسی شطرنج کا کھیل نہیں ہے ، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ  پریس کانفرنس میں   اس سال سے بھارت کو  امریکی  فوجی امداد میں اضافے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں  چین کا کوئی استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، بلاک سیاست اور بلاک محاذ آرائی کو بھڑکانے کا موقع   نہیں اٹھایا جانا چاہیئے ۔

ترجمان نے کہا کہ  ایشیا بحرالکاہل کا خطہ پرامن ترقی کا  اہم علاقہ ہے نہ کہ جغرافیائی سیاسی شطرنج کا کھیل۔ ایک بند اور خصوصی دائرے   پر مبنی  بلاک سیاست اور بلاک محاذ آرائی  سے سلامتی نہیں آئے گی اور یہ ایشیا بحر الکاہل کے خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کے لئے سازگار نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے. ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک ہم نے 29 ڈرون گرا دیے ہیں. بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، ڈرون حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے، ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت سے داخل ڈرون مار گرائے گئے، بھارت نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کی زندگی خطرے میں ڈالی.متعدد بھارتی ڈرونز نے مختلف جگہوں پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، راولپنڈی میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔اسحاق ڈارنے کہا کہ سپر لیگ کے وینیو کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان بھارت کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے، ہم اپنے متعین، وقت، جگہ اور طریقہ کار کے مطابق جواب دیں گے، بھارت نے پاکستانی میزئل حملے کا جھوٹ بولا، اسلام آباد سے کراچی تک 2 درجن جگہوں پر حملے کیے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری افواج نے 80 بھارتی طیاروں کا مقابلہ کیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا.ہماری افواج اور تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ تھے، بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، ہم نے بھارت کے تمام اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ہم نے تو پہلگام کے ثبوت مانگے تھے، بھارت پہلگام میں دہشت گردی کے ثبوت دنیا کو دکھائے، ان شااللہ فتح پاکستان کی ہوگی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھی واضح کیا کہ سکھ برادری پر ڈرون حملہ ناقابل قبول ہے، ننکانہ صاحب کو آنے والے ڈرون کو گرایا گیا۔ بھارت سوچ رہا ہے کہ شرم سے کیسے نکلے. پاکستانی قوم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ بھارت میں ڈرل ہو رہی ہے. پاکستانی کھیل کود رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو سمجھ جانا چاہیے کہ فالس آپریشن کا اسے جواب مل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • کینالز منصوبے پر سیاست
  • سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
  • سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
  • نوجوانوں کا پاک فوج کیساتھ ہر محاذ پر بھارتی جارحیت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان
  • بھارت جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے،ہمارے پاس تحمل دکھانے کا وقت نہیں: خواجہ آصف
  • بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے: اسحاق ڈار
  • پاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلیے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • ایس ای سی پی کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کے استحکام کی یقین دہانی
  • ذوالفقار علی بھٹو نے جو آئین دیا اسے 26 ویں ترمیم کے ذریعے تباہ کیا گیا: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر