آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے اور ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد مکمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے۔
کابینہ نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا ہے ، ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایف بی آر ریونیو بڑھانے کیلئے صرف ٹیکس تجاویز عملدرآمد پر توجہ دے گا اور ٹیکس پالیسی آفس وزیر خزانہ وریونیو کو رپورٹ کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا ساتھ ہی ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا۔
ڈیٹا ماڈلنگ، ریونیو، اکنامک فارکاسٹنگ کے ذریعے ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی سازی، وصولی خودمختاررکھنےکی یقین دہانی کرائی گئی تھی، ٹیکس پالیسی آفس انکم، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی سے متعلق پالیسی رپورٹس پیش کرے گا اور فراڈ کم کرنے کیلئے خامیوں پر قابو پا کر ٹیکس کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:رواں سال CSS کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹیکس پالیسی آفس اور ٹیکس ایف بی کرے گا
پڑھیں:
برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔
نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔