سندھ حکومت کا 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی: حکومت سندھ نے 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں عام تعطیل کا اعلان سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کےحوالے سےکیا گیاہے۔
اس حوالے سےمحکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری کو صوبے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ آج جمعہ کے روز بھی حکومت سندھ کے اعلان کے پیش نظر شب برأت کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل تھی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 6 فروری کو جاری نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 14 فروری کو شب برأت کی وجہ سے تعطیل ہو گی، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فروری کو
پڑھیں:
عوام دوست بجٹ پیش کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے، سیاسی مخالفین کو ترقی کا یہ سفر ہضم نہیں ہو رہا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور میں مشترکا پریس کانفرنس کی۔
اس دوران عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وفاقی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، وزیرِ اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں، ملک میں ایک مخلوق ایسی بھی ہے جو پاکستان کی ترقی پر خوش نہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دنوں صوبے میں صفائی ستھرائی کا مثالی کام ہوا، سندھ کے عوام مریم نواز کو اپنے صوبے کی وزیراعلیٰ دیکھنے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔
صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مفادِ عامہ کے جو کام ہوئے وہ 74 سالہ تاریخ میں کسی صوبے میں نہیں ہوئے، پنجاب بھی وفاق کی طرز پر عوام کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھرپور ریلیف فراہم کرے گا۔