جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون کی گھر سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
جنوبی کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کی لاش جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ان کے گھر سے ملی۔24 سالہ کم سائی رون کا شمار جنوبی کوریا کی سب سے کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا تھا تاہم 2022 میں شراب پی کر گاڑی چلانے کے واقعے کے بعد ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ اداکارہ کو سال 2022 میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی ’یونہاپ‘ کے مطابق اداکارہ کم سائی رون سے ملنے ان کا ایک دوست آرہا تھا لیکن جب وہ گھر آیا تو اداکارہ سے رابطہ نہیں ہوا اور پھر اسے گھر میں مردہ حالت میں پایا جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔کورین نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس کو کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا ثبوت نہیں تاہم ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحققیات کررہی ہیں اور انہوں نے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں جنوبی کوریا کے معروف اداکار و ماڈل سونگ جے رم بھی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔کورین میڈیا کے مطابق 39 سالہ سونگ جے رم کی لاش 12 نومبر بروز منگل کو ضلع سیونگ ڈونگ میں ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی۔ حکام کے مطابق سونگ جے رم کے گھر سے دو صفحات پر مشتمل خط بھی برآمد ہوا ہے۔
امریکا میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افراد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کی کے مطابق
پڑھیں:
کوئٹہ، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے۔ جس میں 4 افراد کے جانبحق ہونیکی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے۔ جس میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔