پنجاب میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کیلیے خصوصی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو متحرک کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ذارئع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے صوبے میں کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
دریں اثنا جنوبی پنجاب میں 19، نارتھ پنجاب 20 اور ویسٹ پنجاب میں 21 فروری کو کنونشن منعقد کیے جانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب نے مہنگائی، پولیس گردی اور دیگر عوامی مسائل پر احتجاجی مہم کے آغاز کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہدایات جاری
پڑھیں:
پرائیویٹ حج سکیم ؛وزارت مذہبی امور کی بکنگ تیز کرنے کی ہدایت
سٹی 42: پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا
وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ، سات روز میں صرف 1800 حج درخواستیں جمع ہو سکیں۔ وزارت مذہبی امور کی حج بکنگ فوری تیز کرنے کی پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت کردی
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر کو حج بکنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔عازمین حج کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازم ہے۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
وزارت مذہبی امور نے خط میں کہا واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا۔
گزشتہ برس 67 ہزار پرائیویٹ پاکستانی عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے۔پرائیویٹ آپریٹرز گزشتہ برس حج سے محروم 22 ہزار97 عازمین کو بھی حج پر بھجوائیں گے۔پرائیویٹ آپریٹرز 37903 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں۔36100 پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ کی جانی ابھی باقی ہے۔
ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی ؛حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار