کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عوام کے لیے خوشخبری ، بجلی کی قیمت کم کردی گئی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
مالی سال 2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔