2025-09-21@00:50:40 GMT
تلاش کی گنتی: 2412

«پر سزائے موت ختم»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اور اس کے تحفظ کے لیے سب سے بڑی ضمانت نظامِ مصطفی ؐ کا نفاذ ہے جب تک ملک میں اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا اس وقت تک عقیدہ ختمِ نبوت پر حملے ہوتے رہیں گے نظامِ مصطفیٰ ﷺ کا نفاذ ہی اس بات کی ضمانت ہے کہ کوئی طاغوتی قوت مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکا نہیں ڈال سکے گی کارکنان اور عوام تحفظ ختم نبوت کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں اور اس مقصد کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں وہ مارکیٹ چوک حیدرآباد میں منعقدہ عظیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) غزہ شہر پر اسرائیل کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر ہزاروں فلسطینی خاندان شمالی علاقوں سے نقل مکانی کر رہے ہیں جنہیں بدترین انسانی حالات اور نقل و حمل کے ذرائع کی شدید کمی کا سامنا ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے مطابق شمال سے جنوب کی جانب سفر پر 3,000 امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کے اخراجات ہوتے ہیں جس کے باعث بہت سے لوگوں کے لیے گاڑیوں پر جانا ممکن نہیں رہا اور وہ یہ طویل فاصلہ پیدل طے کر رہے ہیں۔اس سفر کے لیے دستیاب واحد راستے شاہرہ الراشد پر لوگوں کا ہجوم دکھائی دیتا ہے۔ بعض لوگ اپنا سازوسامان چھکڑوں...
    پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سرزمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل میں بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دہشت گرد کیمپ، پاکستان میں سیکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، انکے درمیان باہمی تعاون، غیر...
    بالی ووڈ کی فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ سے مشہور ہونے والے گلوکار زوبین گارگ کی موت بغیر لائف جیکٹ پہنے اسکوبا ڈائیونگ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ انکشاف بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے حالیہ گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زوبین سنگاپور میں بغیر لائف جیکٹ کے اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے۔ ان کے مطابق گلوکار نے پہلے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسری بار سمندر میں جاتے وقت لائف جیکٹ موجود نہیں تھی جو ان کی موت کا سبب بنا۔  موت سے قبل گلوکار کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری مرتبہ ڈٓائیو کے دوران ان کے جسم پر لائف جیکٹ نہیں تھی۔  https://www.instagram.com/reel/DOys-Wkk5Co/?utm_source=ig_web_copy_link ہمانتا بسوا سرما نے...
    عالمی میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ معاہدے کی باضابطہ دستاویزات میں براہِ راست ایٹمی ہتھیاروں کا ذکر نہیں کیا گیا، مگر اس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ریاض نے اسلام آباد کے ساتھ مل کر ایک طرح کا “ایٹمی تحفظ” حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ خطے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے خدشات کے پیشِ نظر یہ معاہدہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں جس دفاعی...
    ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق اگر چربی والے جگر کے مریضوں کو بلند فشارِ خون (بلڈ پریشر)، ذیابطیس یا نارمل کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی کمی کا سامنا ہو تو ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔ یہ تحقیق کلینیکل گیسٹرو اینٹرولوجی اینڈ ہیپاٹولوجی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ان میں سے سب سے زیادہ خطرناک مرض بلڈ پریشر ہے جو چربی والے جگر کے مریضوں میں موت کا امکان 40 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ ذیابطیس یا پری-ذیابطیس سے یہ خطرہ 25 فیصد اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کمی سے 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں بڑی طبی پیشرفت، جگر کا پہلا...
    گردوارہ کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کرتارپور کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سیلابی صورتحال کے بعد صفائی اور بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات آج 20 ستمبر سے شروع ہوگئی ہیں جو 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مرکزی تقریب 22 ستمبر کو گردوارہ کرتارپور میں منعقد ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس...
    شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ کے تحت حرم شریف اور روضہ رسولؐ کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ہے۔ اختر ڈار نے کہا قطر میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف یک زبان ہونا اور پاک سعودیہ دفاعی معاہدے نے عالم اسلام کی بیداری کا ثبوت دیا ہے۔ تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاہدہ میں شامل ہو جائیں‘ اسی میں عالم اسلام کی بقا ہے۔انہوں نے کہا اسلامی ملکوں کی ایک کرنسی ہونی چاہیے جس سے خطہ میں ڈالر کے مقابلہ میں نیا اسلامی روپیہ منظر عام پر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت مڈل مین کو مالی طورپر سہولت دینے کیلیے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں 40 روپے کلو کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وڈیرے، جاگیرداروں اور کرپٹ عناصر پر مشتمل صوبائی حکومت غریب عوام کی فکر ہے اور نہ ہی وہ غریب عوام کو جینے کا حق دینا چاہتے ہیں۔ کچھ ہی روز قبل تک پورے سندھ میں گندم کی فصلوں کی کٹائی ہوئی ہے اور گندم محکمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-10 کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما سید جاوید شاہ جیلانی پر جھوٹے مقدمات فوری ختم کیے جائیں، ایس ایچ او سوراہ چونڈکو کو برطرف ، وڈیروں کی خدمت و خوشامد میں غریب عوام پرظلم کرنا بند کیا جائے۔چونڈ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز حسین سہتو کا کہنا تھا کہ سید جاوید شاہ جیلانی کو ضمانت ملنے کے بعد بھی لاک اپ کرنا ان پر ان کے رشتے داروں پو جھوٹے مقدمات قائم کرنا توہین عدالت ہے ، پولیس کا 3افراد سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دینے سے محکمہ پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے ، آئی...
    نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے فلسطینی اکثریتی مشرقی یروشلم کو پورے مقبوضہ مغربی کنارے سے الگ کر کے شمالاً جنوباً دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حتمی منصوبے ایسٹ ون ( ای ون ) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا خواب محض ایک سراب ہے۔یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ای ون منصوبے کے تحت بارہ مربع کیلو میٹر رقبے میں قائم مالے ادومیم نامی آبادکار بستی میں مزید ساڑھے تین ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ یروشلم سے اس بستی تک جو سڑک تعمیر ہو گی وہ رملہ اور بیت الحم کے درمیان سے گذرے گی۔ چنانچہ ایک دوسرے سے بائیس کیلومیٹر دوری پر واقع دونوں شہروں کا نہ صرف باہمی تعلق...
    آج اپنے ایک ٹی وی خطاب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خطے کی طاقتوں کو حزب اللہ کو نہیں بلکہ اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھنا چاہیئے، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ حزب اللہ کے ہتھیار صرف اسرائیل کی طرف ہیں، نہ کہ لبنان، سعودی عرب یا دنیا کے کسی اور ملک یا ادارے کی طرف۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کرے اور پرانے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر...
    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیٹ میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے بارے میں امریکی دائیں بازو کی تبصرہ نگار کینڈیس اوونز کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے عدالت میں تصویری اور سائنسی شواہد پیش کریں گے۔ میکرون خاندان نے جولائی 2025 میں کینڈیس اوونز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس نے بارہا دعویٰ کیا تھا کہ برجیٹ میکرون ایک ٹرانس جینڈر ہیں اور پیدائش کے وقت ان کا نام ’ژاں مشیل ٹروگنیو‘ تھا۔ اوونز نے یہاں تک کہا کہ برجیٹ نے کم عمری میں ایمانوئل میکرون کو ’گروم‘ کیا۔ یہ بھی پڑھیے فرانسیسی صدر کو غیرملکی دورے کے دوران...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سر زمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ عرب نیوز نے بتایا کہ یہ دہشت گرد کیمپ پاکستان میں سکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، ان کے درمیان باہمی تعاون، غیر قانونی...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سر زمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیئے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ عرب نیوز نے بتایا کہ یہ دہشت گرد کیمپ پاکستان میں سکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، ان کے درمیان باہمی تعاون، غیر قانونی...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ تمام ممالک و عالمی ادارے صیہونی وزیراعظم پر دباؤ ڈالیں تاكہ جارحیت كا خاتمہ ہو، نسل کشی کا سلسلہ بند ہو اور انسانیت سوز جرائم پر صیہونیوں کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری كیا۔ جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ناکام بنانے کے لئے امریکہ کی جانب سے ویٹو کے استعمال پر ردعمل ظاہر کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کا ویٹو استعمال کرنا، اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف...
    لاہور میں اپنے ایک بیان میں راہنما ایف پی سی سی آئی ایس کا کہنا تھا کہ کہ یہ معاہدہ جس میں دونوں قومیں کسی ایک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کرنے کا عہد کرتی ہیں، علاقائی جغرافیائی سیاست میں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے راہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر حالیہ دستخط ملک کی سفارتی اور فوجی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ راہنما ایف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے روس اور پاکستان کے پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے میں روسی سپیکر کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس سی کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینا اور امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی شرکت کانفرنس کو مزید بامعنی بنائے گی اور عالمی امن و پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائے...
    قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور عالمی تعاون کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل قائم مقام صدر نے روسی اسپیکر کو نومبر 2025 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے اس موقع پر روس اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی روابط کو فروغ دینے میں اسپیکر میٹویینکو کی قیادت اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کا مقصد پارلیمانی سفارت کاری...
    سالٹ لیک سٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے ملزم ٹائلر رابنسن پر فردِ جرم عائد کر دی، جبکہ پراسیکیوٹر نے سزائے موت دینے کی استدعا کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس پر قتل، شواہد مٹانے اور گواہ کو متاثر کرنے سمیت 7 الزامات لگائے گئے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رابنسن نے اپنے روم میٹ کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغامات میں قتل کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ چارلی کرک کی نفرت انگیزی سے تنگ آچکا تھا۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم کا ڈی این اے بھی...
    اسپین کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اسپین میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی تاکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی معاونت کی جا سکے۔ بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ٹیم بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزیوں کے ثبوت جمع کرے گی۔ یہ شواہد بعد میں متعلقہ اداروں کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تعاون اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی، اسپین نے بھارتی جہاز کو لنگرانداز ہونے سے روک دیا اس سے قبل ہسپانوی...
    اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر نے کہا کہ کراچی میں سامنے آنے والا حالیہ جنسی اسکینڈل ہمارے معاشرتی اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک شرمناک مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں عالمی دباؤ پر قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حکومتی سرپرستی میں تعلیمی اداروں میں نشہ اور بے حیائی کے کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے، کراچی میں سامنے آنے والا حالیہ جنسی اسکینڈل ہمارے معاشرتی اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک شرمناک مثال ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کراچی، لاڑکانہ اور رتوڈیرو...
    وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملیں گے ۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم کے طیارے کو حصار میں لیتے ہوئے استقبال کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے چین میں یوٹونگ بس کمپنی کے حکام سے ملاقات کرکے انہیں سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات میں سندھ میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹرانسپورٹ و متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔  یوٹونگ کے حکام نے وزراء کو اپنی نئی اور جدید ماڈل بسوں کے بارے میں بریفنگ دی، یوٹونگ حکام  نے پاکستان بالخصوص سندھ میں بسیں متعارف کرانے میں دلچسپی  کا اظہار بھی کیا۔    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، دھابیجی...
    کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک  اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ بیان کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوگئے۔  نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک  اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.  دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سماجی بہبود سندھ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ،سیکریٹری سوشل ویلفیئرپرویز سیھڑ کی ناقص کارکردگی اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ہیڈکواٹر کی پوسٹ کا ایڈیشنل چارج آٹھ ماہ سے پرویز سیھڑکے پاس تھا جو سو فیصدپروجیکٹس کا بجٹ ریگولر بجٹ ،اسکیموں کا بجٹ خردبرد کر کے صوبائی وزیر طارق علی ٹالپورکی اجازت سے بیرون ملک چلے گئے۔جس کی بناسوشل ویلفیئر کا چارج معظم مری جو ڈی جی چائیلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے پاس ہے جو ماضی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انڈومنٹ فنڈ میں خوردبرد میں ملوث تھے۔محکمہ سماجی بہبود کی من مانیاں, جونیئر آفیسر کی اہم پوسٹوں پر تعینات سینئر افسران کو نظر انداز کرنا ،ٹیم ورک پر یقین نہ رکھنا،جس کی وجہ سیسوشل ویلفیئر کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 ستمبر 2025ء) ایران میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے مخالفت کرنے والے مظاہرین کے خلاف حکومتی کارروائیوں کے متاثرین نے عالمی رہنماؤں کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے۔ سولہ ستمبر کو امینی کی تیسری برسی پر جاری اس کھلے خط میں تہران کے خلاف فوری بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے دستخط کنندگان نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ پالیسیاں صرف تہران کو مزید جری بناتی ہیں، اور جو صرف تشدد کے ذریعے زندہ ہے۔ جو ان کے مطابق غیر ملکی طاقتوں اور اپنے عوام دونوں کے لیے خطرہ ہے۔ خط میں کہا گیا،''ایرانی عوام نے اپنا خون بہایا اور ڈٹے رہے۔ اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (آن لائن ) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختوانخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ31 خارجی مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف دو مختلف کاروائیاں کیں، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 14 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، بنوں میں کیے گئے دوسرے انٹیلی جنس...
    بالی ووڈ کے شہنشاہ اور مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کی زندگی خود ایک عزم و عمل کی شاندار کہانی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ اداکار اس وقت محض 25 فیصد فعال جگر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ مسئلہ اُس وقت شروع ہوا جب 1982ء میں فلم قُلی کی شوٹنگ میں فائٹنگ سین کے دوران خطرناک چوٹ لگی تھی اور ادکار کئی ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے تھے۔ اس حادثے کے بعد امیتابھ کو خون کی منتقلی کی ضرورت پیش آئی تھی اور اسی دوران وہ ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہوگئے تھے۔ تاہم امیتابھ بچن کو اس کا علم 2005 بعد ہوا اور تب تک یہ بیماری ان کے جگر کو بری طرح متاثر کر چکی...
    کامران ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ...
    نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔ نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے...
    لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق،رواں سال کیسز کی تعداد 26ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلائیں۔نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلی معیار کی پولیو مہم...
    جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی  ۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق پولیو ایک خطرناک اور لا علاج بیماری ہے جو متاثرہ بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے۔ اسی لیے ہر انسدادی مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔ حکام کے مطابق، جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ معیار کی پولیو مہمات جاری ہیں، جو بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے میں مؤثر کردار ادا کر...
    سٹی 42: صدر آصف علی زرداری کی شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین وُو لی سے ملاقات ہوئی ، ‎صدر مملکت کو شنگھائی الیکٹرک کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،‎صدر نے پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں شنگھائی الیکٹرک کے کردار کو سراہا ‎صدر مملکت نے کہا شنگھائی الیکٹرک نے روزگار کے مواقع اور سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، ‎صدر مملکت نے شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دی‎  ،صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کوئی زیر التوا مسائل ہوئے تو انہیں دوستانہ اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت حل کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین: صدر آصف علی زرداری کا جے 10 سی طیارے بنانیوالے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں اور لکی مروت میں کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیوں کے دوران 31 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو پوری قوم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کے انتقال پر ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں ان کی اچانک موت کی وجہ بیان کردی۔ احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر مداح انتہائی افسردہ ہیں اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔ بھائی کے انتقال کی خبر احمد شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔ احمد شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ متعدد مارننگ شوز اور گیم شوز میں شریک ہوتے رہے ہیں، جہاں ان کی معصوم...
    اسلام آباد: بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر واضح پیغام دیا گیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری حد تک جاری رہے گی۔ تاہم خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کی غیر موجودگی پوری قوم کے لیے دکھ اور شہداء کے خاندانوں کے لیے اذیت کا باعث بنی، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جن بیٹوں نے وطن پر اپنی جان قربان کی، ان کے جنازے میں شرکت نہ کرنا شہداء کی قربانیوں کی توہین ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا...
    کائنات اور اس کے اسرار پر تحقیق ہمیشہ انسانی عقل و شعور کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا سوال رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس نے اپنی بنیادیں بدلی ہیں، نئے نظریات سامنے آئے، پرانے خیالات رد ہوئے، اور بعض نے اپنے آپ کو وقت کی کسوٹی پر اس طرح منوایا کہ وہ انسانی فکروتحقیق کے ستون بن گئے۔ انہی میں سب سے نمایاں نام البرٹ آئن اسٹائن کا ہے۔ اس جرمن نژاد سائنس داں نے بیسویں صدی کے اوائل میں عمومی نظریۂ اضافیت پیش کیا، جب نہ جدید ٹیلی اسکوپس تھے، نہ کمپیوٹیشنل ماڈلز اور نہ ہی اربوں نوری سال پر محیط ڈیٹا دستیاب تھا۔ لیکن آئن اسٹائن نے محض ریاضیاتی بصیرت اور فکری تجزیے کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوز ڈیسک: سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دو نوجوان بیٹیوں نے اپنے والد کے انتقال کے لمحات کو ولاگ بنا کر یوٹیوب پر شیئر کر دیا، جس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ والد اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے ہیں، جبکہ بیٹیاں اس دوران کیمرہ آن رکھ کر نہ صرف لمحے قید کر رہی ہیں بلکہ ہنسی مذاق بھی کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک دوسرے سے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کریں۔ کبھی وہ والد کو عینک پہنا رہی...
    امریکا کے قدامت پسند رہنما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے بعد اُن کی اہلیہ ایریکا کرک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایریکا نے شوہر کی آخری رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹائلر رابنسن نامی 22 سالہ شخص کو اس واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تصاویر میں ایریکا کو شوہر کے کھلے تابوت کے پاس بیٹھے روتے، اُن...
    نیوزی لینڈ کی ایک عدالت میں دل دہلا دینے والا مقدمہ زیرِ سماعت ہے، جہاں 44 سالہ ہاکیونگ لی پر اپنے دو معصوم بچوں — 8 سالہ یونا اور 6 سالہ مینو — کو قتل کرنے اور ان کی لاشیں سوٹ کیسز میں بند کر کے گودام میں چھپانے کا الزام ہے۔ بچوں کی باقیات 2022 میں اُس وقت برآمد ہوئیں جب ایک خاندان نے نیلامی کے ذریعے ایک لاوارث گودام کا سامان خریدا۔ سامان گھر لاتے وقت سوٹ کیسز سے آنے والی شدید بدبو پر جب کیسز کھولے گئے، تو ان میں دونوں بچوں کی لاشیں ملیں، جو پلاسٹک بیگز میں لپٹی ہوئی تھیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق، بچوں کے جسم میں اینٹی ڈپریسن دوا’’نارٹریپٹائی لائن‘‘ کے اثرات پائے گئے...
    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران غیر ملکی ڈرامے یا فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے والوں کو بڑی تعداد میں سزائے موت دی جا رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کسی اور ملک کے شہری اس قدر سخت پابندیوں کا شکار نہیں ہے۔ یہ رپورٹ 300 سے زائد عینی شاہدین اور متاثرہ افراد کے انٹرویوز پر مبنی ہے جو ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ایسے ہی ایک تارک وطن نے بتایا کہ لوگوں کی آنکھیں اور کان بند کرنے کے لیے کڑی پکڑ دھکڑ بڑھائی گئی تاکہ حکومت کی معمولی سی شکایت یا...
    جج سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا قتل، سزائے موت کالعدم قرار، ملزم سپریم کورٹ سے بری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے جج کے بیٹے کے قتل کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان عرف فہیم کو بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کیا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔مختصر فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔ عدالت نے ناقص تفتیش اور کمزور پراسیکیوشن...
    اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت مبینہ طور پر سزائے موت کے نفاذ میں اضافہ کررہی ہے، خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو غیر ملکی فلمیں یا ڈرامے دیکھتے اور دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں جبری مشقت اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں شمالی کوریا نے اپنے شہریوں کی زندگی کے ہر پہلو پر کنٹرول مزید سخت کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا یوکرین کیخلاف روس کی مدد کے لیے 20 ہزار فوجی بھیج رہا ہے، یوکرینی انٹیلجنس رپورٹ رپورٹ کے مطابق ’دنیا میں کوئی اور آبادی ایسی سخت پابندیوں کے تحت...
    ماہرین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ بچپن میں بچے کو لگائی گئی ایچ آئی وی کی سنگل ویکسین بعض حالات میں کئی سالوں تک بچوں کو ایچ آئی وی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ ٹولین نیشنل پرائمیٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں نوزائیدہ بندروں کو سنگل ایچ آئی وی ویکسین کا شاٹ دیا گیا جس نے عضلاتی خلیے میں ایچ آئی وی کے خلاف انتہائی قوت والے تریاقچے پیدا کرنے کا نظام شروع کیا جو تین سے زیادہ سال تک مستحکم رہے۔ ابتدائی ماہ میں دی گئی یہ ڈوز بچے کے مدافعتی نظام کو قوت آور کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے نتیجے میں تقریباً تین سے زائد سال تک بغیر بوسٹر کے تریاقچوں (antibodies) کی...
    سپریم کورٹ نے مردان کے رہائشی ملزم امین کی تہرے قتل کے مقدمے میں سنائی گئی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل ارشد حسین یوسفزئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان پر مشترکہ الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ پولیس رپورٹ کے مطابق نہیں تھی۔ مزید پڑھیں: جج کے بیٹے کے قتل کیس میں تفتیش پر سوالات، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا وکیل کا کہنا تھا کہ ریکارڈ میں ایسا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں جس سے ثابت ہو کہ قتل عناد کی وجہ سے کیا گیا۔ ملزم امین کے خلاف 19 مئی 1999...
    اسلام آباد: صدر آصف زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 12 تا 21 ستمبر (10 روزہ) دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری  چین کے شہروں چنگدو، شنگھائی اور سنکیانگ کے خودمختار علاقہ کا دورہ کریں گے۔اس دوران صدر مملکت صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں   پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ آصف زرداری خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔ اہم دورے کے دوران  دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی رائے کا تبادلہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق...
    اداکارہ و ٹی وی میزبان اشنا شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے سی ای او اور شریک بانی 31 سالہ چارلی کرک کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں طلبا سے خطاب کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، وہ شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ تھے۔ اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرک کے زیادہ تر نظریات، خاص طور پر فلسطین کے حوالے سے ان کے نظریات سے اختلاف کرتی ہیں، جسے انہوں نے موجودہ وقت کی سب سے بڑی بنیادی وجہ قرار دیا۔ انہوں...
    اداکارہ اور ٹی وی میزبان جگن کاظم نے حال ہی میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جگن کاظم نے بتایا کہ شوہر فیصل کی سابقہ اہلیہ عائدہ کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار اور احترام پر مبنی ہیں۔ جگن کاظم نے کہا کہ میں کبھی اپنے شوہر کے بچوں کی ماں بننے کی کوشش نہیں کرتی کیونکہ ان کی ماں موجود ہے۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ میرا اپنے شوہر کی پہلی بیوی کی اولاد کے ساتھ رشتہ دوستانہ ہے اور میں چاہتی ہوں کہ وہ مجھے ایک ایسے فرد کے طور پر دیکھیں جس پر وہ اعتماد کر سکیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے بعد فیصل کے بچوں...
    کراچی: ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے حتمی میڈیکولیگل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماڈل کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون کے دھبے ملے، ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات ملے ہیں اور خون کے دھبے سے ناکافی انسانی ڈی این اے ملا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کی لاش بھی مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں تھیں، تمام ہڈیاں صحیح سلامت تھیں مگر جسمانی اعضا نہیں ملے۔ میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق جسمانی اعضا نہ ملنے...
    ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ نے ان کی موت پر مزید شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حمیرا کے کپڑوں پر خون کے نشانات اور ڈی این اے کے آثار پائے گئے، جبکہ ان کی لاش مکمل طور پر ڈی کمپوز ہو چکی تھی اور صرف ہڈیاں باقی تھیں، جس کے باعث موت کی وجہ کا تعین ممکن نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کا ایک موبائل فون تاحال لاپتہ ہے جو تفتیش میں اہم کردار ادا کر سکتا تھا، جبکہ ڈی این اے ڈیٹا بینک نہ ہونے کے باعث خون یا جینیاتی مواد کی شناخت بھی ممکن نہیں ہو سکی۔ واضح...
    معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق تحقیقات میں تیار کی گئی حتمی میڈیکو لیگل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے ملبوسات پر خون کے نشانات موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ مرتب کر لی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ان کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے دھبے پائے گئے، تاہم ان دھبوں سے ناکافی انسانی ڈی این اے حاصل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر مبینہ قتل کیس: عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا رپورٹ کے مطابق ملنے والی لاش مکمل نہیں تھی بلکہ صرف ہڈیاں موجود تھیں، تمام ہڈیاں سلامت تھیں مگر جسمانی اعضا دستیاب نہیں ہوئے۔ دستاویز کے مطابق جسمانی اعضا نہ ہونے...
    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے سوشل میڈیا پر اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں ان کی موت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی فلم سنگھم میں اجے دیوگن کیساتھ ان کی گرل فرینڈ کے کردار کیلئے مشہور 40 سالہ کاجل اگروال نے ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرتی موت کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایک روڈ حادثے میں ہلاک  ہوگئی ہیں۔ یہ بے بنیاد خبریں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن سے پریشان ہوکر  اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ مکمل طور...
    چنیوٹ: اقتدار کی راہداریوں میں گھسے قادیانی ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،  قانون توہین رسالت کو غیر مؤثر بنانے کی سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی لبرل طبقہ سیکولر عناصر غیر ملکی این جی اوز قادیانی لابی قانون توہین رسالت کے در پے ہے،  پاکستان کے نظریہ و جغرافیہ کے تحفظ کیلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔  ان خیالات کا اظہار مقررین  نے  انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام  چناب نگر میں منعقد ہو نے والی37ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکریٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(مدینہ منورہ) نے کانفرنس کی آخری نشست کی...
    دعوتِ اسلامی کی تعلیمی کونسل کی جانب سے اسلام آباد میں عظیم الشان میلاد اجتماع اور ایوارڈز تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تعلیمی کونسل دعوتِ اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ 1500ویں جشنِ میلادالنبی ۖ کے موقع پر سالانہ ایوارڈز کی تقریب منگل، ستمبر کو جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔یہ پہلی بار ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تین بڑے تعلیمی اداریدارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، کنز المدارس بورڈ اور دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹیایک ہی پلیٹ فارم پر مشترکہ اجتماع اور ایوارڈز تقریب میں پیش ہوں گے۔ اس تقریب کے دو اہم مقاصد ہیں،نبی کریم ۖ کی ولادت کی خوشی اور عقیدت کا اظہار،دارالمدینہ اور کنز المدارس کے نمایاں طلبہ کو اعزازات سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے سات اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پہنچا دیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ امدادی سامان پی ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ امداد میں دس ہزار شیلٹر کٹس اور دس ہزار فوڈ پیکجز شامل ہیں، جن میں خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی لائٹس، کچن سیٹ، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ ہر فوڈ پیکج میں 95 کلوگرام اجناس جیسے آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل دیا گیا ہے۔ امداد قصور، جھنگ، خانیوال، حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے متاثرہ خاندانوں...
    سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 50 سالہ ایرن پیٹرسن نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے قریبی رشتہ داروں کو ایک دعوت پر مدعو کیا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلایا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ “مشروم مرڈر” کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جولائی 2025 میں جیوری نے ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا، اور آج عدالت نے عمر قید...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے کیس کی سماعت کی، حسن زاہد کے وکیل کی جانب سے ملزم اور مدعی کی ٹرانزکیشن ہسٹری عدالت میں پیش کی گئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ پولیس پہلے بتائے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ تھا، آج 5 دن بعد ملزم کو پیش کیا گیا ہے عدالت پہلے ریمانڈ کا آڈر دیکھ سکتی ہے جس پر پولیس نے موقف اپنایا کہ پچھلے آرڈر میں 2 دن کے ریمانڈ کی بات ٹاپئنگ کی غلطی تھی جس کو فوراً...
    سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پر مشتمل 5 ٹرک پنجاب پہنچ گئے۔ کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ یہ سامان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حوالے کیا۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا شام کے لیے 50 ٹرکوں پر مشتمل نیا امدادی قافلہ روانہ امدادی سامان میں 10 ہزار فوڈ پیکجز اور 10 ہزار شیلٹر کٹس شامل ہیں۔ شیلٹر کٹ میں خیمہ، سولر پینل، ایل ای ڈی لائٹس، تھرمل کمبل، کچن سیٹ، واٹر کولر، پلاسٹک میٹ اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں، جبکہ 95 کلوگرام وزنی فوڈ...
    شہر کراچی کئی دہائیوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہ شہر پاکستان کا معاشی حب ہونے کے باوجود ایسے مسائل میں ڈوبا ہوا ہے جن سے روزانہ کی بنیاد پر عام شہری شدید متاثر ہورہے ہیں۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ  قیمتی جانیں گنواں رہے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی سے رواں برس 26 جولائی کو مستقبل کا ڈاکٹر محتسم محمود اپنی کلاسز لینے کے بعد موٹر سائیکل پر، اردو بازار سے ہوتا ہوا گھر کے لیے روانہ ہوا لیکن راستے ہی میں ایک لوڈڈ ٹینکر جس میں چربی تھی بریک نہ لگنے کی وجہ سے اس نوجوان سے ٹکرا گیا۔ سڑک پر بے انتہا ٹریفک اور سڑک بہتر نہ ہونے کے باعث...
    راولپنڈی : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی خلا، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجیز کے میدان میں صلاحتیں مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا یومِ شہدا آج ملک بھر کے تمام پی اے ایف بیسز پر عقیدت و احترام سے منایا گیا، دن کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا جس میں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔...
       نوشہرہ: یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام نوشہرہ میں ایک عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔ کنونشن سے وفاقی وزیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما امیر مقام نے خطاب کیا اور نوجوانوں کے جوش و خروش کو سراہا۔ امیر مقام نے یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے تناظر میں افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ان کے لازوال کارنامے کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کو عبرتناک شکست دی گئی، اور بھارت کو...
    یوم فضائیہ 7 ستمبر ، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی قوت کو ناکام بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ یہ دن دفاع وطن کے ان عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن پر بھرپور...
    اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ یہ دن دفاعِ وطن کے ان عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن پر بھرپور غلبہ حاصل کیا اور اپنی بے مثال کارکردگی سے وطن کی فضائی حدود کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ 1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال کے انتقال کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کسی حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ Smile to die for ❤️ ❤️ Kajal Aggarwal is eternal beauty ????pic.twitter.com/AKdKwekG4F — ???? ???? ???? ❤️???? (@Asthapromo) March 5, 2024 تاہم حقیقت بالکل برعکس نکلی۔ کاجل اگروال نہ صرف زندہ ہیں بلکہ اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟ ان...
    ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف ‘کیٹامائن کوئین’ نے مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کو ہلاک کرنے والی ڈرگ ڈوز فراہم کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا "کیٹامائن کوئین” کے نام سے جانی جانے والی ایک ڈرگ ڈیلر خاتون نے باضابطہ طور پر فرینڈز اسٹار میتھیو پیری کو وہ دوا فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جس نے انہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ جسوین سنگھا نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تھی لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان میں اپنی درخواست کو تبدیل کرنے پر رضامند ہوگئی اور اعتراف جرم کرلیا۔  جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کے اڈے چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے سنگین...
    تھائی لینڈ میں قدرے غیر معروف سیاست دان انوتن چرنویراکل کو نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے وزیراعظم کا انتخاب تھائی لینڈ کی سیاست میں دو دہائیوں سے اثر و رسوخ رکھنے والے شیناواترا خاندان کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔ تھائی لینڈ کی پارلیمان نے بھوماج تھائی پارٹی (Bhumjaithai Party) کے رہنما اور قدامت پسند سیاستدان انوتن چرنویراکل کو ملک کا نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا۔ پارلیمان میں جمعے کو ہونے والی ووٹنگ میں انوتن نے اپنے حریف اور پھیو تھائی پارٹی (Pheu Thai) کے امیدوار چائکاسم نیتیسیری کو شکست دی۔ انوتن نے 311 ووٹ حاصل کیے، جو اکثریت کے لیے درکار 247 ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔ چائکاسم کو صرف 152 ووٹ ملے جبکہ 27 اراکین نے...
    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کے درمیان 2گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد کِم جونگ کے سیکیورٹی عملے کی صفائی کرتے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی...
    شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
    امریکی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کی موت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ برطانوی نژاد ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف “کیٹامائن کوئین” نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ مہلک ڈرگ ڈوز انہوں نے ہی فراہم کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کا اڈہ چلانے اور ایسے مادے تقسیم کرنے کے سنگین الزامات تھے جو انسانی جان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ابتدا میں انہوں نے الزامات کو مسترد کیا، لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان کے ذریعے مؤقف بدلتے ہوئے اپنا جرم قبول کرلیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق جسوین نے کیٹامائن ایک فرد کو دی،...
    راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے  فیصلے  میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء  میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
    کراچی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ کھڈہ کے تحت اقصیٰ مسجد میں عظیم الشان خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے علما اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی معروف مذہبی رہنما اور مہتمم جامعہ صدیقیہ مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کی بقا کا راز عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف دین سے جڑنے میں ہے اور امت کو موجودہ حالات میں سیرت نبوی سے رہنمائی لینا ہوگی۔ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا نور الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کو اپنی قیادت علما کے سپرد...
    ’دھماکے کے بعد ہر طرف سے چیخیں سنائی دے رہی تھیں، ہر شخص پر خوف طاری تھا‘ یہ کہنا تھا کوئٹہ کے رہائشی بلال احمد کا،  جو سریاب روڈ پر واقعہ شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے جلسے میں شریک تھے۔ بلال احمد نے بتایا کہ شام چار بجے وہ اپنے گھر سے نکلے، جلسہ گاہ زیادہ دور نہ تھا، سو چند منٹوں میں وہاں پہنچ گئے، رات ساڑھے 9 بجے جلسہ ختم ہوا، لوگ باہر نکل رہے تھے۔ ’مجھے مرکزی دروازے تک جاتے ہوئے چند منٹ ہی گزرے تھے کہ اچانک ایک دہلا دینے والا دھماکہ ہوا، دھماکے کی شدت ایسی تھی کہ اردگرد کے شیشے کرچیاں بن کر زمین پر بکھر گئے، ہر طرف خون ہی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیا عدالتی سال26-2025 8 ستمبر کو شروع ہوگا، جس کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا کو بھی دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں ہوگی۔ دعوت نامے کے مطابق افتتاحی کانفرنس 8 ستمبر کو صبح ساڑھے نو بجے ہوگی، کانفرنس میں عدالتی اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نئی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے ممتاز کاروباری اداروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں سرمایہ کاری کریں اور اپنی صنعتیں منتقل کر کے پاکستان کو اپنی ترجیحی سرمایہ کاری منزل بنائیں۔ یہ دعوت وزیراعظم نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد، بیجنگ میں چینی کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتوں کے دوران دی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان بی ٹو بی سطح پر سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق، ملاقاتوں کے دوران صنعتی تعاون، خاص طور پر ٹیکسٹائل، آئی ٹی، زراعت، معدنیات، ڈیجیٹل روابط، ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجی...
    بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان بی ٹو بی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چین کے اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت دی کہ صنعتوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں منتقل کرنے کے لیے پاکستان کو اپنی ترجیحی سرمایہ کاری کی منزل سمجھیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چین اور پاکستان کے درمیان بی ٹو بی سرمایہ کاری  کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد چین کے سرکاری دورے کے موقع پر وزیر...
    سوشل میڈیا پر اُس وقت ہلچل مچ گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق افواہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگیں۔ 79 سالہ ٹرمپ کے انتقال کی “خبریں” اتنی سنجیدگی سے گردش کرتی رہیں کہ نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ صحافیوں اور بعض امریکی حکام کو بھی چند لمحوں کے لیے تشویش لاحق ہو گئی۔ ان افواہوں میں اتنا زور تھا کہ کچھ بڑے اکاؤنٹس نے بھی انہیں ری شیئر کیا، جس سے ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی۔ لیکن جلد ہی ٹرمپ کی نئی تصاویر اور مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنا شروع ہو گئیں — جن میں وہ نہایت مطمئن انداز میں گالف کھیلتے نظر آئے۔ صحافیوں نے جب اس افواہ...
    لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر مارا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لکی مروت (سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بدھ کو بم دھماکوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں مبینہ طور پر ملوث ایک دہشت گرد کمانڈر کو خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔لکی مروت پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو نواڑ خیل میں ایک مشتبہ ٹھکانے کی اطلاع ملی، جس پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ...
    پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ایک دلچسپ اور متنازعہ واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کی مدد کی درخواست کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم کو بلایا، جس پر ریسکیو اہلکار 4 کلومیٹر دور سے اس کی مدد کو آئے لیکن بعد میں یہ معلوم ہوا کہ اس کا اصل مقصد اپنے کبوتروں کو محفوظ مقام پر پہنچانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل، صوبے میں 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ٹیم اس شخص کی مدد کے لیے پہنچی، تاہم موقعے پر معلوم ہوا کہ اس شخص نے غلط بیانی کی، اس کا مقصد اپنے...
    سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال 2025-26 کا آغاز 8 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ اس موقع پر افتتاحی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے مختلف قانونی شخصیات کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا کو بھی باضابطہ دعوت نامہ موصول ہو چکا ہے۔ دعوت نامے کے مطابق، یہ کانفرنس سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔ اس افتتاحی تقریب کا مقصد نئے عدالتی سال کے لیے ترجیحات کا تعین اور عدالتی اصلاحات کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اس موقع پر اپنے...
    سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سال 26-2025 آٹھ ستمبر سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کر دیے ہیں۔ دعوت ناموں کے مطابق افتتاحی کانفرنس سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں 8 ستمبر کو صبح ساڑھے 9 بجے منعقد ہوگی، جس میں عدالتی اصلاحات کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس موقع پر آئندہ عدالتی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بار کی عدالتی اصلاحات کے لیے تجاویز کیا ہیں؟ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر سپریم کورٹ کے احاطے میں قائم کیے گئے ون اسٹاپ...