نیپال کی ایک مدھر اور خوبصورت آواز ہمیشہ کے لیے جل کر خاکستر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپالی گلوکارہ اور خوشگوار زندگی کے دل نشیں خواب دیکھنے والی نیتو پاڈیل بالآخر چند دن کی موت و زندگی کی جنگ میں ہار گئیں۔

نیتو پاڈیل نے اپنے قریبی دوست اور موسیقار بابل گیری کے اسٹوڈیو میں 17 اکتوبر کو خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔

انھیں فوی طور پر شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ان کی دردناک موت کی تصدیق کردی گئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا جسم 75 فیصد تک جل چکا تھا اور انھیں بچانے کی ہر ممکن کی گئی لیکن ایک ہفتے کے بعد وہ دم توڑ گئیں۔

خیال رہے کہ نیتو پاڈیل 7 سال سے موسیقار اور گلوکار بابل گیری سے تعلق میں تھیں۔ دونوں نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر بلکہ ذاتی طور پر بھی ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔

نیتو پاڈیل اپنے محبوب بابل گیری کے اسی اسٹوڈیو کے نیچے واقع ایک کافی کیفے بھی چلاتی تھیں، جہاں اکثر میوزک انڈسٹری کے لوگ ملاقات کرتے۔

تاہم گزشتہ کچھ ماہ سے دونوں کے درمیان شادی کے معاملات پر اختلافات چل رہے تھے۔

نیتو کے قریبی دوستوں نے الزام عائد کیا کہ بابل کسی دوسری خاتون سے تعلقات کے باعث نیتو پاڈیل سے شادی کو مسلسل ٹال رہے تھے۔

گلوکارہ نیتو کے بھائی گھنیش پاڈیل نے پولیس میں بابل گیری کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس پر تفتیش کے لیے انھیں تھانے طلب بھی کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات میں ذاتی تعلقات، دھوکہ، اور ممکنہ ذہنی استحصال شامل ہوسکتی ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بابل گیری

پڑھیں:

ثقافتی دن پر گورنمنٹ پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ کے ثقافتی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب منعقد کی گئی سندھ صوفیوں اور محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے ۔ تفصیلات کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی اسماعیل لاکھو میں سندھ کلچر ڈے منایا گیا جس میں طلبا نے روایتی سندھی لباس اجرک اور ٹوپی پہن کر صوبے کی ثقافت کو بھرپور انداز میں پیش کیابچوں نے سندھی گیتوں پر رقص اور ٹیبلوز پیش کئے۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد اختر آرائیں، جان محمد لاکھو، امجد علی تھیم، جاذب حسین، نذیر اوڈھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تہذیب صدیوں پرانی محبت، بھائی چارے اور امن کی علامت ہے اور ثقافتی دن منانے سے نئی نسل اپنی روایات اور قدیم ثقافت سے جڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبا میں نہ صرف اعتماد بڑھاتی ہیں بلکہ انہیں اپنی پہچان اور ورثے پر فخر کرنا بھی سکھاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جس نے ہمیشہ امن پیار محبت کا درس دیا ہے اور آج ہمیں بھی یہ عہد کرنا ہے ہم آپس میں محبت بھائی چارے سے زندگی بسر کریں گے اور اپنے بچوں کو لازمی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں میں بچیوں کو بھی لازمی تعلیم دلائیں ایک بچی کی تعلیم سے بہتر معاشرہ ترتیب دیا جاتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • ایشا دیول نے دھرمیندر کی سالگرہ کے موقع پر کیا عہد کیا؟
  • زویا ناصر نے دوبارہ محبت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
  • ثقافتی دن پر گورنمنٹ پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب
  • امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کو آنٹی بتاکر بھیک مانگنے والا بچہ انٹرنیٹ پر وائرل
  • بھیانک چوریوں کے المناک انجام
  • جسٹن ٹروڈو کی اپنی امریکی گلوکارہ دوست کیساتھ جاپان میں سیرسپاٹوں کی تصاویر وائرل
  • عامر خان کو 60 سال کی عمر میں محبت کرکے کیا ملا؟ ادکار کے انکشافات
  • بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ 30 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
  • خلیل جبران اور می زیادہ
  • سندھ کی سرزمین نے دنیا کو امن و محبت کا علم دیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ