2025-06-29@11:53:51 GMT
تلاش کی گنتی: 51186

«مسلم ہینڈز»:

    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سیاسی منافقت کی انتہا ہے، پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کے بیان پر سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں۔ سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے، جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حافظ نعیم کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی عیادت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ چوہدری نثارکریں گے۔ ذرائع کے...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ روزنامہ جنگ  نے ذرائع  کے حوالے سے بتایا کہ   وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔ دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کیلئے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟ مزید :
    سماجوادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ جن افراد کو بے دخل کیا گیا ہے، ان میں معمر افراد، بیمار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ضلع غازی پور میں دفاعی جائیدادوں سے مبینہ غیرقانونی قبضے ہٹانے کے لئے محکمہ دفاعی اسٹیٹ نے بلڈوزر کاررائی کی، جس میں درجنوں غریب خاندانوں کے گھر منہدم کر دیے گئے۔ اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غازی پور کے جنگی پور علاقے میں جس طرح برسات کے وقت بغیر نوٹس دیے، نسلوں سے رہ رہے غریب خاندانوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے،...
    ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکمران اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں۔  وزیر دفاع خواجہ آصف سانحہ سوات کے متاثرین کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے اور متاثرین کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔  خواجہ آصف نےکہا کہ سانحہ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جا سکیں، حادثات اللہ کی جانب سے آتے ہیں مگر سدباب کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔   ریسکیو والے خالی ہاتھ آئے تھے یہ ریسکیو کا بریک ڈاؤن ہے۔  انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے لیکن سانحہ سوات پر پتہ نہیں...
    راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شہری کی گھر نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، چاچا کے گھر میں ہونے والی واردات میں دو بھتیجے ہی ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے زیورات برآمد کر لیے گئے۔ پولیسں کے مطابق 22 جون کو فدا حسین نے پولیس کو مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اہل خانہ کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر گئے لیکن واپس آئے تو گھر میں رکھے بکس سے تقریباً پانچ تولے زیورات تالا کھول کر چوری کیے گیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو کڑیاں مدعی مقدمہ کے اپنے ہی بھائی کے بیٹوں تک پہنچیں جس پر اسکے دو بھتیجوں احتشام اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے چوری کیے گیے نو...
    ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا باضابطہ شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں تاکہ نیوٹرل مقام پر ٹیموں کو سہولت دی جا سکے۔ علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جا...
     دریائے سوات میں ریسکیو 1122 کے ریسپانس سے متعلق سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے 19 منٹ بعد ریسکیو 1122 کی میڈیکل ایمبولینس پہنچی، ایمبولنس میں  صرف میڈیکل ٹیم تھی۔ رپورٹ کے مطابق 19 منٹ بعد پہنچی ٹیم کے پاس دریائےسوات میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کوئی سامان ہی موجود نہیں تھا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایمبولینس کے ساتھ واٹر وہیکلز،کشتیاں اور دیگر متعلقہ آلات نظر نہیں آئے، متاثرہ خاندان پانی میں 9 بجکر47 منٹ پرپھنسا، 1122 ایمبولینس 10 بج کر7 منٹ پر  پہنچی۔ ریسکیو 1122 حکام نے مؤقف دیا تھا کہ کوئی بھی واقعہ ہو تو سب سے پہلے جائے حادثہ پر میڈیکل ایمبولینس پہنچتی ہے، ریسکیو  ڈیزاسٹر ٹیم اورغوطہ خور بھی...
    ایک بیان میں ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ ملک پر بھاری قرضوں کا بوجھ ڈالنے والے اگر گورننس پر لیکچر دیں گے تو عوام ضرور ہنسیں گے، سندھ حکومت نے 15 سال میں اداروں کو مستحکم کیا، خدمت کو ترجیح دی، یہی اصل کارکردگی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا، سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی معلومات ادھوری ہیں، سندھ کا حالیہ تعلیمی بجٹ 519 ارب کا ہے، باتوں کے نہیں، عملی کام کے قائل ہیں۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ مفتاح صاحب! تعلیم کا برا حال تب تھا جب فیصلے کمرشل اشتہاروں سے ہوتے تھے، ہم نے زمین پر اسکول کھڑے...
    پنجاب کے شہر فیروز پور سے سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک نوجوان کرکٹر کو چھکا مارنے کے فوراً بعد گر کر جان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں ہرجیت سنگھ نامی بلے باز نے ایک گیند پر شاندار چھکا مارا۔ مگر چھکا لگانے کے فوراً بعد وہ پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور اچانک زمین پر گر پڑا۔ छक्का मारते ही बल्लेबाज को आया हार्ट अटैक, पिच पर ही गिर गया और मौत हो गई ।ये घटना पंजाब के फिरोजपुर की है । pic.twitter.com/06QvVAEdp0 — Dr Anurag...
    پاکستان کی سیاسی شخصیت میاں منظور وٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں جنازہ کی نماز کے دوران اپنی ایئر کنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسری طرف لوگ گرمی میں کھڑے ہوئے نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، جو انہیں “طاقت ور اشرافیہ” کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں منظور وٹو، جو پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر اور چیف منسٹر رہ چکے ہیں، گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ باہر لوگ قطار میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کئی مرتبہ “سورہ الفتحہ” کے سب ٹائٹلز...
    چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے مئی تک چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 4.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ لاجسٹکس مارکیٹ کا پیمانہ وسیع ہوتا جا رہا ہے ، لاجسٹکس آپریشنز مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں اور لاجسٹکس کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہتفصیلات کے مطابق، جنوری سے مئی تک ملک بھر میں ریل اور آبی راستے سے پہنچائے...
    اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکہ نے اس سال اپریل سے عالمی تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد “مساوی محصولات” عائد کیے ، جو یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے، اور اس نے کثیر الجہتی تجارتی نظام اور معمول کےبین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ چین نے ہمیشہ اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔حقائق نے ثابت کیا ہے کہ صرف اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق اور مفادات کا...
    پاکستان میں تقریباً 13,000 گلیشیئرز ہیں اور گرمی کی وجہ سے تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ان کا پانی دریاؤں سے مل کر سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے، جس سے ڈھانچے، نقل و حمل کے راستے، مشینری اور انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 2025 کی عالمی آب و ہوا رپورٹ (Climate Rate Index) کے مطابق، 2022 کے ڈیٹا کی بنیاد پر پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار پایا جہاں ایک تہائی حصہ زیرِ آب آیا، 33 ملین متاثر ہوئے، 1,700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 15 ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان گزرا۔ آل...
    غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے نتیجے میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث 66 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی گزرگاہوں کی بندش، امداد کی راہ میں رکاوٹیں، اور انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں میں رکاوٹوں نے علاقے میں انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے مطابق، غزہ میں روزانہ 112 سے زائد بچے غذائی قلت کے باعث اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں صفائی، صاف پانی، اور خوراک کی شدید قلت ہے۔ بیشتر اسپتال بند یا جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔ یونیسیف کا...
    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے شہر اصفہان میں واقع ایٹمی تنصیبات پر حملے میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ بم مطلوبہ نتائج دینے کے لیے مؤثر نہیں ہوتے۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے سینیٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اصفہان کی ایٹمی تنصیب میں 60 فیصد افزودہ یورینئیم موجود تھا، لیکن وہاں بنکر بسٹر بم کا استعمال مناسب نہیں سمجھا گیا۔ البتہ رپورٹ کے مطابق فردو اور نطنز کی جوہری تنصیبات پر یہ بم گرائے گئے تھے تاکہ گہرائی میں موجود تنصیبات کو تباہ کیا جا سکے۔ یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ تجارتی تعلقات 2019 سے معطل ہیں، 2018 میں دو طرفہ تجارت کا حجم 2 ارب 41 کروڑ ڈالر تھا جو 2024 میں گھٹ کر صرف 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گیا۔2019 میں پاکستان کی بھارت کو برآمدات 54 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تھیں، جو 2024 میں کم ہو کر صرف 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہ گئیں۔ اس کے باوجود، غیر رسمی تجارت عروج پر ہے، الجزیرہ نے بھارت کی گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشی ایٹو (جی ٹی آر آئی) کے حوالے سے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ بھارت کی پاکستان کو غیر رسمی برآمدات کا تخمینہ سالانہ 10 ارب ڈالر ہے۔یہ غیر رسمی تجارت دبئی (یو اے ای)، کولمبو (سری لنکا) اور...
    ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے کہا، "یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں”، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار اوسامہ خان کی فلم "نایاب” کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں باقاعدہ طور پر مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور فلمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ فلم "نایاب” کو اس اعزاز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا موقع ملا ہے، جو پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس انتخاب کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔ A post common by Irfanistan ???? | calm creator...
    بھارتی حکومت نے حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانی ڈرامہ چینلز کو یوٹیوب پر بند کر دیا ہے، لیکن پاکستانی تخلیق کاروں نے متبادل راستے تلاش کر لیے ہیں۔ نئے یوٹیوب چینلز جیسے "ٹاپ پاکستانی ڈراماز” اور "ڈرامہ بازار” کے ذریعے بھارتی شائقین اب بھی یہ ڈرامے بآسانی دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں ان دنوں 2025 کے مقبول ترین ڈراموں میں سرفہرست ہے "شیر”، جس میں دانش تیمور اور سارہ خان کی اداکاری سے شائقین بےحد متاثر ہورہے ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ایک اور ڈرامہ "پرورش” بھی بےحد مقبول ہورہا ہے، جس میں سماجی اقدار اور خاندانی تنازعات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈرامہ "دستک” بھی بھارتی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو...
    دریائے سوات میں مدد کے منتظر بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ اس اندوہناک واقعے نے شوبز شخصیات کو بھی غم زدہ کردیا۔ اپنی حالیہ فلم ’’لو گرو‘‘ کی شاندار کامیابی پر مبارک بادیں وصول کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اس دل دہلا دینے والے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔ اداکارہ صبور علی نے حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کرکٹ گراؤنڈ سُکھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز موجود ہوتے ہیں لیکن انسانی جانیں بچانے کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر کیوں نہیں آیا؟ زارا...
    ویب ڈیسک:  صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم بتا رہے ہیں اگلے سال گندم اور کپاس کاشت نہیں ہو گی۔  صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں میں صرف لڑائیاں ہوتی ہیں کام نہیں ہوتا۔   پاکستان میں آئندہ کپاس نہیں ہو گی کیونکہ کپاس کے ریٹ پر کسان کے گھر صف ماتم بچھا ہوا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پوٹاش آج 10 ہزار روپے کی ہے، اور ہماری کاسٹ آف پروڈکشن کئی سو فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ کپاس زرمبادلہ کمانے کا 65 فیصد ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ترکوں کے لیے جرمنی، چاہے وہ زندگی، کام یا تعلیم کے لیے ہو، تیزی سے پرکشش بنتا جا رہا ہے۔ امیگریشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2024 میں کل 22,525 ترک شہریوں کو جرمن پاسپورٹ ملے، جو 2023 کے مقابلے میں 110 فیصد اضافہ ہے۔ اب ترکی، شام کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کے سب سے زیادہ شہریوں کو جرمن پاسپورٹ مل رہے ہیں۔ علاز سمیر ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ وہ تقریباً آٹھ سال پہلے جرمنی میں اپنی ماسٹر ڈگری کے لیے آئے تھے۔ اب وہ برلن میں ایک وکیل کے طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے شہر اصفہان میں واقع ایٹمی تنصیبات پر حملے کے دوران بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے امریکی سینیٹرز کو ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اصفہان میں موجود ایران کی ایک بڑی جوہری سائٹ پر یہ بم استعمال نہیں کیے گئے۔جنرل ڈین کین کے مطابق اصفہان کی تنصیب میں 60 فیصد افزودہ یورینیم موجود تھا، لیکن بنکر بسٹر بم اس مقام پر مؤثر ثابت نہیں ہوتے، اسی لیے ان کا استعمال ترک کیا گیا۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ایران کی فردو اور نطنز جیسی دیگر جوہری...
    پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چہ میگوئیوں کا مرکز بن گئی ہیں، لیکن اس بار ان کے بولڈ انداز کے بجائے ان کی ذاتی زندگی کے ایک نئے پہلو نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں علیزے کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جس نے فینز کے درمیان تجسس کی لہر دوڑا دی۔ ایک اسٹوری میں علیزے کو اپنے اس ’مسٹری مین‘ کے کندھے پر ہاتھ رکھے دکھایا گیا، جس کے ساتھ انہوں نے دو نیلے دل کے ایموجیز بھی شامل کیے تھے۔ ایک اور ویڈیو میں یہی شخص علیزے کے لیے کھانا پیش کرتا نظر آیا۔ صورتحال...
    پاکستانی سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاکر جوڑی ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔ دونوں کے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے اور مشترکہ تصاویر حذف کرنے کے بعد سے فینز کے درمیان تشویش پھیل گئی ہے۔ ایمن زمان نے فروری 2024 میں اپنے دوست مجتبیٰ لاکھانی سے شاندار نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ حال ہی میں دونوں کے درمیان تعلقات کے خراب ہونے کی افواہیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایمن زمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مجتبیٰ کی تمام تصاویر حذف کردیں، جبکہ مجتبیٰ نے ابھی تک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے علاوہ دونوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) پیر 23 جون کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایوِن کی انتظامی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہو گیا، جو تہران کے شمال میں واقع ایک بڑا اور انتہائی مضبوط کمپلیکس ہے، جہاں انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ سیاسی قیدی اور غیر ملکی شہری موجود ہیں۔ ایران- اسرائیل تنازعہ: پاکستان کے لیے بڑھتے خطرات اور چیلنجز ایران پر امریکی حملے، کون سا ملک کس کے ساتھ کھڑا ہے؟ عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر کے مطابق، ''سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایون جیل پر حملے میں 71 افراد ہلاک ہوئے۔‘‘ اسرائیل نے 13 جون کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور اعلیٰ ملٹری اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے غیر متوقع موسم اور وسیع تر ڈیلٹا علاقے میں، جہاں برہم پترا اور گنگا کا پانی سمندر سے ملتا ہے، صاف پینے کے پانی کی شدید کمی اس اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔ رکیب الاسلام راجن نے بتایا کہ ان کی دو سالہ بیٹی اپنی ماں زرین کو ڈھونڈتی رہتی ہے، جو جون کے شروع میں جنوبی علاقے باریسال میں ڈینگی سے انتقال کر گئی تھیں، ''زرین کو تیز بخار ہوا… ان کا بلڈ پریشر گر گیا اور پھر وہ سانس نہ لے سکیں‘‘۔ 31 سالہ راجن کا مزید کہنا تھا، ''ہماری بیٹی ایک کمرے سے دوسرے...
     وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ صوبوں کو زیادہ پیسہ دینے کے باعث دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم جیسے کلیدی اہمیت کے منصوبوں پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر پا رہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس کا پیسہ صوبوں کو دینے سے ڈیموں پر زیادہ خرچ نہیں کر پا رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت جو ٹیکس اکٹھا کرتی ہے اس کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، یہی حال رہا تو اگلے دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے سے کم ہو کر 500 ارب روپے رہ جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن...
    مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔ سشانت سنگھ  نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں،  پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟   پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہے۔ سشانت سنگھ پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کو فتح کے سرکاری بیانیہ میں تبدیل کیا گیا،  مودی...
    سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ شیعہ، سنی سمیت تمام مسالک کے افراد محب وطن شہری ہیں اور ہمیں ان عناصر کیخلاف جنگ جیتنی ہے جو فرقہ واریت کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اگر کسی نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، ہماری سکیورٹی فورسز اپنی جان خطرے میں ڈال کر امن قائم رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی ڈویژن کی ضلعی امن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علمائے کرام، تاجر برادری، اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ گورنر نے محرم میں فرقہ واریت اور انتشار انگیز...
    سپلیمنٹس کی دنیا میں مگنیشیم ایک ایسا معدنی عنصر ہے جو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے، حالانکہ یہ ہمارے جسم کے 300 سے زائد بایو کیمیائی عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ وجہ سامنے آگئی مگنیشیم انسانی صحت کے لیے نہایت اہم معدنیات میں سے ایک ہے، جو جسمانی اور ذہنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ توانائی کی تیاری (ATP)، دل کی دھڑکن کی ترتیب، عضلات اور اعصابی نظام کی کارکردگی، اور ڈی این اے سنتھیسز کے لیے ناگزیر ہے۔ مگنیشیم گلیسینیٹ نیند کے لیے اہم GABA نیوروٹرانسمیٹر کو بڑھا کر بغیر کسی نشہ آور اثر...
    جب تاریخ قلم اٹھاتی ہے،تومحض واقعات کاردیف قافیہ مرتب نہیں کرتی،بلکہ زمانے کے دھڑکتے ہوئے نبضوں کوالفاظ کے قالب میں ڈھالتی ہے۔جب تاریخ کی زلفِ پریشاں میں خون کی مہک بسی ہواورسیاست کی پیشانی پربارودکی لکیرابھرآئے،تب ایک معمولی واقعہ بھی تاریخ کا رخ موڑدیتاہے۔پہلگام حملہ،جس نے دونوں ملکوں کوکشیدگی کے نازک پل پر لاکھڑا کیا، محض ایک عسکری جھڑپ نہیں بلکہ اس کے پس منظرمیں کئی تہیں چھپی ہیں۔پہلگام کے دھماکہ خیزلمحے نے ایک بارپھربرصغیرکے دوایٹمی ہمسایوں بھارت اور پاکستان کواس موڑپرلاکھڑاکیاجہاں ایک لفظ،ایک گولی یاایک پرچم کی جنبش پوری دنیا کے امن کولرزاسکتی ہے۔یہ صرف سرحدوں کی گرج نہیں تھی،بلکہ دلوں کے دھڑکنے ،ذہنوں کے جلنے اوربیانیوں کے بننے بگڑنے کاموسم تھا۔ گزشتہ دنوں ایک ٹل جانے والی قیامت...
    جنگ تباہی لاتی ہے۔ انسانی جانوں کا ضیاع، معیشت کی بربادی، ریاستوں کی کمزوری۔ مگر بعض اوقات یہی جنگیں نئے حقائق کو بے نقاب کر دیتی ہیں، اور بعض پوشیدہ امکانات کو اجاگر بھی کرتی ہیں۔ فوجی دنیا میں ’’ڈیٹرنس‘‘ یعنی باز رکھنے کی صلاحیت ہی امن کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت جیسے دشمن ممالک جوہری طاقت بننے کے بعد کسی بڑی جنگ سے بچے رہے ہیں، اگرچہ چھوٹی جھڑپیں وقتاً فوقتاً ہوتی رہی ہیں۔ ایران اسرائیل حالیہ جنگ اگرچہ افسوسناک اور خونریز ہے، لیکن اس کے چند اہم نتائج پاکستان کے حق میں گئے ہیں، جنہیں نظرانداز کرنا خود فریبی ہوگی۔ بظاہر اس جنگ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، مگر اس...
    اکیسویں صدی کے عالمی منظر نامے پر نگاہ ڈالیں تو ایک بار دل لرز جاتا ہے ،مخمصے اور واہمے گھیر لیتے ہیں ،رگ جاں میں آندھیاں سی چل پڑتی ہیں ۔آج کی عالمی سیاست میں عسکری طاقت اور بحری تسلط کا خوف پھر ایک بار مرکزی حیثیت اختیار کرنے جا رہا ہے ۔ایسا نہ ہوتا تو چین دفعتا ًتین بحری بیڑے ایک ساتھ بحرالکاہل میں نہ اتار دیتا۔ سرد جنگ کے بعد قائم ہونے والا عالمی توازن جس میں امریکہ یکتا غالب قوت کے طور پر ظہور پذیر ہوا،مگر چین نے یک لخت اس کے سارے خواب بکھیر دیئے ہیں اور امریکہ کو نئے چیلنجز کے کنارے لا کھڑاکیا ہے ۔چین جو ایک عشرہ قبل تک فقط ایک معاشی جینٹ...
    1947 ء کا موسمِ بہار تھا جب یورپ سے آئے اجنبی چہروں والے قافلے فلسطین کی سرزمین پر اترے۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں دنیا اشکنازی یہودیوں کے نام سے جانتی ہے۔ ان کے چہروں پر مظلومیت کی جھوٹی پرچھائیاں اور دلوں میں ایک پرانا خواب تھا۔ ارضِ مقدس پر قبضہ !فلسطینی عربوں نے انسانیت کے ناطے انہیں پناہ دی، کھانے کو دیا، رہنے کو جگہ دی، مگر شاید وہ جانتے نہ تھے کہ جنہیں وہ مہمان سمجھ رہے ہیں وہی کل ان کے گھروں کے مالک بن بیٹھیں گے۔ اشکنازی یہودی اصل میں یورپ کے مختلف ممالک جیسے جرمنی، پولینڈ، روس، ہنگری اور آسٹریا سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی زبان عبرانی نہیں بلکہ یدش (Yiddish) تھے جو...
    لسانی شناخت کو سیاست کی بنیاد بنانے والی تنظیمیں ایک خطرناک راستے پر چل رہی ہیں ۔دو صوبے لسانی تعصب کی آگ کی زد میں ہیں۔ پشتون اور بلوچ لسانی اکائیوں کو قومی دھارے سے جدا کرنے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ دونوں صوبے دہشت گرد گروہوں کی کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ کیا دہشت گرد حملوں میں ملوث کسی لسانی گروہ کے حقوق کے ضامن بن سکتے ہیں؟ معاملہ اس وقت زیادہ سنگین ہو جاتا ہے جب کا لعدم تنظیموں کے مفرور لیڈر سرحد پار بیٹھ کر لسانی حقوق کا واویلا مچاتے ہیں۔ ریاست کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لیے زہریلے خیالات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) سرکاری ملازمین کے اس احتجاج سے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز اور دیگر سرکاری خدمات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ مبصرین کہتے ہیں ناقص طرز حکمرانی کے خلاف ملازمین کا احتجاج صوبے میں گہر ے عدم اطمینان کی علامت ہے جو ریاستی مشینری کے اندر پنپ رہا ہے۔ احتجاج کی وجوہات اور ملازمین کے مطالبات بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم ،گرینڈ الائنس کے سینئر عہدیدار ، سلام زہری کہتے ہیں کہ ملازمین کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو یہ تحریک عوامی مزاحمت میں بھی بدل سکتی ہے۔ ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ''دیکھیں حقوق...
    تحریر: شہزادہ ترکی الفیصل اگر دنیا میں انصاف واقعی غالب ہوتا، تو ہم نے امریکی B2 بمبار طیاروں کو ڈیمونا اور دیگر اسرائیلی مقامات پر تباہ کن بم برساتے دیکھا ہوتا۔ آخرکار، اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔ مستزاد یہ کہ، اسرائیل نے اس معاہدے میں شمولیت ہی اختیار نہیں کی، جس کے باعث وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے دائرۂ اختیار سے باہر رہا، اور آج تک اس کی ایٹمی تنصیبات کا کوئی عالمی معائنہ نہیں کیا گیا۔  جو لوگ ایران پر اسرائیل کے یکطرفہ حملے کو اُن ایرانی رہنماؤں کے بیانات کی بنیاد پر درست قرار دیتے ہیں، جن میں اسرائیل کے مٹانے...
    مودی راج میں اقلیتیں اور ہنرمند طبقات ترقی کی دوڑ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، ان کی سیاسی آواز دب کر معدوم ہوچکی ہے اور اقتدار کا محور صرف چند طاقتور طبقے بن گئے ہیں۔ پسماندہ طبقات مودی سرکار میں صرف ووٹ بینک تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جن کی نہ آواز پارلیمنٹ میں سنائی دیتی ہے اور نہ ہی ان کی جھلک حکومتی پالیسیوں میں نظر آتی ہے۔ مودی کا مشہور نعرہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ دراصل ’چند کا راج، باقی سب کا استحصال‘ ثابت ہوا ہے اور یہ نعرہ سیاسی ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی ہنرمند طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں ان نمائندوں نے...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر افسوس ہوا، یہ عدالتی تاریخ کا ایک اور بدنما داغ ہے، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کروا کر سیٹیں حاصل کرنے کو یہ لوگ کامیاب سیاست کہتے ہیں، لوگ ایسے سیاستدانوں کو کامیاب سمجھتے ہیں جو کسی اصول پر نہیں حصول پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اصولی سیاست کی بات کرنے والے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا...
    کان نے مزید کہا: "اسپارک ڈرون" ان ڈرونز میں سے ایک تھا جو ایران کے ہاتھوں تباہ ہوا۔ اسپارک ڈرون اسرائیلی فوج کے زیر استعمال خفیہ ڈرونز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ڈرونز دو پے لوڈز لے جا سکتے ہیں اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اسکواڈرن کے حصے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے ایران کے دفاعی نظام کے ہاتھوں صیہونی ریاست کے اہم اور خفیہ ڈرونز کے گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صیہونی چینل "کان" نے اعتراف کیا ہے کہ ایران 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی ریاست کے جدید ڈرونز کو گرانے میں کامیاب ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرونز، جو صیہونی فوج کے زیر استعمال...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ناروے کپ 2025 رواں سال 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی، جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے، جو مسلم ہینڈز کے معروف ‘میدان’ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے...
    فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حق تھا کہ انہیں مخصوص نشستیں دی جاتیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیات پر ڈاکا مارا، الیکشن میں ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو دھاندلی کر کے چھینا گیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈاکا ڈال کر جعلی طریقے سے کراچی میں میئر مسلط کیا گیا۔ مخصوص نشستوں کے کیس میں قانون کی درست تشریح ہوئی: شہباز شریفوزیر اعظم نے کہا کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالا دستی قائم ہوئی ہے، قانون کی درست تشریح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کامیاب قرار دیا گیا لیکن میں نے سیٹ واپس کردی، میں خود چند ووٹوں سے ہار...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا 1122 شاہ فہد نے  سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ  ہماری ٹیمیں 15 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں تھیں لیکن پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا اور وقت بہت کم، جس کی وجہ سے صرف 3 لوگوں کو بچایا جا سکا، ہم نے ہیلی کاپٹر طلب نہیں کیا ، اگر پی ڈی ایم اے نے کیو ہو تو مجھے اس کا علم نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فہد کا کہناتھا کہ میں خود بھی سوات میں آیاہوں،  اور اس جگہ کا  دورہ کیا، سسٹم میں کالز کا ریکارڈ دیکھا تو  پتا چلا کہ پہلی کا 9...
    اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 81 فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران قطر، امریکہ اور مصر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی رفتار میں بھی تیزی آگئی ہے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی حالیہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق دوحہ، قاہرہ اور واشنگٹن غزہ میں ثالثی عمل کے اہم فریق ہیں اور اب اس موقع کو ضائع ہونے نہیں دینا چاہتے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ہفتے تک اسرائیل...
    چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جو اگر درست ثابت ہوتا ہے تو ان کے 12 سالہ دورِ صدارت میں پہلی بار ہوگا کہ وہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اس گروپ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونیوالے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے متعدد ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق، شی جن پنگ کی جگہ چینی وزیرِ اعظم اور ان کے قریبی ساتھی لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے، جو 6 اور 7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوگا۔ امکان ہے کہ اس اجلاس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں...
    رامات گان میونسپلٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، میزائلوں کی ایک لہر نے اس علاقے میں 107 عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ جبکہ تین حملوں کے بعد نقصان زدہ عمارتوں کی تعداد 257 ہو گئی، جن میں سے کئی اونچی عمارتیں تھیں۔ ان میں سے 10 اونچی عمارتوں کو مکمل طور پر گرانا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی اخبار ہارٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کے میزائلوں کے تباہ کن اثرات اور ان کی تباہی کی صلاحیت کا جائزہ لیا ہے۔ ہارٹز کے تین نامہ نگاروں نے ایک مشترکہ رپورٹ میں ایران کے میزائلوں کے تباہ کن حجم پر روشنی ڈالی ہے۔ 12 دن کی جنگ کے دوران میزائلوں کے گرنے، لوگوں کی بھاگ دوڑ، افراتفری اور شور، خطرے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ سنگاپور مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا واحد ملک ہے ،سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل شہری دنیا کے 193 ممالک میں ویزہ فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرا نمبر جاپان اور جنوبی کوریا کا ہے۔ دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 190 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ جرمنی، آئرلینڈ، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں ، ان ممالک کے شہری ویزے کے بغیر 189 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ...
    پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معتبر ترین اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں نادیہ خان اور عمر عدیل جیسے نقادوں کی غیر منصفانہ تنقید کا دندان شکن جواب دیا ہے۔ وکی پیڈیا پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے جاوید شیخ نے ان تمام نام نہاد نقادوں کو للکارا جو اپنے مفروضوں پر مبنی رائے سے پروجیکٹس کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پوڈکاسٹ کے میزبان کے سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے واضح کیا کہ ’’فیصل قریشی نے راجہ رانی میں کوئی میک اپ استعمال نہیں کیا، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’تنقید برائے تنقید کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران ملک کے ٹیکس نظام میں 662 ارب 70 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے، جس نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نظام میں موجود سنگین خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔رپورٹ، جو آڈٹ ایئر 2024-25 کے لیے جاری کی گئی ہے، کے مطابق سب سے زیادہ نقصان انکم ٹیکس کی مد میں 457 ارب روپے کا ہوا، جبکہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 186 ارب 70 کروڑ روپے کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔انکم ٹیکس کے نقصانات کی تفصیلات کے مطابق 167 ارب 90 کروڑ روپے کا سپر ٹیکس اب...
    امریکی فوج نے ایران کے ایک بڑے جوہری مرکز اصفہان پر گزشتہ ہفتے بنکر بسٹر بم استعمال نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ مقام زمین کے اندر اس قدر گہرائی میں واقع ہے کہ ان بموں کا اثر ممکنہ طور پر بے اثر رہتا، امریکی افواج کے اعلیٰ ترین جنرل نے جمعرات کے روز سینیٹ کو بریفنگ میں بتایا۔ سی این این کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل ڈان کین کی جانب سے سینیٹرز کو بریفنگ کے دوران کیا گیا یہ انکشافاتی بیان، جسے 3 عینی سامعین اور ایک بریفنگ حاصل کرنے والے شخص نے بیان کیا، ایران کے مرکزی علاقے اصفہان میں واقع جوہری تنصیب پر بڑے پیمانے پر بنکر بسٹر بم...
    امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو “پبلک” کریں تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔ یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں، جو اس ہفتے دہلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی توسیع ہیں۔ بیان کے مطابق، “تمام افراد جو F، M یا J کیٹیگری کے غیر امیگریشن ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں، وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پرائیویسی سیٹنگز کو ‘پبلک’ پر سیٹ کریں تاکہ ان کی شناخت اور امریکہ میں داخلے کے اہل ہونے...
    کبھی کبھی ایک چھوٹی سی بات، ایک معمولی سا انداز، پورے ماحول کا رنگ بدل دیتا ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ہلکی پھلکی، مگر دل کو چھو جانے والی ای میل وائرل ہو گئی۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک معمولی سی چھٹی مانگنے والی ای میل نے خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ ایک دفتر میں کام کرنے والی سینئر کاپی رائٹر نے اپنے باس کو ایک دن کی چھٹی کے لیے جو ای میل بھیجی، اُس کا انداز اتنا انوکھا اور دلکش تھا کہ پڑھنے والے کے دل کو چھو گیا۔ ای میل کی سبجیکٹ لائن تھی، ’میں تو جا رہی ہوں‘۔ اس جملے نے دل دہلا دیا، جیسے کوئی اچانک کام چھوڑ...
    گزشتہ دنوں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک پورا خاندان دریائے سوات کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔ یہ سانحہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ ایک چیخ ہے اور ہماری نااہل حکومتی مشینری کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔ دو گھنٹے... جی ہاں، پورے دو گھنٹے تک بے بس مرد، عورتیں اور معصوم بچے مدد کی ایک جھلک کو ترستے رہے۔ کسی کشتی کا کوئی پتہ نہیں، کسی ہیلی کاپٹر کی کوئی آہٹ نہیں۔ دریا کا شور بڑھتا گیا، اور انسانی چیخیں آہستہ آہستہ خاموش ہوتی گئیں۔ ریسکیو کا دو گھنٹے طویل انتظار، دراصل ایک اعتراف تھا کہ یہاں انسان کی قیمت ایک خبر سے زیادہ کچھ نہیں۔ کیا واقعی اتنا دشوار تھا فوری مدد پہنچانا؟ یا ہماری...
    اسرائیلی فوج نے فلسطینی تنظیم حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر عباس الحسن وہبی کو فضائی حملوں میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں کارروائی کے دوران حکم عیسیٰ کو نشانہ بنایا گیا، جو حماس کے عسکری ونگ کے اہم بانی رہنماؤں میں شامل تھے۔ بیان کے مطابق وہ 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی اور عملی نفاذ میں بھی ملوث رہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حکم عیسیٰ نے حماس کی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، وہ تربیتی ہیڈکوارٹر کے سربراہ اور جنرل سیکیورٹی کونسل کے رکن...
    چینل کے نامہ نگار نیر دفوری کے مطابق، توقع ہے کہ آئی ڈی ایف چیف آف اسٹاف کل کابینہ کو بتائیں گے کہ اسرائیلی فوج نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں، اور وہ ان سے اگلے اقدام کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صہیونی نسل کشی کے 632 روز بعد پہلی بار، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد، اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اسرائیل اور واشنگٹن دونوں ایک نئے مشرق وسطیٰ کے بڑے ہدف کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، جس کے تحت...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں جاری ٹیکس ٹیررزم، چند بڑے کارپوریٹ گروپوں کو دی جانے والی خصوصی مراعات اور باقی تاجروں میں خوف و عدم تحفظ کا ماحول سرمایہ کاری کی ذہنیت کو منفی طور پر متاثر کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ملک کی اقتصادی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت ایک ضد پر اڑی ہوئی ہے اور آگے بڑھنے کا نام نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ تیز اقتصادی ترقی نہ صرف ضروری ہے بلکہ مکمل طور پر ممکن بھی ہے لیکن حکومت کی پالیسیوں نے سرمایہ کاری کے ماحول کو شدید متاثر کیا ہے۔ جے...
    معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق،...
    برطانوی حکومت نے اپنی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی نئی سربراہ بلاز میٹریویلی کو اپنے دادا سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلاز میٹریویلی رواں برس ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں اس ادارے کی پہلی خاتون سربراہ نامزد ہوئی ہیں، جس کا اعلان حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔ ڈیلی میل اخبار نے رواں ہفتے انکشاف کیا کہ بلاز میٹریویلی کے دادا کونسٹینٹین ڈوبروولسکی نے سوویت یونین کی ریڈ آرمی سے غداری کر کے نازی جرمن فوج (ویہرماخت) کے لیے یوکرین کے موجودہ علاقے چرنیہیف میں جاسوسی کی تھی۔ اخبار کے مطابق جرمن آرکائیوز سے پتا چلتا ہے کہ ڈوبروولسکی قصائی یا ایجنٹ نمبر 30 کے نام سے...
    چینل 13 نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ایران کے میزائلوں نے حالیہ تصادم کے دوران مقبوضہ علاقوں میں واقع تنصیبات اور اڈوں کو نشانہ بنایا، جس سے شدید نقصان ہوا ہے جو اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائلوں نے حساس اڈوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا جو اب تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائلوں نے اسٹریٹجک تنصیبات اور اڈوں کو درستگی سے نشانہ بنایا، جن میں "وائزمین" انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے، اور اس نے شدید نقصان پہنچایا ہے جو اب تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ چینل 13 نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ایران...
    حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کی نجکاری میں اس بار کامیابی کی بھرپور امید رکھتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کے مطابق اس عمل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف سے اہم چھوٹ، مالیاتی توازن میں بہتری، اور لین دین کے ڈھانچے میں وضاحت اہم عوامل ثابت ہو رہے ہیں۔ ماضی کی رکاوٹیں دور، اب آئی ایم ایف کی منظوری حاصل محمد علی نے بتایا کہ پہلے نجکاری کی کوششیں اس لیے ناکام ہوئیں کیونکہ آئی ایم ایف سے درکار چھوٹ نہیں مل سکی تھی۔ تاہم، اب حکومت کو خاص طور پر ہوائی جہازوں اور آلات پر جی ایس ٹی سے استثنیٰ کی شکل میں یہ منظوری حاصل ہو چکی ہے۔...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائرنگ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا ہے، ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہونے والے واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کے دوران امپائرنگ فیصلوں پر کھل کر تنقید کی تھی، جو کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کواسرائیل پرحملےکی منصوبہ بندی او راس آپریشن میں شریک حماس کے اہم لیڈروں میں سے ایک کو مار دیا گیا ہے۔ حقام محمد عیسی العیسی کو صابرہ کے نواحی علاقے میں شہید کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق العیسی کو حماس کے بانیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا تھا اور وہ حماس کے جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ رہے تھے۔ غزہ میں ہفتہ کو اسرائیلی فوج کی مختلف کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 72 ہوگئی۔ اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کو جان بوجھ کر ان غیر مسلح فلسطینیوں پر گولیاں برسانے کے احکامات دیے گئے ہیں جو امداد لینے کے لیے...
    بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ رکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں اور 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Post Views: 2
    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ میں 66 بچوں کی غذائی قلت کے باعث اموات کو تشویشناک قرار دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی محاصرے بچوں کے دودھ، غذائی سپلیمنٹس اور کھانے کی اشیاء کو فلسطینی علاقے میں داخلے سے روک رہے ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے خلاف قحط کو بطور ہتھیار استعمال کیا جانا اور یہ جاری محاصرے ایک جنگی جرم ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم پر عالمی برادری کا خاموش رہنا شرمناک ہے، یہاں بچے بھوک اور بیماریوں کا شکار ہوکر مر رہے ہیں۔ غزہ کی حکومت کی جانب سے...
    ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20 ماہ میں اسرائیل کے حملے غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک تک بڑھ گئے۔ اسرائیل نے لبنان، شام، یمن اور ایران پر حملے کیے۔ امریکی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سب سے زیادہ 18 ہزار سے زائد حملے کیے۔ حملوں میں 56 ہزار فلسطینی شہید، 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ لبنان میں 15 ہزار سے زائد اسرائیلی حملوں میں ڈیرھ ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے۔ اسرائیل نے شام میں گزشتہ چھ ماہ میں 200 حملے کیے، اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے یمن پر 39 حملوں میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل...
    پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی کی بولڈ ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئی۔ حرا مانی اپنی جاندار اداکاری اور زندہ دل شخصیت کے باعث ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، ڈرامہ پریت نہ کریو کوئی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی حرا مانی ان دنوں جیو ٹی وی کے ڈرامہ ڈائن میں شباب کے کردار میں نظر آ رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی روزمرہ زندگی کے لمحات مداحوں سے شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں حرا مانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کر رہی تھیں، ویڈیو میں وہ...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے منشور کیساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں بھی کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ میں افواہوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا لیکن اگر مانسون سیشن کے دوران جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے تو میں اس پر ضرور بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے پر نہیں بلکہ ان آئینی ضمانتوں کو دوبارہ حاصل کرنے پر مرکوز ہے جو 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے موجود تھیں۔ ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا، آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ Post Views: 2
    سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے نہیں بلکہ اس آئینی ضمانت کے لیے ہے جو 5 اگست 2019ء کو ہم سے چھینی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی جدوجہد اس آئینی ضمانت کے لیے ہے جسے 2019ء میں چھین لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آغا سید روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے نہیں بلکہ اس آئینی ضمانت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری عدالتی مقدمات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کارروائیاں نہ رکیں تو امریکا اسرائیل کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی امداد پر نظرثانی کر سکتا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے ان مقدمات کو "سیاسی انتقام" اور "انصاف کا مذاق" قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اس وقت حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم مذاکرات میں مصروف ہیں اور ایسے وقت میں ان پر عدالتوں میں پیشی کا دباؤ ڈالنا ایک "پاگل پن" ہے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو "جنگی ہیرو" اور ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی کامیاب اتحاد...
    اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج نے حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور حزب اللہ کے کمانڈر عباس الحسن وہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں جھڑپوں کے دوران حماس کے ایک سینئر رہنما حکم محمد عیسیٰ ال‌عیسیٰ کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکم محمد عیسیٰ ال‌عیسیٰ حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر رہنما تھے اور تنظیم کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے‘۔...
    سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے ایران کے بڑے جوہری مرکز اصفہان پر بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے کیونکہ یہ مقام زمین کے اتنے اندر واقع ہے کہ عام تباہ کن بم بھی مؤثر ثابت نہ ہوتے۔ یہ انکشاف امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے جمعرات کو سینیٹرز کو دی گئی ایک بریفنگ کے دوران کیا، جس کی تفصیل سی این این نے تین حاضرین اور ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں شائع کی۔ جنرل کین کی یہ وضاحت پہلی بار سامنے...
    امریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے اصفحان میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے۔ رپورٹ کے مطابق اصفحان کی ایٹمی تنصیب میں 60 فیصد افزودہ یورینئیم موجود تھا، بنکر بسٹر بم اس لیے استعمال نہیں کیے گئے کیونکہ وہ موثر نہ ہوتے۔ رپورٹ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل ڈین کین نے یہ بات امریکی سینیٹرز کو بتائی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی فردو اور نطنز کی تنصیبات پر بنکر بسٹر بم گرائے گئے تھے۔ خیال رہے کہ امریکا نے کچھ روز قبل ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فردو جوہری...
    معروف بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت کی وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے...
    بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے باعث علاقے میں 2 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا۔ مکانات کے گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ کیوں آتاہے؟ زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟ زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران ملک کے ٹیکس نظام میں 662؍ ارب 70؍ کروڑ روپے کی بڑی مالی لیکیج سامنے آئی ہے، جس سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نظام میں سنگین خامیاں بے نقاب ہوئی ہیں۔ رپورٹ (آڈٹ ایئر 2024-25) کے مطابق سب سے بڑا نقصان انکم ٹیکس کی مد میں 457؍ ارب روپے کا ہوا جبکہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 186؍ ارب 70؍ کروڑ روپے کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔ انکم ٹیکس کی مد میں 457؍ ارب روپے کا نقصان درج کیا گیا، جس کی بڑی وجوہات درج ذیل ہیں: 167؍ ارب 90؍ کروڑ روپے...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کت مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 مقامی افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصان کے اندازے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی...
    سٹی42: محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے ہیں۔   سیکیورٹی کی تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 30,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 2,900 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور، آج لاہور میں 15 عزاداری جلوس اور 395 مجالس کا انعقاد اور  صوبہ بھر میں 136 جلوس اور 3,659 مجالس منعقد ہوں گی۔15 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کریں گے۔حساس مقامات پر اضافی فورسز، سی سی ٹی وی نگرانی، اور واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔ حکومتی ہدایات اور پابندیوں کے مطابق دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس پر سختی سے...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں کی پے در پے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی پسند کشمیریوں پر بھارتی جبر کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشدید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سوپور میں تین نوجوانوں عرفان محی الدین ڈار، محمد آصف خان اور گوہر...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
    اطالوی فیشن ہاؤس پرادا نے نئے سینڈل کے ڈیزائن کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے بعد تسلیم کیا ہے کہ اس کا ذریعہ قدیم ہندوستانی کولھا پوری چپلوں سے متاثر ہے۔ یہ چپلیں بارہویں صدی سے مہاراشٹر میں ہاتھ سے بنائی جاتی ہیں۔ ماہرین اور قانون سازوں کی جانب سے تنقید کے بعد’ پرادا‘ کے سی ایس آر سربراہ لورینزو برتیلی نے مہاراشٹر چیمبر آف کامرس کو لکھے گئے خط میں کہا: ’ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ سینڈل، روایتی ہندوستانی دست ساز جوتوں سے متاثر ہیں، جن کی صدیوں پرانی وراثت ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچی چپل خوبصورت اور پائیدار، مانگ بیرون ملک تک جا پہنچی یار رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈلز نے میلانو میں منعقدہ فیشن...
    ایران(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے روس کے Su-35 لڑاکا طیاروں کے بجائے چین کے J-10C طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی دفاعی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اسرائیل کے لیے یہ ایک نیا خدشہ پیدا کر سکتا ہے۔ چینی طیارہ J-10C اپنی جدید ٹیکنالوجی، طاقتور ریڈار اور لمبی دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستان نے بھی ان طیاروں کا استعمال کیا ہے، اور رپورٹس کے مطابق ایک فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے بھی ان کے مقابلے میں مار کھا گئے۔ ایرانی حکام بیجنگ میں ان طیاروں کی خریداری پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس فیصلے...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا فخر ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے  مقروض ہے اور مقروض رہے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہدائے وطن کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالے سیکیورٹی...
    مصر کے ماہرین آثارِ قدیمہ نے اسوان کے نزدیک قبۃ الہوا کے قدیم قبرستان میں 3 چٹانوں میں بنی قبریں دریافت کی ہیں۔ وزارت سیاحت و آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ قبریں مصر کے قدیم دور حکومت (2686 قبل مسیح – 2181 قبل مسیح) کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھاری مشینری کے بغیر اہرام مصر کیسے تعمیر ہوئے، معمہ حل ہوگیا یہ دریافت موجودہ کھدائی کے سیزن کے دوران مصری ماہرین کی ٹیم نے کی۔ مصر کی سپریم کونسل آف اینٹی کوئٹیز کے سیکرٹری جنرل محمد اسماعیل خالد کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتا چلتا ہے کہ ان میں سے کچھ قبریں بعد کے درمیانی دور (2055 ق م – 1650 ق م) میں دوبارہ استعمال ہوئیں، جو اس علاقے کی...
    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک ’کرپٹ، بدعنوان اور پالیسی کے لحاظ سے نااہل‘ گروہ سے مقابلہ کر رہے ہیں جو امریکا کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’ببی کو چھوڑ دو’، نیتن یاہو کے مقدمے پر امریکی صدر کا سخت ردعمل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس ملک میں سب سے بڑا ٹیکس اضافہ (68 فیصد)، کھلی سرحدیں، اور کمزور فوج چاہتے ہیں تاکہ امریکا وہ اقدامات نہ کر سکے جو حال ہی میں ایران میں کیے گئے تھے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/114764221948518343 انہوں نے کہا کہ ریپبلکنز نے قومی قرض کی حد بڑھانے میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، لیکن جب ریپبلکنز کو ضرورت...
    عالمی سطح پر جاری اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں روس نے ایک غیر متوقع مگر اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے اثرات وسطی ایشیا کے سیکیورٹی منظرنامے پر بھی پڑ رہے ہیں، حالیہ دورہ ترکمانستان کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔  اشک آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں طلبا سے خطاب کے دوران ان کا مرکزی نکتہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی محاذ آرائی تھی۔ ترکمانستان، جو ایران کے ساتھ 1100 کلومیٹر سے زائد سرحد رکھتا ہے اور جس کا دارالحکومت اس سرحد سے چند میل کے فاصلے پر واقع ہے، اس کشیدگی سے براہ راست متاثر ہو سکتا ہے، وسیع پیمانے پر جنگ کے...
    وفاقی حکومت بجلی کے بلوں میں شامل ماہانہ 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے، جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف جلد متوقع ہے۔ یہ فیصلہ ملک بھر کے 4 کروڑ سے زائد گھریلو، کمرشل اور صنعتی بجلی صارفین کے لیے بڑی ریلیف کا باعث بنے گا۔ واضح رہے کہ برسوں سے یہ فیس ہر ماہ خاموشی سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جاتی رہی ہے، جس سے قومی خزانے کو ہر ماہ 1.5 ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوتی تھی، جو براہ راست ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کو منتقل ہوتی تھی۔ ایک سینیئر سرکاری افسر کے مطابق یہ اقدام عام شہری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف چل رہے بدعنوانی کے مقدمے پر دوسری بار سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کیخلاف کرپشن مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مقدمہ غزہ اور ایران کے معاملات پر مذاکرات کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو امریکی امداد کے اربوں ڈالرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا ہے کہ ’اسرائیل میں ببی نیتن یاہو کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے۔ وہ ایک جنگی ہیرو ہیں اور ایک وزیراعظم ہیں جنہوں نے...
    بلوچستان کی رس بھری اور سرخ رنگت والی چیری دنیا بھر میں اپنی مٹھاس اور ذائقے کے باعث مقبول ہے، اور یہ خون کی افزائش کے لیے بھی پسند کی جاتی ہیں۔ یہاں اگنے والی چیری کو ایئر کنڈیشنڈ کنٹینرز میں محفوظ کرکے برآمد کیا جاتا ہے تاکہ ان کی تازگی برقرار رہے۔ چیری کی مختلف اقسام رنگت اور ذائقے کے لحاظ سے منفرد مزہ رکھتی ہیں۔ بلوچستان کے باغبان ٹھنڈے علاقوں میں چیری کی شجرکاری کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ اس پھل کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کے درخت نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ہیں بلکہ یہ کاشتکاروں کے لیے آمدنی کا ایک آسان...