خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع، کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں لیکن تفصیل اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایک انکوائری زیر التوا ہے۔ وفاقی حکومت کی رپورٹ بھی ابھی تک نہیں آئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے دوبارہ تفصیل طلب کرلی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خدیجہ شاہ کی
پڑھیں:
ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم
ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔
امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جاسکیں گے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں جاری ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا۔