ٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو عہدے سے فارغ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع پر کلہاڑی چلا دی، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو عہدے سے فارغ کر دیا، محکمہ دفاع میں پانچ ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایئر فورس جنرل براؤن کو اچانک عہدے سے فارغ کر دیا ہے، وہ فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے۔
وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔ امریکا ان کے سولہ ماہ کے دور میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں پھنسا رہا تھا۔ صدر ٹرمپ نے ان کی جگہ ایئرفورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو مقرر کر دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، مقبول احمد گوندل سے 22ویں آڈیٹر جنرل کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-32