سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ریاض: سعودی عرب نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر مزید 34 امدادی قافلے روانہ کیے ہیں، جو ہنگامی طبی سامان لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔
یہ قافلے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت جنوبی غزہ میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو امداد فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری کر رہا ہے۔
موجودہ بحران کے باعث غزہ کے ہسپتالوں میں طبی آلات، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
سعودی عرب نے ہمیشہ انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے اور مختلف بحرانوں میں امداد فراہم کی ہے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے پہلے بھی غزہ کے متاثرین کے لیے فضائی امدادی پل قائم کیا تھا، جس کے تحت مسلسل خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروش مافیا کا ری ہیب سینٹر پر حملہ، 125 مریضوں کو چھڑا لے گئے
کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز "سن شائن ری ہیب سینٹر" پر منشیات فروش مافیا نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے نہ صرف سنٹر میں توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں زیر علاج 125 مریضوں کو بھی چھڑا کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ مزاحمت پر پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ حملے کے دوران بحالی مرکز کے کئی ملازمین زخمی ہوئے۔
سن شائن ری ہیب سینٹر کو سندھ پولیس کے افسر عبد الخالق انصاری چلاتے ہیں، جنہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے ردعمل میں یہ حملہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد نشے کے عادی افراد کو دوبارہ اپنے چنگل میں پھنسانا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مفرور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور نشے کی لعنت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔