2025-05-18@06:52:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1670
«مہاجر ہونا»:
حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر حماس اور اسرائیل کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے کہا ہے کہ دوحہ میں موجود حماس کے وفد نے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بغیر کوئی شرائط مانے مذاکرات میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات کی تصدیق کردی دوسری طرف حماس کے ترجمان طاہر النونو نے بھی مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں جنگ کے خاتمے، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں 2 مہینوں سے زائد عرصے سے امدادی اشیا کی ترسیل پر پابندی اٹھانے...
اسلام آباد( ملک نجیب ) ہائوسنگ سیکٹرکے ماہر ایم ایس ہومز ڈویلپرزکے چیئرمین اور آبادکے سابق چیئرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے افرادکومحفوظ ، باعزت اور سہولیات سے آراستہ زندگی دینے کے لئے ’’وہارا‘‘ کے نام سے ہائوسنگ منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں صرف 36 لاکھ روپے میں ایک مکمل اپارٹمنٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کیلئے ممتاز سٹی اور گندھارا سٹی میں زمین مختص کی گئی ہے جہاں مختلف بلاکس میں مجموعی طور پر 6000 اپارٹمنٹس تعمیرکئے جائیں گے ۔ حکومت کی ہائوسنگ پالیسی سے متاثر ہوکر انہوں نے کم لاگت کے مکانات کے اس منصوبے پر کام شروع کیا ۔ گزشتہ روز وہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر...
عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پختونوں کا اتنا بڑا سودا کسی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کے ساتھ کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن شامل نہیں تو محمود اچکزئی کو گرینڈ الائنس کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ Post Views: 4
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو 3 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ ختم ہونے کے باوجود بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند ہیں جس سے بھارتی ایئر لائنز کی کمر ٹوٹ گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو 3 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔ فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے امریکا،...
لاہور، سندر‘ اسلام آباد ( نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ+ اے این این) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملک کے سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کیلئے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی جاتی امراء (رائیونڈ) میں ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا۔ اس فتح پر اﷲ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی...
سیالکوٹ(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ ملکی دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکیں ہیں، اب ہماری جنگ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات...
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے موثر سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے، بھارت نے بلا جواز سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے عوام نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جس قوم میں شہادت پانے کا جذبہ موجود ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، انڈیا کو بلا جواز مسلط کی گئی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ ایل او سی زیرو پوائنٹ بگنہ پہنچ گئے، لائن آف کنٹرول...
اسلام آباد: وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے 6 تجارتی راہداریوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کا خواہاں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قازان فورم میں گفتگو کرتے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی، کوئٹہ اور گوادر سے وسطی ایشیا اور یورپ کے روٹ پر بات کی اور 6 ممکنہ تجارتی راہداریوں کی نشان دہی بھی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے آذربائیجان اور روس تک روڈ نیٹ ورک چاہتا ہے، کراچی سے ماسکو بذریعہ چین اور قازقستان بھی پاکستان کا ممکنہ روٹ ہے، گوادر سے افغانستان کے ذریعے ماسکو اور ترکمانستان جا سکتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہاکہ میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی پروقار تقریب ارفع کریم ٹاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کی، جس میں بورڈ کے سینئر افسران اور عملے کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔(جاری ہے) تقریب میں ڈی جی ساجد لطیف، وقار قریشی، اے ڈی جی قاسم افضال، نثار احمد، کاشف فاروق‘خرم مشتاق‘ عمرسلمان‘حماد احمدانی‘سی ایف او نادیہ ریاض‘سی ٹی او عادل اقبال‘سی آئی ایس او سجاد غنی‘ ڈائریکٹر ارتضیٰ حشمت‘ عدیل سرور‘حسنین اقبال‘ عطاالرحمن سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پاک افواج نے بھرپور جذبے کیساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا‘بھارت کو عبرتناک...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ عالمی تجارت اور لاجسٹکس میں پاکستان سٹریٹجک کردار ادا کر رہا ہے، عالمی رابطوں میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی پورٹ اہمیت کی حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15-18 مئی 2025 کو دبئی میں منعقد ہونے والی 12ویں گلوبل لاجسٹک الائنس (جی ایل اے ) گلوبل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ جی ایل اے کی صدر گریس سن نے تقریب میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہفتہ کو دبئی سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے عالمی تجارت اور لاجسٹکس کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور بینچ کی تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا، وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے حوالے سے نیب کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی و ی کے مطابق بینچ کی تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا اہم حکم آگیا 2 رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، ججز کے نئے ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی ختم کردیا گیا ڈویژن بینچ نے حکم دیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار...
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو زمین، فضاؤں اور پانیوں میں تاریخی شکست دی ہے۔ بھارت اب مغربی سرحد پر اب بھی اپنی پروکسیز کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، جلد ہی بھارت مغربی سرحدوں پر اسی طرح اپنے زخم چاٹے گا جیسے مشرقی سرحد پر چاٹ رہا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔ ملک کے دفاع کےلیے حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور بنچ تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا جب کہ سیکٹر ای الیون زمین خرد برد نیب کیس بینچ تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا اہم حکم آگیا۔ ڈویژن بینچ نے اپنے میں حکم کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے، 2 رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوگیا۔ نئے ججز ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی ختم کردیا گیا، اب آئندہ ہفتے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی موجود نہیں۔ نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے...
دوحہ(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانیوں کی ذہانت اورصلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حیرت انگیز اشیا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارت سے متعلق موثر بات چیت ہوئی،ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء) بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح اور پاک افواج کی شاندار کارکردگی پر فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مقررین نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی کو قومی غیرت، عسکری حکمتِ عملی اور مضبوط قیادت کی علامت قرار دیا۔چئیرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے پوری قوم کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کو نہ صرف مؤثر اور بھرپور جواب دیا بلکہ عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا ہے۔ آج ہر محبِ وطن پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ مسلم لیگ (ن)...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں انہیں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ جس اقدام پر سراہا گیا وہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کروانا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔” انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں کامیڈین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت ہوئے، انہوں نے دورانِ انٹرویو مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب میں امریکا میں پرفارم کر رہا تھا۔ کامیڈین نے بتایا کہ میں اسٹیج پر پرفارم کررہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی میں نے اگلے ڈیڑھ گھنٹے لوگوں کو ہنسایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا دیکھ کر ہنسی آتی ہے، ایسا لگا کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے بھارت کے 5 جہاز گرائے، جنگ کے 3 گھنٹے کے اندر بھارت کی بس ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 85 ڈرونز تو فورسز نے گرائے، باقی اگر خود سے ادھر اُدھر گر گئے ہوں تو ہمیں پتہ نہیں، بھارتی ڈرون سے 8 مئی کو سندھ کی سر زمین پر پہلی شہادت ہوئی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت کے ڈرون گر رہے تھے اور لوگ...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کیلئے یہ ایک زمینی تنازع ہے لیکن کشمیر کے عوام کیلئے، جو روز اس حقیقت کو جھیلتے ہیں یہ ایک ایسا ناسور ہے جو بھرنے کا نام نہیں لیتا۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں، ہم حل چاہتے ہیں نہ کہ اس تنازع کا تسلسل۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پُرزور توقع ہے کہ ڈی جی ایم اوز کی جانب سے حال ہی میں 18 تاریخ تک کے لئے اعلان کردہ جنگ بندی مستقل نوعیت اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کا مقام ہے کہ جب دونوں فریقوں کے ڈی جی ایم...
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل—فائل فوٹو برطانیہ میں پاکستان ہاؤس لندن میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر برٹش پاکستانی اراکینِ پارلیمنٹ کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے لیے برطانیہ کا رویہ بڑا مثبت رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار بھی بہت ہی اچھا رہا۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہر مشکل وقت میں اکٹھے ہو جاتے ہیں، بھارت تحقیقات پر آمادہ ہو جاتا تو اس سبکی سے...
کراچی(نیوز ڈیسک)لکھاری، سماجی رہنما و سیاست دان فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔ فاطمہ بھٹو نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسری بار ماں بنی ہیں، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔ لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش...
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بہادر افواج نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔جمعہ کو یوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداکو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کی کھلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بہادر افواج نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،10 مئی کے بعد والے پاکستان میں ایک نئی تازگی اور مسرت محسوس ہو رہی ہے،معرکہ حق کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں ایک...
پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا مکمل ہونے پر 382 بی کا فائدہ دے کر رہا کرنے کی دائر درخواستیں خارج کردیں جبکہ عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کا سزا مکمل ہونے پر رہائی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ملزمان کی جانب سے 382 بی کا فائدہ دینے کے لئے دائر درخواستیں خارج کردی۔ فیصلے کے مطابق ملزموں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دی گئیں، آرمی ایکٹ سپیشل لا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ملزمان کو سیکشن 382 بی کا فائدہ دیا جا چکا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے...
— فائل فوٹو پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ننھے مہمان کا نام ’کیسپین مصطفیٰ بائرہ‘ رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےاپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ گراھم اور میں اپنے بیٹے کیسپین مصطفیٰ کی آمد پر خدا کے بہت شکر گزار ہیں، اس موقع پر والد مرحوم میر مرتضیٰ بھٹو کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ فاطمہ...

پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے لیکن اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے۔ انہوں نےیہ بات جمعہ کو یوم تشکر کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر کہی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ آج ، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان...
پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب جھوٹی پوسٹس اور افواہوں پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ ان کا ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کا صرف ایک ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے اور دیگر تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ سے منسوب ایک فیک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم سے کشمیر میں ہونے والے حملے پر اپیل کی گئی تھی۔ ہانیہ نے اس پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی تھی۔ اس کے بعد ایک اور دعویٰ سامنے آیا کہ وہ بھارتی مداحوں کے لیے الگ انسٹاگرام...
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ جنگ کے بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں اوراس پر کام ہورہا ہے۔اس کے علاوہ دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو تحویل میں لینے کا ایک بار پھر اشارہ دے دیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کو فریڈم زون بنائیں اور اس میں امریکہ کو شامل ہونے دیں، ان کے پاس غزہ کے لئے بہت اچھے منصوبے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ...
اسلام آباد: یوم تشکر کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کو پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں نقطۂ اعتراض پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی سخت مذمت کی۔شبلی فراز نے کہاکہ جو کل ہوا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے لیڈر کو گالیاں دی گئیں جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔(جاری ہے) جو ایشو زیر بحث تھا، اس میں اس طرح کی گفتگو ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔ پریزائیڈنگ آفیسر شیری رحمان نے کہاکہ آپ کی بات میں وزن ہے۔ میں کل اس وقت ایوان میں موجود نہیں تھی،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس کی نشاندہی ہو رہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجراء کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جا رہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14فیصد بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان یوم تشکر جوش وجذبے کے ساتھ منا رہا ہے، سیز فائر کے بعد اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تصادم اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خواہش کا مثبت جواب دیا تھا۔ تاہم اسی کے ساتھ ہی بھارتی حکام کی جانب سے جنگ بندی کو ’عارضی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے اس حوالے سے پائے جانے والے ابہام میں اس وقت بھی اضافہ ہوا جب گزشتہ روز (بروز جمعرات) پاکستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز سینیٹ کو بتایا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی افواج کے اعلیٰ حکام کے درمیان بدھ اور جمعرات کو رابطے ہوئے، جن میں دونوں...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کردی ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں کمی کا پورا فاعدہ عام کو منتقل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب آئل کمپنیوں و ڈیلرز کے منافع و مارجن کو بڑھا کر انہیں دائرہ پہنچایا گیا ہے عوامی و سیاسی ردعمل سے بچنے کیلئے حکومت ڈی ریگولیٹڈ آئٹمزمٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا بھی اپنے اعلامیہ میں ہی اعلان کردیا ہے کیونکہ ان میں پانچ روپے چار پیسے فی لیٹر تک کمی ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل صرف پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھرمیں آج 16مئی2025 کویو م تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوم تشکر پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہورہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ آج مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائےگا اور پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔ ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے...
بھارتی میڈیا سے معلوم ہوا کراچی کی بندر گاہ تباہ ہوگئی، پھر اپنے جھوٹ پر معافیاں مانگیں مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔ یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ پاکستان نے پہلگام...
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں آتشبازی کا اہتمام کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سردار سلیم...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو بہت زیادہ کامیابیاں ملیں۔پی پی...
اسلام آ باد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے، مسلح افواج نے بہادر ی سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا، دن کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یادگار شہداء "بنیان المرصوص" کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی۔ یادگار شہداء ، آپریشن "بنیان المرصوص" کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ہماری افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی کا سہرا افواجِ پاکستان کے جوان، افسران اور قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنا چاہتا تھا، مگر افواج پاکستان نے اس کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔10 مئی کا معرکہ حق ایک ناقابلِ فراموش دن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بابا وونگا کو ان کی درست پیشین گوئیوں کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت کا تصور کیا تھا، جب لوگ کمپیکٹ الیکٹرانک گیجٹس پر اتنے زیادہ منحصر ہو جائیں گے کہ نسلیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ یہ گیجٹس آج اسمارٹ فونز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بابا وونگا نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ یہ گیجٹ انسانوں کے رویے اور نفسیاتی صحت کو کافی حد تک متاثر کرے گا۔ بابا وونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے بنائی گئی وہی ٹیکنالوجی بالآخر انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ بابا ونگا نے جو کہا تھا، وہ بالکل سچ ثابت...
یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک بھارت کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔ کراچی میں یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع کیلئے...
---فائل فوٹو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے بانیٔ پی ٹی آئی جلد رہا ہو جائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ظلم کی اندھیری رات ختم ہو گی، بانیٔ پی ٹی آئی پر جتنے بھی کیسز ہیں ان کی کوئی بنیاد نہیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حالتِ جنگ میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا تھا، ہم جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی میں امریکی مداخلت سے ہونے والی جنگ بندی کے باعث تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان...

موجودہ بھارت و پاکستان تنازعے کے دوران سفارتکاری کے میدان میں بھارت کو بھاری نقصان ہوا ہے ، یشونت سنہا
بھارت کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری سفارتکاری کو نقصان پہنچا ہے اور ہم اکیلے رہ گئے کیونکہ ہندوستان کے خلاف سرحد پار دہشتگردی کی سرپرستی کرنے اور پہلگام حملے میں 26 بے گناہوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہونے پر کسی بھی ملک نے پاکستان کی مذمت نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان تنازعہ کے دوران ہندوستان کو کچھ بڑے سفارتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان میں سے ایک بڑا نقصان "مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی بنانا" اور دوسرے ممالک کے ذریعے ان دونوں (ہند و پاک) کو جنگ بندی پر راضی کرنے کی کوششیں ہے۔ دی نیو انڈین ایکسپریس سے بات...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جب کہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش...
پاکستان کے نور خان ایئر بیس پر ناکام بھارتی حملے کی ایک اور وجہ بھی سامنے آرہی ہے کہ حملے سے چند دن قبل یہاں پر ایک ایسی میٹنگ ہوئی جس نے بھارت کے معاشی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ جی ہاں جنگ سے چند دن قبل مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ٹرمپ کے ایڈوائزر اسٹیو وٹکاف کے بیٹے زیک وٹکاف نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف سے ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اور زیک ویٹکاف کی کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشنل کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے۔...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جس میں جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کے دوران پاکستان سے اظہارِ یکجہتی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام کے ساتھ ان کی گہری محبت اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کے عوام کی جانب سے دکھائی گئی حمایت کو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، پائیدار اور آزمودہ دوستی کا عکاس قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے اور وہ علاقائی امن و استحکام کو...
غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل کیجانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تو کیسے مان لیا جائے کہ وہ جنگ بندی میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ہماری ٹیم دونوں فریقین سے بات چیت کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ وہ غزہ پر ہونے والے مذاکرات میں کوئی جدید پیشرفت نہیں دیکھ رہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قطر کے وزیرِاعظم محمد بن عبداللّٰہ رحمٰن بن جاسم الثانی نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تو کیسے مان لیا جائے کہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوتے ہی سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کی عدم موجودگی پر پندرہ منٹ کے لئے موخر کردیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ سپیلائز ہیلتھ کے بارے میں سوالوں کے جوابات دیے جانے تھے کہ سیکرٹری ہیلتھ کی عدم موجود کا انکشاف ہوا، جس پر سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو فوری حاضر ہونے کی ہدایت کی اور ان کی آمد تک اجلاس15منٹ کے لئے موخر کردیا۔ اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال میں پچاس فیصد سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا،...
برطانوی ہاؤس آف کامنز میں وزیر برائے مشرق وسطیٰ ہامیش فالکنر نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر اپنے اقدامات بند کرے۔ ہاؤس آف کامنز میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں ناقابل برداشت انسانی مصائب سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں امداد سے انکار خوفناک ہے، غزہ کی سرحد پر اس وقت خوراک سڑ رہی ہے اور ضرورت مند بھوکے لوگوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزراء نے اس امداد کو روکنے کے اپنے فیصلے کو...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیاسی ستارہ جو گزشتہ 13، 14 برس سے عروج پر تھا، اب بتدریج زوال پذیر ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں حالیہ سیاسی فضا، معاشی دباؤ اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے رجحانات اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ مودی کی قیادت کا سحر ٹوٹ رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ’وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘، خواجہ آصف کی ٹوئٹ پھر وائرل انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے بھارت کو نہ صرف اندرونی خلفشار کی طرف دھکیلا،...
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بشپ یوسف سوہن کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے نہتے لوگوں پر رات کی تاریکی میں حملے کرکے ان کو شہید کیا ہے جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل تھے، لیکن پاک فوج کے سپہ سالار اور جوانوں نے بھارت کے کسی سویلین یا سویلیں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے جو کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے لئے خوبصورت پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک چرچ ڈایوس آف ملتان کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے بشپ ہاوس ملتان سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی، اس موقع پر فادر ڈینیئل تاج، پیرش پریسٹ، سیموئیل کلیمنٹ نیشنل ڈائریکٹرکیتھولک کمیشن...
کوئٹہ میں منعقدہ "جشن فتح" کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں ایک بار پھر بلوچستان کے علیحدہ پسندوں کو دعوت دیتا ہوں جو ہندوستان کے ایماء پر بلوچستان میں جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں، وہ ہندوستان کا حشر دیکھ لیں۔ وہ آئیں اور آئین پاکستان کے مطابق قومی دھارے میں شامل ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن کا غرور توڑنے والی افواج پاکستان کی جرأت اور بہادری نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ مودی سرکار یہ گمان کیے بیٹھی تھی کہ پاکستان کمزور ہے، لیکن افواج پاکستان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ دشمن کی تکبر پر مبنی سوچ کو وہ پاؤں تلے...

پاک فوج نے دشمن کے حملے کا بھرپور اور فوری جواب دیا ,وزیراعظم کا پسرور چھاؤنی کا دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” میں فوجی بہادری کو خراجِ تحسین
پاکستان کے وزیراعظم جناب محمد شہباز شریف نے آج پسرور چھاؤنی، سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اور وزیر اطلاعات بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے یہ دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” کے دوران پاک افواج کی بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہنے کے لیے کیا۔ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) اور چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (نشانِ امتیاز – ملٹری) بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو آپریشن کے تفصیلات اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج...
اسلام آباد: آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کا ارتقاء نہ صرف مختلف صنعتوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ اس نے سائبر جرائم پیشہ افراد کی حکمت عملی کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایک تشویشناک رجحان سائبر حملوں کو بڑھانے، ان کو بہتر بنانے، مخصوص افراد کو نشانہ بنانے، اور ان حملوں کو پہچاننا تقریباً ناممکن بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال ہے۔ کیسپرسکی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، پچھلے 12 مہینوں میں اداروں پر کیے گئے سائبر حملوں کی تعداد میں تقریباً نصف (49 فیصد) اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ عام خطرہ فشنگ حملوں سے آیا۔ اس سے پہلے، فشنگ حملوں کا انحصار ہزاروں لوگوں کو بھیجے جانے والے عام بڑے پیغام پر ہوتا تھا،...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کا ارتقاء نہ صرف مختلف صنعتوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ اس نے سائبر جرائم پیشہ افراد کی حکمت عملی کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایک تشویشناک رجحان سائبر حملوں کو بڑھانے، ان کو بہتر بنانے، مخصوص افراد کو نشانہ بنانے، اور ان حملوں کو پہچاننا تقریباً ناممکن بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال ہے۔ کیسپرسکی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، پچھلے 12 مہینوں میں اداروں پر کیے گئے سائبر حملوں کی تعداد میں تقریباً نصف (49 فیصد ) اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ عام خطرہ فشنگ حملوں سے آیا۔اس سے پہلے، فشنگ حملوں کا انحصار ہزاروں لوگوں کو بھیجے جانے والے...
بھارتی بزدلانہ جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے عوام کے اتحاد کے ساتھ ان بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان کی عظیم قربانی ان کی ہمت، فرض سے لگن اور غیر متزلزل حب الوطنی کا لازوال ثبوت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افواج کے شہید اہلکاروں کی کل تعداد 13 ہو گئی جبکہ 78 ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے، حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہونہار طلبہ کے لیے شروع کیے گئے لیپ ٹاپ اور سکالرشپ پروگرام کا دوسرا مرحلہ آج فیصل آباد میں جاری کیا جا رہا ہے جس کی مرکزی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہو گی جہاں وزیراعلیٰ خود شریک ہوں گی تقریب کے دوران فیصل آباد ڈویژن کے ہونہار طلبہ کو کور آئی سیون تیرہویں جنریشن اور اوریجنل ونڈو کے ساتھ جدید ترین لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے جبکہ ہزاروں طلبہ کو وظائف کے چیکس بھی دیے جائیں گے فیصل آباد ڈویژن کے پانچ ہزار نو سو اٹھائیس طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے جن میں سرکاری یونیورسٹیوں کے چار ہزار دو سو چوبیس طلبہ میڈیکل کالجز کے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارت نے سکھوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے 500 سکھ یاتریوں کے پاکستان کے دورے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30 جون کو منائی جائے گی۔ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کے خلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔ مودی سرکار نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا۔ بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اور بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ غزہ کو منظم انداز میں تباہ کیا جا رہا ہے عالمی برادری وہاں انسانی امدادی کارکنوں کے تحفظ اور فلسطینی عوام کی حالت زار کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا .(جاری ہے) عاصم افتخار نے ان مشکل حالات میں خدمات سرانجام دینے والے اقوام متحدہ اور انسانی امدادی کارکنوں کی غیر معمولی جرات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر کے بیان کا حوالہ دیتے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور باغبانپورہ حادثہ میں 5 افراد کی موت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب نے سوگواران سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔\932
چینی کی قیمت میں کم ہونے کا امکان ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں چینی کی قیمتوں کے بارے میں اجلاس ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے تک لایا جائے، جس پر شوگر ملز ایسوسی ایشن نے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں ایک بیان دیتے ہوئے غزہ میں جاری انسانیت سوز بحران کو اجاگر کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امدادی کارکنوں کے تحفظ اور فلسطینی عوام کی حالتِ زار کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔ غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے، سفیر عاصم افتخار نے ان مشکل حالات میں خدمات سرانجام دینے والے اقوام متحدہ اور انسانی امدادی کارکنوں کی غیر معمولی جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل ٹام فلیچر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال قابض طاقت...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی نے ملزم کے وکیل سلمان صفدر سے سوال کیا کہ کیا ذہنی مریض ہونے کا نکتہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تھا؟جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التواء کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے جواب دیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے اس نکتے تو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا گیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں...
الجزائر کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالت کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی فراہمی روک رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الجزائر کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالت کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی فراہمی روک رہا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندے عمار بن جامع نے منگل کی شام غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ بن جامع نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور بین الاقوامی...
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کا حصہ ہے، معاہدے میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات بھی شامل ہیں، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کا حصہ ہے، معاہدے میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات بھی شامل ہیں، توانائی کے شعبے میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔ سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز...
اسلام آبادـ: بھارت نے ہارمان لی،نریندرمودی نے ہارے ہوئے وزیراعظم کی تقریرکی،بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہوچکاہے، دوبارہ حملہ کرنے کی سکت نہیں رہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپر دنیابھرمیں بات ہورہی ہے ،یہ ہماری کامیابی ہے، ٹرمپ کا مسئلہ کشمیرکے حل کاکہنابھارت کو ہضم نہیں ہورہا۔انہوں نے کہاکہ جنگی حالات میں کچھ یوٹیوب چینلز منفی کرداراداکیا، پروپیگنڈاکرنے والے کچھ یوٹیوب چینلزکی نشاندہی ہوچکی ہے،ایسے یوٹیوب چینلزکی بندش کی درخواستیں پی ٹی اے نے کی ہیں، کچھ کالی بھیڑوں کے سوا سوشل میڈیااورمیڈیانے اچھاکردار اداکیا۔انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات نے دن رات محنت کرکے بیانیے کی جنگ میں برتری حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ جنگ ختم کرنے کی پہلی کال بھارت نے دی،گزشتہ روز ڈی...
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نےکہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز فائر ہوا ہے جنگ ختم نہیں ہوئی ، جنگ ہوئی...
اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کروا کر جنگ بندی سے متعلق اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ نے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو سندھ بھر میں اظھار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو شام 5 بجے سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اظہار تشکر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے...
پاکستان شوبز کے اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کے مؤثر دفاعی ردعمل کو سراہتے ہوئے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے شو کے آغاز میں فہد مصطفیٰ نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مزہ ہی آگیا دل خوش ہوگیا، انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ یہ وہ ملک ہے جس میں ہندو مسلمان سکھ عیسائی سب ایک ساتھ رہتے ہیں اور ان کی عزتیں ہمیشہ برقرار رہتی ہیں ایک دوسرے کو پیار اور عزت سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک نہیں ہے جہاں صرف...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہووئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے اعتراف کرلیا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا تھا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا توپہلے ہی کرلیتا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بھارت نے 10 مئی کوشکست کھائی تو جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی، مودی کواب بھارت کے عوام سیجنگ لڑنی ہے، انہیں اب عالمی سطح پربھی جواب دینا ہوگا۔واضح رہے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں یہ تقریر کی۔(جاری ہے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے آج اپنی گفتگو میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابل گفتگو مان لیا، مودی سے پہلے تو یہ کہا جائے جو تم نے ہم پر الزام لگائے اس کی تحقیقات کی جائے، جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد مودی ہے دنیا میں ایسا کوئی نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر فتح...
بھارتی حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ حملوں میں 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، بھارتی افواج نے بلااشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے، ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اور اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اور امریکی صدر کی دوسری ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کارروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پیش رفت ہونی چاہیے۔ سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد میں پرتاب سنگھ کی قیادت میں سکھ برادری کے وفد نے امیر جماعت سے ملاقات کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم نے وطن کی حفاظت کے لیے تمام سیاسی اختلافات بھلا دئیے۔ حکومت اب ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور...
غزہ (نیوز ڈیسک)حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایدان کو خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔ ایدان الیگزینڈر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’نیک نیتی سے اٹھایا گیا قدم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب قطر اور مصر کے ثالثوں کی کوششوں سے ہوسکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس جنگ کو ختم کیا جائے اور تمام زندہ یرغمالیوں کو ان کے پیاروں کے حوالے کیا جائے۔ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران ایدان الیگزینڈر کو یرغمال بنایا تھا اور گزشتہ روز حماس نے اس کی رہائی پر آمادگی ظاہرکی۔ غیر ملکی...
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘ کی کامیابی پر گورنر ہاؤس سندھ سے لے کر کراچی تا اسلام آباد تک جشن کا سماں ہے، 13 مئی کو گورنر ہاؤس آنیوالوں کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 13 مئی کو گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے بھارت کوْذلت سے دوچار کرنے کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنیوالی افواج ہمارے سر کا تاج ہیں، شہری اپنے پڑوسی فوجیوں کے گھر مٹھائی،پھولوں کے ہار بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہےکہ اب سیاسی تناؤ میں کمی ہونی چاہیے، بہتر ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی ہو۔جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم نےاتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، اسمبلی میں جو قرارداد پیش کی گئی اس کو ہم نے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ قرارداد کے بعد ہم نے کسی قسم کا کوئی احتجاج بھی نہیں کیا، وزیراعظم کی تقریر میں پوری قوم اور ہم نے بھی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کے ساتھ بھی ہونی چاہیے، اب قوم کی بھی آواز...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائی کی اس کا کبھی پاکستان نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپریشن ’سندور‘ کے ذریعے ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت پر حملہ کریں گے تو ہماری طرف سے منہ توڑ جواب دیا جائےگا، آپریشن کے دوران پاکستان میں 100 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، پاکستان نے ہمیں جواب دینے کے لیے صرف سرحد پر تیاری کی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک کے اندر جا کر کارروائی کی۔ نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ دہشتگردی کی کارروائی نہیں ہوگی، جس پر ہم نے...

’’ آپریشن سندور‘‘ بھارت کی مانگ میں راکھ بھر گیا،مودی تنہا ہو چکے ، تقریر نوحہ تھی، سینیٹرعرفان صدیقی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا ایک ہارے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے ایک چیز کا اعتراف کیا کہ انھوں نے جنگ کا آغاز کیا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا تو پہلے ہی کر لیتا۔ جب آپ 10 مئی کو شکست کھا چکے تھے تو جنگ بندی کی خواہش کی، مودی کو اب بھارت کے عوام سےجنگ لڑنی ہے، انھیں اب عالمی سطح پر بھی جواب دینا ہوگا۔ مودی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا، وہ تنہا ہوچکے ہیں۔...
سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا ایک ہارے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے ایک چیز کا اعتراف کیا کہ انھوں نے جنگ کا آغاز کیا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا تو پہلے ہی کر لیتا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا جب آپ 10 مئی کو شکست کھا چکے تھے تو جنگ بندی کی خواہش کی، مودی کو اب بھارت کے عوام سےجنگ لڑنی ہے، انھیں اب عالمی سطح پر بھی جواب دینا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مودی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا، وہ...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریرہارے ہوئے جواری کی تقریرتھی جس کے پلے کچھ نہیں،پاکستان کوبھارت کے خلاف اس جنگ میں ہرمحاذ پر فتح ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کاسب سے بڑانشانہ ہےاوربھارت یہاں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان میں بی ایل اے جیسی تنظیمیں پیداکردی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جتنابڑاسرٹیفائیڈدہشت گردمودی ہے دنیامیں کوئی اورنہیں۔انہوں نے کہاکہ 10مئی کو جس طرح کاجواب ہم نے دیابھارت اس کےبعدسکتے میں چلاگیا،مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح گفتگو کررہے ہیں جس کے پلے کچھ نہیں ،مودی نے ساکھ بچانے کے لئے بوکھلاہٹ میں یہ تقریرکی ،اپنی تقریرمیں انہوں نے کشمیراوردہشت گردی کو قابل گفتگو مان لیا، کشمیرپر بات ہوگی تو سلامتی کونسل کی قراردادوں...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ22 اپریل کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، ہمیں اندازہ تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد یہ کچھ کریں گے، ہم تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کیے گئے،ہم نے دنیا کو کہا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے مگر حملہ ہوا تو بھرپورجوا ب دیں گے، بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر 24 حملے کیے اور پھر ان کو بھرپور جواب دیا گیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں...
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں عرفان صدیقی نےکہاکہ مودی کی تقریر کاایک ایک لفظ کہہ رہا تھا’’ میں ہوں اپنی شکست کی آواز‘‘ انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لئے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا۔آپریشن سندور “بھارت ماتا” کی مانگ میں راکھ بھر گیا۔ اور نہیں تو اتنا ہی بتادیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟ انہوںنے کہاکہ پاکستانی مسلح افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد اس طرح کا...
حماس نے اسرائیلی نژاد امریکی اسیر 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا جس سے توقع ہے کہ جنگ زدہ غزہ کی پٹی کے لیے جنگ بندی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیلی نژاد امریکی اسیر 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا ہے۔ دریں اثنا ایک مختصر بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مغوی کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ الیگزینڈر کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران جنوبی اسرائیل میں اس کے فوجی اڈے سے لے جایا گیا تھا۔ مارچ میں اسرائیل نے حماس کے ساتھ 8 ہفتے کی جنگ بندی کو توڑنے کے...
غزل بڑھ گئی بات ذرا ردّ و بدل ہوتے ہوئے مسئلہ اور بگڑنے لگا حل ہوتے ہوئے ہوگئے ہیں غمِ دنیا کے قفس سے آزاد ہم گرفتارِ تہِ دامِ ا جل ہوتے ہوئے صبر کر لے کہ ذرا وقت لگے گا پیارے تخم کو پیڑ کبھی پھول کو پھل ہوتے ہوئے شام کو آیا ہے پیغام کہ کل ملتے ہیں رات ڈھلنے لگی صدیوں میں یہ کل ہوتے ہوئے عکسِ ماضی جو ابھر آیا اچانک تو خیال خود ہی منظوم ہوا بحرِ رمل ہوتے ہوئے تری یادوں کا جو تابوت کیا دفن یہاں دل یہ آباد ہوا تاج محل ہوتے ہوئے یوں ہوئے آنکھ میں تحلیل کہ جیسے ہو فنا برف کا ٹکڑا کسی جھیل میں حل ہوتے ہوئے دل...