2025-07-04@00:08:31 GMT
تلاش کی گنتی: 2211

«مہاجر ہونا»:

(نئی خبر)
    ہانگ کانگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )ایئر انڈیا کا بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر طیارہ تکنیکی خرابی کا شبہ ہونے پر واپس ہانگ کانگ لینڈ کرگیا چند روزقبل ایئرانڈیا کے اسی طرح کے بوئنگ جہازکے احمد آباد میں تباہی کا حادثہ پیش آیا جس میں241افراد ہلاک ہوگئے تھے. برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ایئرانڈیا کی فلائٹAI-315 ہانگ کانگ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تاہم ایک گھنٹے کے بعد واپس ہانگ کانگ میں لینڈکرگئی جس کی وجہ پائلٹ کی جانب سے احتیاطی تدبیر بتایا جارہا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کپتان کوپروازکے دورانتکنیکی خرابی کا شبہ ہوا جس کے بعد انہوں نے منزل کی جانب سفر جاری رکھنے کی بجائے واپس ہانگ کانگ لینڈ کا فیصلہ...
    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں  نے آپ کو تعداد بتا دی تو بھارتی حکومت میرے پیچھے پڑ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا پروفائل بہت بڑھ گیا ہے، اگر پاکستان صرف اپنی گورنس بہتر بنا لے تو پاکستان چین کے ساتھ مل کر بھارت کو حکمت عملی کے تحت تنہا  کردیں گے۔ بھارتی صحافی کا سوال؛ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟پراوین سوہنی؛ اگر میں نے آپکو تعداد بتا دی تو...
    ایران نے صہیونیوں کو مقبوضہ علاقوں سے نکل جانے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودی قابضین مقبوضہ علاقے چھوڑدیں، کیوں کہ یہی ان کی بقا کا واحد راستہ ہے، جرائم پیشہ لوگوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ایک ترجمان کرنل رضا صیاد نے صیہونیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکل جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا کوئی بھی حصہ ان کے لیے محفوظ نہیں رہے گا۔ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مواصلاتی مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے جنگجوؤں کے جواب کا دائرہ مقبوضہ علاقوں کے تمام حصوں پر محیط ہوگا، ان علاقوں کے رہائشیوں...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعتارف کیا ہے کہ پینے کا پانی شہر قائد کے باسیوں کو ملنا چاہیے، جو کہ بدقسمتی سے صنعتوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کاگیٹ وے  ہے، جب تک ہم اپنی مارکیٹ کو کیش نہیں کریں گےتب تک بہتری نہیں آسکتی۔ میراادارہ اوراسٹاک ایکسچینج ایک دوسرےکی مدد کرکےشہرکی بہتری کے لیے کام کرسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےہاں ابھی تک ایک خیال ہے کہ یہاں سٹہ ہوتا ہے، اسے اب تبدیل ہونا چاہیے۔ نوجوانوں کواسٹاک ایکسچینج میں کامیاب افراد کی کہانیاں سنا کریہاں کام کرنے کے لیے راغب کیا جا سکتا...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے انخلاء کے پہلے مرحلے میں 154 طلبہ کی واپسی کا انتظام کیا جا رہا ہے، عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین سے سفارتخانہ رابطے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلاء کی تیاری جاری ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے انخلاء کے پہلے مرحلے میں 154 طلبہ کی واپسی کا انتظام کیا جا رہا ہے، عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین سے سفارتخانہ رابطے میں ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلاء کی تیاری جاری...
    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ان کی رہائش کی بکنگ “نسک مسار” ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔ یہ فیصلہ 10 جون 2025 (14 ذو الحجہ 1446ھ) سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس کے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے لیے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور اس کی مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔ وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ جو ادارے اس فیصلے...
    ٹیکس کی وصولی کو مزید سخت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے نیا کلاسیفکیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے نان فائلرز پر زندگی تنگ کردی جائے گی، وہ نہ مالیاتی لین دین کرسکیں گے، نہ گاڑیاں اور غیر منقولہ جائیداد خرید سکیں گے، نہ سیکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرسکیں گے اور نہ ہی بینک اکاؤنٹس کھلوا سکیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ایسے اقدامات تجویز کرنا چاہتے ہیں جن سے قوانین پر عملدرآمد بہتر بنایا جا سکے، ٹیکس چوری کا خاتمہ کیا جا سکے اور ٹیکس کے نظام میں دیانت داری کو فروغ دیا جا سکے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔ اس حوالے...
    ویڈیو بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس مقبوضہ علاقوں میں واقع اہم اور حساس تنصیبات کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے خود کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ ہونے دیں۔ ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل میں رہنے والے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حساس علاقوں کے قریب جانے یا رہنے سے گریز کریں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس مقبوضہ علاقوں میں واقع اہم اور حساس تنصیبات کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے خود کو انسانی...
    ایک بیان میں چیئرمین صدر ٹاؤن نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں ایران اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، اسرائیل کا غرور، تکبر اور ظلم پر مبنی تسلط بہت جلد زمین بوس ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مشرقِ وسطی میں مسلسل جارحیت اور کشیدگی کو ہوا دینا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ منصور احمد شیخ نے کہا کہ اسرائیل کی مسلمان ممالک کے خلاف...
    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ترک صدر نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی ایران پر تازہ بمباری، فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ایرانی خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق صدر پژشکیان نے اس موقع پر کہاکہ اسلامی ممالک کو اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ انسانی حقوق کا احترام کرتا ہے، نہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری۔ عام شہریوں، سائنسدانوں، سرکاری اہلکاروں...
    لکھنو: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو واضح پیغام دے دیا کہ بھارتیوں کا خون بہانے کے لیے نہیں ، جو بھی اس کی جرأت کرے گا، اسے سخت سزا دی جائے گی۔ لکھنؤ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں امیت شاہ نےعوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے دہشت گرد حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب اُڑی پر حملہ ہوا تو سرجیکل اسٹرائیک کی گئی، پلوامہ حملے کے بعد ایئر اسٹرائیک کی گئی اور اب پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد آپریشن سندورکے ذریعے سرحد پار دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹرز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس:غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 55,297 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 128,426 افراد زخمی ہوئے ہیں، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 90 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں اور 605 افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اب بھی کئی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور درجنوں زخمی سڑکوں پر مدد کے منتظر ہیں، مگر اسرائیلی حملوں کے سبب امدادی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ پا رہیں۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ترجمان کاکہنا  ہے  کہ غزہ میں صورتحال “قحط” کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، ٹیلی کمیونیکیشن کا مکمل...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کیلئے “Hotel Eye” سافٹ ویئر پر رجسٹریشن کی آج 15 جون 2025 آخری تاریخ ہے۔ یہ اقدام دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔ تمام ہوٹل مالکان http://hoteleye.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے آسانی سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز جیسے Airbnb یا Booking.com سے بکنگ کروانے والوں کا ڈیٹا بھی رجسٹریشن میں شامل کیا جائے گا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے خلاف “پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس ایکٹ 2015” کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔...
    ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں شمالی بھارت کے صوبے اتراکھنڈ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ضلع چمولی کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جب ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ⚠️ Important One more failure by Indian aviation machinery. Helicopter with 7 onboard crashes near Gaurikund on Kedarnath route, Uttarakhand India pic.twitter.com/mxCAWSks6l — Open News ????️ (@OpenNewNews) June 15, 2025 مقامی پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک سرکاری مشن پر تھا اور اس میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار سوار تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم...
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان،  اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے. حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران  سےمذاکرات و  امن کی کوششوں کی اپیل کردی۔ ویٹکن سٹی:غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا  پوپ لیو  نے ایران اور اسرائیل سے تحمل اور بات چیت کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام سے  مکالمےاور عقل ودانش سےکام لینےکی اپیل کی ہے۔پوپ لیو نے کہا کہ دنیا کو ایٹمی خطرے سے محفوظ بنانا باہمی احترام اور مکالمے سے ہی ممکن ہے،کسی کو بھی دوسرے کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کا حق نہیں،  ایسے نازک لمحے میں ذمہ داری اور عقل سےکام لینےکی بھرپوراپیل دہراتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہےکہ امن کے لیے کردار ادا...
    جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ اسرائیل نے جسطرح ایران کی ایٹمی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے گئے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں "ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی" قرار دیا۔ انہوں نے امریکہ پر اسرائیل کو حمایت دینے کا الزام لگایا اور مسلم ممالک سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی۔ مولانا ارشد مدنی نے غزہ میں جاری پُرتشدد کارروائیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔ مولانا ارشد مدنی نے...
    بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے تباہ ہونے کے بعد اب تک جائے وقوعہ سے کم از کم 270 لاشیں نکالی جا چکی ہیں. بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر لاشیں بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔ جن کا ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز پیش آنے والا یہ حادثہ بھارت کا گزشتہ تین دہائیوں کا سب سے ہولناک فضائی حادثہ ہے۔ طیارے میں 242 مسافر تھے۔ ایئر انڈیا کا یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز بھرنے کے ایک منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں میڈیکل طلبا کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں سوا لاکھ لیٹر ایندھن موجود تھا جس کی وجہ سے گرتے ہی طیارے میں خوفناک آگ...
    دبئی مرینا میں واقع ایک بلند رہائشی عمارت میں جمعہ کی شب اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے، تاہم حیرت انگیز طور پر کئی مکینوں کو اس وقت تک آگ کا علم نہ ہو سکا جب تک وہ دھوئیں یا شور شرابے کی بدولت از خود متوجہ نہ ہوئے۔ عمارت میں آگ جمعہ کی رات قریباً ساڑھے 9 بجے لگی، مکینوں نے شکایت کی ہے کہ عمارت میں لگے فائر الارم سسٹم نے کوئی وارننگ نہیں دی، اور لوگوں کو صرف دھواں یا سڑک پر موجود فائر بریگیڈ کی موجودگی سے آگاہی ملی۔ BREAKING: A building is burning in Dubai pic.twitter.com/pePIIp7kk9 — Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) June 14, 2025 ایک مکین نے بتایا...
    کانگریس لیڈران نے مودی حکومت کے فیصلے پر اعتراض کیا اور اس اقدام کو ملک کی اخلاقی سفارتکاری اور امن و انصاف کی حمایت کی پالیسی کیلئے خطرہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کے لئے ایک قرارداد تیار کی ہے۔ دنیا کے 149 ممالک نے یو این جی اے کی اس تجویز کی حمایت میں ووٹ دیا ہے جب کہ بھارت ان 19 ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اس تجویز کے حق میں ووٹ دینے سے پرہیز کیا۔ تاہم بھارت کی اصل اپوزیشن جماعت کانگریس نے غزہ کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اس موقف پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسرائیل کی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان،  اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل کشیدگی: پاکستان آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی حکومت پر کڑی تنقید ۔ ثناءاللہ مسی خیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور معشیت کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے، انسٹال رجیم عوام کا منتخب نہیں کہتا یہ نا الیکشن نہ ہی سلیکشن سے آئے ہیں ، پورے پاکستان کے اندر پاکستان ن لیگ کو 17 سیٹیں نہیں انہیں 9 سیٹیں بھی نہیں ملی اگر میری بات جھوٹ ثابت ہو تو مجھے گولی مار دینا اندرون سندھ میں پی ٹی آئی نے 58 سیٹیں جیتی ہیں انکو عوام نے ووٹ نہیں ڈالا 6.1 کی گروتھ ریٹ کے ساتھ جو حکومت جا رہی تھی،...
    ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اور 14 جون کی درمیانی شب داغے گئے میزائل حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلاکر رکھ دیا اور انہوں نے حملوں کو تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا۔ ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب کے متعدد علاقوں میں خوف و حراس کا ماحول ہے، لوگ رات دیر گئے ہونے والے ایرانی حملوں کے خوف سے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہیں نکل پائے۔ رپورٹ کے مطابق 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی تل ابیب، رامت گان اور ریشون لیسیون کے رہائشی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جن میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔ ایران نے مذکورہ حملے اسرائیل...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2019 میں ابھینندن کو بھارت واپس بھیجنا پاکستان کا سرنڈر تھا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اس وقت کے وزیراعظم سے مل کر سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ابھینندن کو 24 گھنٹے میں واپس بھیج کر پاک فضائیہ کی فتح کو شکست میں بدلا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ نے ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا، ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے نہیں کیا تھا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )پاکستان نے انسانی سرمائے کو مضبوط بنانے اور ملک کی لیبر فورس کو جدید بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے اہم سنگ میل پانچ فریقی معاہدے پر دستخط کے ساتھ حاصل کیا گیا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، شانڈونگ کالج آف الیکٹرانک ٹیکنالوجی، لنکمال، جی سی ٹی فار ویمن، لٹن روڈ، لاہور اور آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ شامل تھے.(جاری ہے) معاہدے میں سرحد پار ای کامرس اور ڈیجیٹل مہارت کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بان-مو اکیڈمی کا قیام شامل ہے خاص طور پر نوجوان خواتین کو مارکیٹ سے متعلقہ تکنیکی مہارت کے...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی بالکل ہے لیکن بڑھنے کی شرح کہاں تھی اور اب کہاں ہے۔ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ کرپشن اور ٹیکس چوری کے خلاف بھی جہاد ہونا چاہیے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس چوری ہوتا ہے، پچاس فیصد بھی درست ٹیکس اکٹھا ہو تو ہمیں قرضے کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمباکو پر 300 ارب روپے ٹیکس چوری ہوتا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک ایک گھر کے 45 لوگ بھی بی آئی ایس پی وصول کر رہے ہیں، کھاتے پیتے لوگوں نے بی آئی ایس پی کے کارڈ بنائے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انھوں نے ایران کی اسرائیلی حملے کی پیشگی تیاری نہ ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔ حافظ ادریس نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا اور بنیان مرصوص آپریشن کر کے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ قرآن کریم کی اصطلاح کی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر  پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں، محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں، عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔  حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔  البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ڈائریکٹر براہ نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق سرکاری فائلیں جاری کرنے کے دوران انہوں نے مصنوعی ذہانت پر انحصار کیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کن خفیہ دستاویزات کو روک لینا چاہیے۔ گبارڈ نے ایمیزون ویب سروسز کانفرنس میں سامعین کے سامنے انکشاف کیا کہ کینیڈی فائلوں کو مصنوعی ذہانت کے پروگرام میں داخل کیا گیا تھا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان میں ایسی معلومات موجود ہیں جنہیں خفیہ رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ کار نے دستاویزات کے جائزے کو نمایاں طور پر تیز کیا۔ ہم...
    اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے، ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے، نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس ) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے جس پر ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی حملوں پر ایران کا ردعمل ناگزیر ہے، ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو مطلع کر دیا تھا۔نیتن یاہو کا کہا مزید کہنا تھا کہ ایران پر طاقتور حملے کرکے فوجی عہدیداران اور...
    میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام فلسطینیوں اور ایرانیوں کیساتھ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جس "نارملسی" کی بات کی جاتی ہے وہ محض ایک فریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے کوئی سیاسی یا انتظامی گنجائش موجود نہیں ہے وہ دن بہ دن سمٹتی جا رہی ہے۔ منتخب حکومت بھی اب تک عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہی ہے، وہ ہمیشہ یہ بہانہ نہیں بنا سکتے کہ ان کے پاس اختیار محدود ہے اور ریاستی درجہ بحال ہونے تک وہ کچھ نہیں کر سکتے، عوام کو...
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنی تنخواہ میں اضافے سے لاتعلقی کا اظہار جب کہ سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے اضافے کی واپسی کا عندیہ دے دیا۔  صحافیوں سے گفتگو میں جب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا گیاکہ کیا آپ تنخواہ میں اضافہ واپس کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ تنخواہ واپس کروا دیں اچھی بات ہے، میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔  یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا احترام کرتا ہوں لیکن میرا تنخواہوں میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔دریں اثناء سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے ایوان میں قائدحزب اختلاف کے اعتراض کاجواب دیتے...
    امریکہ میں قید پاکستانی نیوروسائنٹسٹ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے ایک بار پھر واضح مؤقف طلب کر لیا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھائے اور حکومت کو عدالتی معاونت سے متعلق حتمی جواب دینے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے وفاق سے استفسار کیا کہ آیا حکومت پاکستان بطور عدالتی معاون، امریکہ کی عدالت میں بیان جمع کرانے پر آمادہ ہے یا نہیں؟ عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری واضح کرے۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ...
    ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠جب چینی مارکیٹ کی بات آتی ہے، تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ “انہیں اس بس میں سوار ہونا ہے” WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز بیجنگ سی بی ڈی فورم 2025 کا سالانہ اجلاس 13 جون کو ختم ہوا ۔ سال 2000 میں اپنے قیام کے بعد سے ، بیجنگ سی بی ڈی فورم عالمی مکالمے میں چین کی شرکت میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس سال کے فورم نے دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک اور خطوں سے 6,000 سے زیادہ نمائندوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ فورم کے دوران متعدد مہمانوں نے کہا کہ چین کی معیشت نہ صرف لچکدار ہے بلکہ اس میں ترقی کے نئے امکانات بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے ایک خفیہ اور زیر زمین کمانڈ سنٹر کو نشانہ بنا کر پاسدارانِ انقلاب ایران (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کو شہید کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ رات گئے کیا گیا جس میں جنرل حاجی زادہ کے ہمراہ دو دیگر اعلیٰ ایرانی افسران بھی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پاسدارانِ انقلاب ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کو ایک اہم آپریشنل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ مکمل انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔تاحال ایرانی حکام کی جانب سے جنرل...
    ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے نے ایران میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اسرائیل کا بلا اشتعال حملہ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا...
    اپنے بیان میں سید اویس قادر شاہ نے اسرائیلی حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایران پر بلا اشتعال حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے۔شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے.  شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
    تھائی لینڈ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ائیرانڈیا کے جہاز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد طیارے کف تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،پروازاے آئی 379 نے بحفاظت لینڈ کر لیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے بم کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پھوکٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے،ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ منصوبے پر عمل کیا،شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو تھائی لینڈ کے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی ایئرلائن...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس سٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ عدالت نے دوران سماعت ماحولیاتی تبدیلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم شدید گرم ہو چکا ہے، درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے، ہیٹ ویوز، کلائمٹ چینج اور دیگر خطرات ایک ساتھ موجود ہیں، ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے حکم دیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کی دیکھ بھال ترک کمپنی کے ذمے ہونے کا بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہوا۔جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد سے لندن روانہ ہونے والا ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 241 افراد جاں بحق جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ طیارہ ترک کمپنی ‘ترکش ٹیکنک’ کی زیر نگرانی مرمت کیا گیا تھا، تاہم ترک خبر رساں ادارے کی فیکٹ چیک ٹیم نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔حادثے کے بعد بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متعدد گمراہ کن ویڈیوز اور...
    لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس اسٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس بار ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے، جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، ہمیشہ بات چیت کو اہمیت دی لیکن حکومت با اختیار نہیں۔ میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ کسی کے خوف اور نہ لالچ میں آئیں گے، اس دفعہ ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، اس حوالے سے احتجاجی تحریک کا پلان جی ڈی اے، محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے سامنے رکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے اس کی منظوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(آن لائن) بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران پر بھارت کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلا دیشی رہنما شیخ حسینہ واجد کے مبینہ گٹھ جوڑ کو خطے میں بے امنی اور سیاسی انتشار کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ایک حالیہ انٹرویو میں نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحران کے دوران غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویے کا مظاہرہ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی سوچی سمجھی سازش کو شیخ حسینہ واجد نے مکمل طور پر عملی جامہ پہنایا، جس کے نتیجے میں نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ پورا...
    CANBERRA: اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کی خبر سامنے آنے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ یہ ایک ایسے خطے کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے جو پہلے ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔ وزیر خارجہ پینی وونگ نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ خوشیاں فیملی کے ساتھ منائی جاتی ہیں، میں بار کو بھی فیملی سمجھتا ہوں، میرا کسی قسم کاکوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، میرے حق میں فیصلے آئیں یا نہ آئیں وہ الگ چیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد علی گیلانی، سیکرٹری منظور احمد ججہ اور دیگر وکلاء  قیادت...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے پر افسردہ ہوں، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان دارالحکومت کابل اس وقت تاریخ کے ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں سے واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔ایک حالیہ بین الاقوامی تحقیق میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ یہ شہر آنے والے چند برسوں میں مکمل طور پر پانی سے محروم ہو سکتا ہے  اور اگر ایسا ہوا، تو کابل جدید دنیا کا پہلا بڑا شہر ہوگا جو پانی کی قلت کے باعث زندگی کے لیے ناموزوں بن جائے گا۔یہ انکشاف معروف عالمی فلاحی ادارے مرکری کور کی ایک تفصیلی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کابل میں پانی کی کمی اب محض ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ بن چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی...
    سٹی 42: صدر مملکت نے بھارتی طیارے کے کریش ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے  صدر آصف علی زرداری  نے بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارے کے افسوسناک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا   ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ *
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) طیارہ حادثے پر نواز شریف کا بھارت کیلئے پیغام، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ طیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ دوسری جانب ایئر انڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 242 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ اندوہناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب لندن کے لیے روانہ ہونے والا طیارہ پرواز کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں متعدد لاشیں جھلس گئیں اور ناقابلِ شناخت ہو گئیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے مسافر کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے، جو زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے اور ہوش میں ہے۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف...
    سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ریسکیو کی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی انتھک محنت کو سراہتے ہیں اور حکومت سے اس واقعے کی تحقیقات اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ احمدآباد میں ہونے ہولناک طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کے المناک حادثے سے ہمیں گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے مسافروں اور ایک میڈیکل کالج، جہاں طیارہ گرا، کے متعدد طلباء اور عملے...
    بھارتی شہر حیدرآباد میں ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ اُڑان بھرنے کے محض ایک منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جب کہ طیارہ ایک ہاسٹل پر گرا تھا جہاں بڑی تباہی ہوئی۔ طیارہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کسی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔ آگ کے بلند شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پاسٹل کی عمارت بری طرح جل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا تو طیارے کے ملبے سے جلی ہوئی ناقابل شناخت لاشیں ملیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 240 سے زائد بتائی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہاسٹل کے طلبا بھی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل دکھی ہوا۔انہوں نے تحریر کیا کہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، بھارتی شہر احمد آباد کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گئی۔بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں بھارتی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
    احمدآباد میں ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 5 طلبا بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طلبا سمیت 40 افراد زخمی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے بھارتی میڈیا  کے مطابق ایئرانڈیا کا بدقسمت طیارہ احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، جس سے ہاسٹل میں مقیم 5 پانچ طلبہ ہلاک ہوگئے، جن میں 4 انڈرگریجویٹ اور ایک پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔ اس حادثے میں تقریباً 40 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر میڈیکل کے طالبعلم اور جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں، زخمیوں میں سے ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت طلبہ ہاسٹل کی...
    لندن:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمدنوازشریف نے بھارتی مسافرطیارے کے المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہارکیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے تعزیتی پیغام میں نوازشریف نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔  انہوں نے کہاکہ میری ہمدریاں وزیراعظم نریندرمودی اور بھارت کے عوام کے ساتھ ہیں۔ Post Views: 2
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس نہ ہو ا تو اسمبلی  فلور پر بھی یہ بات کروں گا۔میڈیاسے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ   جب آپ معزز سیٹ پر بیٹھے ہوں تواس قسم کی حرکتیں میں نہیں سمجھتا کہ مناسب بات ہے،میں اس بات سے بہت ڈسٹرب ہوں کہ آپ کا 21 لاکھ روپے کا پیکج ہو جائے،یہ قوم کے پیسے ہیں،میں کسی ذات پہ حملہ نہیں کر رہا، ایک امیج کی بات کر رہا ہوں، آج جو بھی میری عزت ہے وہ اس اسمبلی نے اور سیالکوٹ کے عوام نے دی ہوئی ہے۔ Post Views: 5
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل دکھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل دکھی ہوا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، بھارتی شہر احمد آباد کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گئی۔ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں بھارتی عوام سے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: عدالتی حکم کے باوجود شیشہ کیفے سیل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو نوٹس، 7 روز میں وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)  اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیشہ کیفے سیل کرنے کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں ضلع انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر ماہین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں وضاحت طلب کرلی۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ڈی جی کیفے کے مالک خالق محمود کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وکیل درخواست گزار عمران فیروز ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران فیروز ایڈوکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ جسٹس راجہ انعام امین نے شیشہ کیفے سے متعلق ایک واضح عدالتی حکم جاری...
    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کے کیس میں گرفتار ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پروسیکیوٹر جنرل سندھ کو 16 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر خود بھی عدالت میں پیش ہوا، ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکلوں کے خلاف جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ قابلِ ضمانت ہیں، اور متاثرہ نوجوان کو بھی ان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملزمان کی استدعا پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ صبر کریں، پہلے ہم نوٹس کریں گے۔...
    سندھ ہائی کورٹ نے مورو واقعے کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ کمیٹی کا قیام قانون کے دائرہ کار میں ہوا ہے اور اس میں کوئی قانونی سقم موجود نہیں، عدالت نے کہا کہ پولیس کی یہ کمیٹی واقعے میں پولیس کے ردعمل کا جائزہ لینے اور آئندہ ایسے حالات سے بچاؤ کے لیے سفارشات مرتب کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ پولیس اپنی ہی کارروائی کے خلاف شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی اور کمیٹی مفادات کے ٹکراؤ کا شکار...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دیا، مالی گنجائش کے مطابق ہی کام کرسکتے تھے،واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10فیصد جب کہ پنشن میں 7فیصداضافہ کیاگیاتاہم ملازمین کی تنظیموں کی طرف سے تنخواہوں اور پنشن میں تجویزکردہ اضافیکو اونٹ کے منہ زیرہ کے مترادف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاجارہاہے کہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا چاہیے،دیکھاجائے تو حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو ٹیکس میں بھی چھوٹ دی ہے،آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہتے ہوئے ملازمین کے لئے ریلیف عام آدمی کو آسانیاں فراہم کرنے کے حوالیسے حکومتی عزم کامظہرہے، ملازمین کے تحفظات اپنی جگہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا،ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے محنت کرنا ہے، مہنگائی...
    لاہور: عالمی فلاحی تنظیم، مرکری کور کی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پانی کی شدید کمی جنم لے چکی۔ بڑھتی آبادی اور کم بارشوں کے سبب صرف 5 سال بعد کابل دنیا کا پہلا جدید شہر بن سکتا جہاں پانی بالکل ختم ہو جائے گا تب شہر میں مقیم 70 لاکھ شہریوں کو جان کے لالے پڑ سکتے کہ پانی زندگی کے لیے لازمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2001  میں کابل کی آبادی 10 لاکھ تھی جو اب سات گنا بڑھ چکی۔اس بڑھائو سے شہر کے زیرزمین آبی ذخائر میں پانی بہت کم ہو چکا۔ نصف کنوئیں تو خشک ہو گئے ہیں، پانی کی شدید کمی سے یہ مائع کابل میں مہنگے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو اسکریپ کر دیا جائے گا کیونکہ اس کی بحالی کے امکانات نہایت کم ہیں جب کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے حکومتی ادارے بند کیے جائیں گے۔ہارون اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی لا کر عوام کو تحفہ دیا ہے اور اب حکومت کی پالیسی ہے کہ وہ تمام سرکاری ادارے جو نقصان کا باعث بن رہے ہیں، انہیں یا تو نجکاری کے ذریعے بیچا جائے گا یا بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری نئی ٹیرف پالیسی سے پیداواری لاگت کم ہوگی، انٹرسٹ ریٹ کم ہو چکے...
    وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ٹیکس میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے اور اسی تحت ہائبرڈ گاڑیوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاندار ہائبرڈ گاڑی اوماڈا سی 7 پاکستان میں متعارف ہونے کے لیے تیار جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں موجودہ 8.5 فیصد سے 18 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی پاکستان میں دستیاب کئی مشہور ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کا باعث بنے گی۔ وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے حصے کے طور پر حکومت تمام گاڑیوں پر خواہ وہ پٹرول، ڈیزل یا ہائبرڈ پر چلتی ہوں فلیٹ 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے قبل ہائبرڈ گاڑیوں کو صاف...
    جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا۔اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوگا، سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا۔اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت پالیسی فیصلے کا امکان ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں ڈیجیٹل شواہد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر کسی فوٹیج کو درست طریقے سے تصدیق شدہ قرار دیا جائے تو وہ سائلنٹ وِٹنس تھیوری(خاموش گواہ اصول) کے تحت بنیادی شہادت کے طور پر قابلِ قبول ہو سکتی ہے۔صرف حالات و واقعات کی بنیاد پر سزا دینا قانوناً ممنوع نہیں لیکن ایسے شواہد ملزم کی بیگناہی سے مطابقت نہیں رکھنے چاہئیں اور ان شواہد کی ایک مکمل اور بغیر کسی وقفے کی کڑی سے ملزم کا جرم سے تعلق ثابت ہونا چاہیے۔جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلے میں...
    سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں، امریکا مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل کر رہا ہے، چین کو ٹیرف 10 فیصد مل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا، اب میری اور چینی صدرکی حتمی منظوری ہو گی۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل کر...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کا مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔  شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے  28.8 فیصد زائد ہیں، مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے ۔   یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے...
    امداد تقسیم کرنے والے مراکز تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے بیشتر افراد زخمی ہوئے،رپورٹ جاری مریضوں کی ایک سے دوسرے طبی مرکز میں منتقلی بھی چیلنج بن گئی ،ریڈکراس کی تشویش ،تحفظ کا مطابہ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس(آئی سی آر سی)نے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کا طبی نظام بہت زیادہ کمزور ہوچکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی آر سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے دوران اسپتالوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ طبی نظام پر دبا مسلسل بڑھ رہا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے امدادی مراکز پر حملوں میں فلسطینی شہادتوں کی تعداد...
    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، نہ کہ سندھ حکومت کی، ہمیں کہا گیا کہ یہ روڈ جلدی شروع کریں گے اور جلدی مکمل کریں گے، لیکن جو رقم مختص کی گئی اس سے یہ منصوبہ نہ تو جلدی شروع ہو سکتا ہے اور نہ ہی بروقت مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے بجٹ میں حیدر آباد سکھر موٹر وے سمیت صوبے کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک اہم اور کلیدی نوعیت کا منصوبہ...
    ٹیکنالوجی آئیکون ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے حالیہ سوشل میڈیا حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی چند پوسٹس "حد سے تجاوز" کر گئیں۔ بدھ کی صبح، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیے گئے پیغام میں ایلون مسک نے لکھا: "صدر @realDonaldTrump کے بارے میں میری کچھ پوسٹس پچھلے ہفتے حد سے آگے نکل گئیں، اور مجھے ان پر افسوس ہے۔" ایلون مسک کی معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب دونوں شخصیات کے درمیان کھلا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔  مسک نے گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ جیفری ایپسٹین فائلز کو جاری نہیں کر رہے تاکہ اپنی مبینہ وابستگی کو چھپا سکیں۔  یہ دعویٰ انہوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نہ ہونے پر پر پی ٹی آئی راہنماﺅں اور کارکنوں نے ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کیا. عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈز کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کرنا تھی تاہم ڈویژن بینچ کے رکن جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجٹ 26-2025، ’اب پاکستان میں رہنا زیادہ مشکل اور باہر جانا مزید مہنگا ہوگیا‘ انہوں نے کہا کہ  بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ اب...
    نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، جس میں کئی اشیا مہنگی اور کئی سستی ہو جائیں گی، جس کی بنیاد ٹیکسز کے عائد ہونے  ،اضافے یا سبسڈیز کے ختم ہونے سے ہے۔ آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے نئی تجاویز شامل کی ہیں، جس کے نتیجے میں کئی اشیا مہنگی اور بعض سستی ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 850 سی سی تک کی مقامی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جس کے نتیجے میں چھوٹی گاڑیاں مہنگی ہو سکتی ہیں۔ اسی طرح بیکری مصنوعات، کھاد اور...
    سرگودھا: ڈیرے پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی علاقے سالم میں دیرینہ دشمنی پر خون کی ہولی کھیلی گئی، جہاں ایک ڈیرے پر سوئے ہوئے افراد پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ افسوسناک واقعہ ڈیرہ ریاض مانگٹ پر پیش آیا، جہاں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ نبیل، 52 سالہ محمد ریاض اور 35 سالہ عثمان شامل ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا۔ اہلکاروں نے...
    واشنگٹن (اوصاف نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور میں ہی مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہاکہ حیران نہ ہوں اگر صدر ٹرمپ کسی معاملے کو حل کر لیں۔ دنیا انہیں جانتی ہے۔ وہ واحد شخص ہیں جو فریقین کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں۔ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ بین الاقوامی سطح پر قیامِ امن کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں اور مختلف تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی...
    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ پر حکومتی موقف سے متفق نہ ہونے والے فارن آفس کے ملازمین مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارن آفس کے 300 سے زائد ملازمین نے غزہ پر اسرائیلی طرز عمل کے حوالے سے حکومتی تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین نے اپنے خدشات کا اظہار فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی کے نام ایک خط میں کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب...
    یونان میں سیاحتی مقام پر جانے والے کوہ پیماؤں میں سے ایک کا سامنا ریچھ سے ہوگیا جس کا انجام نہایت افسوسناک رہا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے جنگل میں 70 سال قبل تباہ ہونے والے طیارے کی باقیات دیکھنے دو ہائیکرز دوست پیدل پہنچے تھے۔ ان کا مقصد تھا کہ گھنے جنگل میں ایسا محفوظ راستہ تلاش کیا جائے جو دیگر سیاحوں کو طیارے کی باقیات کی جگہ تک بآسانی پہنچا دے۔ دونوں ہائیکرز تجربہ کار تھے اور ایسے گھنے جنگلات میں جہاں جنگلی حیات کا بھی خطرہ ہو، متعدد بار سیر کرچکے تھے۔  زندہ بچ جانے والے ہائیکر نے میڈیا کو بتایا کہ سفر کے دوران مجھ پر ریچھ نے حملہ کیا تو میرا کتا مجھے بچانے آگیا...
    سندھ حکومت نے بجٹ میں حیدر آباد سکھر موٹر وے سمیت صوبے کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک اہم اور کلیدی نوعیت کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے ملک بھر کی درآمدات اور برآمدات کا انحصار ہے، اس کے لیے حیدرآباد سکھر موٹروے کے علاوہ کوئی اور موزوں راستہ موجود نہیں۔ اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس منصوبے کے لیے متعدد بار وفاق کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جون 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے مصر کے ساحل پر پناہ گزینوں کی اموات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ کے خواہاں لوگوں کو مشمولہ، محفوظ اور باقاعدہ راستے مہیا کرنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے بے قاعدہ مہاجرت کی اس بھاری قیمت کا اندازہ ہوتا ہے جو زندگی اور مستقبل کے تحفظ کی خاطر نقل مکانی کرنے والوں کو چکانا پڑتی ہے۔اطلاعات کے مطابق، مصر کے ساحل مرسی مطروح پر پناہ گزینوں کی 10 لاشیں ملی ہیں۔ یہ لوگ لیبیا سے نقل مکانی کر کے آ رہے تھے جن کا تعلق مختلف قومیتوں سے...
    ایران کیخلاف انتہاء پسند امریکی صدر کی دھمکی کے جواب میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ کو اس بات کا کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ کہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، ایرانی حکومتی ترجمان نے عرب چینل کو بتایا کہ ایران کے "تمام آپشنز" بھی میز پر ہیں!! اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے المیادین ٹی وی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ ایران "صبر" و "پیشہ ورانہ طریقے" سے مذاکرات جاری رکھے گا جبکہ متضاد بیانات دینے والے امریکہ کو اپنی ذمہ داری واضح کرنی چاہیئے۔ عدم معاہدے کی صورت میں "متبادل حل" پر مبنی امریکی صدر کی دھمکی کے جواب میں، ایرانی حکومتی ترجمان نے زور دیتے ہوئے...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو بہترین بجٹ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، ان کے پاس تنقید کے لئے کچھ نہیں   حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ کے حوالے سے تیاری کرلیتے، ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، اپوزیشن کے لوگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ پر اسرائیلی محاصرہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی راہداریوں کے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مارچ سے جاری امدادی رکاوٹیں ایک “شرمناک المیہ” ہیں، جنہیں اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔اقوام متحدہ کی اوشین کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ  غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک اسکینڈل ہے جو صورتحال مارچ کے اوائل سے جاری ہے وہ شرمناک ہے۔انہوں نے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ امدادی جہاز کوروکنا اسرائیلی کی وحشیانہ حرکت ہے،فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس نے اپنے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل ہو گی ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بدھ کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے یہ کیس قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو سنا جائے گا اس سے قبل 5 جون کو نیب کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی عدالت نے نیب کو کل تک سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی ہدایت دی تھی جبکہ 15 مئی کو نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا عمران خان اور بشریٰ بی...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالت ہے، ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکن اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی جیلیں کاٹی ہیں، الیکشن سے قبل سزا یافتہ ہو کر جیل گئے لیکن کبھی رونا دھونا نہیں کیا کیونکہ ہمارا ضمیر مطمئن تھا کہ ہم حق...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ رہائی سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے، تو وہ اس قانونی عمل کی حمایت کریں گے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز (Sky News) کے ساتھ انٹرویو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، میں نے پہلی بار یہ سنا ہے، لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ قانونی عمل کا حصہ ہے، اور اگر عدالتیں یہ فیصلہ کرتی ہیں تو میں اس کی سپورٹ کروں گا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی...
    ناقص پراسکیوشن اور ناقص تفتیش کے باعث لاہور ہائیکورٹ سے مجرم بری ہونے لگے جب کہ عدالت عالیہ نے تہرے قتل کے مجرم کی 3 بار سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے تین بار سزائے موت پانے والے مجرم میسر حسین کو بری کردیا، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ میسر حسین پر 2018میں تین افراد کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021کو میسر حسین کو تین بار سزائے موت سنائی تھی۔ میسر حسین کو  نیاز احمد ، احمد نیاز اور ڈرائیور فیض کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔