امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیراعظم نے امریکی صدر کی جانب غزہ میں جنگ بندی کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایک ایسا 20 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس سے غزہ میں جنگ بندی یقینی ہوجائے گی اور میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں خود اس بات کا خواہش مند ہوں کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو تاکہ سیاسی استحکام آئے اور خطے میں معاشی ترقی ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ امریکی صدر غزہ کے معاملے کو حقیقی انداز سے دیکھتے ہوئے ہر طرح کی مدد کیلیے بھی تیار ہیں۔

شہباز شریف نے لکھا کہ میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور اس جنگ کے خاتمے میں خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے اہم کردار کا معترف ہوں اور میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کے خلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، مریم نواز سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کے خلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، مریم نواز افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،قائم مقام صدر ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر طلبا کو مفصل جواب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکی صدر

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کا آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کے طور پر انتخاب ہوگا۔

تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لئے اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے مظفرآباد میں ہوگا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز جسٹس روزی اور ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ ن بھی انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔

مسلم لیگ ن نے اعلان کر رکھا ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ووٹ ضرور دیں گے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کے مطابق ن لیگ آزاد کشمیر اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرےگی۔

وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمعہ 14 نومبر کو ارکان اسمبلی چوہدری قاسم مجید، سردار جاوید ایوب، ملک ظفر اقبال، علی شان سونی اور محمد رفیق نیئر نے جمع کروائی۔

پنجاب: دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار

واضح رہے کہ وزیراعظم چودھری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کا ایوان 53 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے اتوار 26 اکتوبر کی رات سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا تھا جس میں قانون ساز اسمبلی کے 27 ارکان نے شرکت کی تھی۔

کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار

اسی روز آزاد کشمیر کے 10 وزرا جن کا تعلق پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تھا، فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے، یوں پیپلز پارٹی کو ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہوگئی۔

اس عشائیہ کے بعد وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو پیغام بھجوایا گیا تھا کہ وہ عہدے سے استعفیٰ دے دیں ورنہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت انوارالحق گروپ کے پاس صرف 7 ارکان باقی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے پاس 5، مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کے پاس 1،1 نشست ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے، امریکی قرارداد پر چین و روس کا سخت اعتراض
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
  • نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
  • سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی
  • وزیراعظم پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی
  • وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے