2025-05-18@06:46:18 GMT
تلاش کی گنتی: 4588
«کمال کر دیا»:
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت ملک بھر میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی، لاہور سمیت پورا ملک گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے، گرمی سے سڑکوں کی سطح پگھلنے لگی ہے اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک صوبے کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے جو ہیٹ ویو کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ...
ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں آج دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اگلا مرحلہ باضابطہ مذاکرات کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دیا جا چکا ہے۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پانی سے متعلق حکومتی پلان کو فی الحال میڈیا پر لانا مناسب نہیں، تاہم پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے مکمل حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین انسانی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کریں اور امن مذاکرات کا آغاز کرائیں۔ مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں اور انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سمیت پورا پنجاب گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے جہاں سورج گویا آگ کے گولے برسا رہا ہے۔ سڑکوں کی سطح پگھلنے لگی ہے اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک صوبے کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے جو ہیٹ ویو کا سبب بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے...
لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف پر بیان پر جرح کی، ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے اپنے بھائی کے ذریعے 10 ارب رشوت کی پیشکش کی۔ ٹی وی پر بیٹھ کر میرے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کی گئی ہے جس کا اثر کروڑوں پمفلٹس سے بھی زیادہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ...
پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی...
وزیر تعلیم کے مطابق یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے الزام ٽابت ہونے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ وزیر تعلیم نے معاملہ جلد اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو شاباش دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ہراسگی کیس میں ملوٽ اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازم سے برطرف کرنے کا پیغام جاری کیا۔ پیغام کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو متاٽرہ طالبہ کی شکایت پر معطل کیا گیا۔ یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کیں۔ وزیر تعلیم کے مطابق یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے الزام ٽابت ہونے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو...
پشاورکی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ہراسگی کیس میں ملوٽ اسسٹنٹ پروفیسر کوملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازم سے برطرف کرنے کا پیغام جاری کیا۔ پیغام کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو متاٽرہ طالبہ کی شکایت پر معطل کیا گیا۔ یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کیں۔ وزیرتعلیم کے مطابق یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے الزام ٽابت ہونے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ وزیر تعلیم نے معاملہ جلد اورانصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو شاباش دی۔
مکہ کی روحانی فضا، جہاں لاکھوں حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے جمع ہوتے ہیں، پاکستانی معاونین (حج سپورٹ اسٹاف) اپنی لگن، ایمانداری اور ہمدردانہ خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔ اگرچہ ان کا بنیادی فرض پاکستانی حجاج کی مدد کرنا ہے، لیکن معاونین مسلسل بین الاقوامی حجاج کی بھی مدد کررہے ہیں۔ حال ہی ایک پاکستانی معاون کو اپنی ڈیوٹی کے دوران ایک مہنگا موبائل فون ملا، جسے اس نے فوراً پاکستان حج مشن کے حوالے کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ’پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن و ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں‘ مدینہ ڈیپارچر سیل کے انچارج علی گوہر نے مالک کا پتا لگانے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت مسلسل خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت کئی میدانی علاقوں میں موسم کی شدت سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم میں کسی قسم کی بہتری کی توقع نہیں، بلکہ درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔ شہری علاقوں میں سورج کی تپش معمول سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کی کمی نے گرمی کے اثرات کو دوچند کر دیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات سے...
ہریانہ (ویب ڈیسک) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی جاچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔ View this post on Instagram A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1) رپورٹس کے مطابق تحریری جواب کے بعد جیوتی کا کیس اکنامک آفینسز ونگ...
لاہور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جاتی امراء رائے ونڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو ملکی سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔

صدرِ مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیاب تکمیل پر افواجِ پاکستان کو مبارکباد
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ گوجرانوالہ چھاؤنی آمد پر صدرِ آصف علی زرداری اور محسن نقوی کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خوش آمدید کہا ۔ صدرِ مملکت نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جرات و استقامت کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قومی فخر قرار دیا ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ قوم کے سپوت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان امریکی پابندیوں کے بعد شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ خان کی ای میل تک رسائی ختم کر دی گئی ہے اور ان کے برطانیہ میں موجود بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے گئے ہیں، جب کہ اس عدالت کے امریکی عملے کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ امریکا واپسی کا سفر کریں، تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں کریم خان اور عدالت کے دیگر اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ان...

دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔فاقی وزیراحسن اقبال
منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کےدوران انہوں نے کہاکہ حضوراکرمؑ کی زندگی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ٍ مزید تفصیل رانا افتخاراحمد سے ۔۔۔آوازخاموش۔۔۔۔ منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں نو سیرت چئیر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جن کے قیام کا مقصدلیڈرشپ ،گورننس،انسانی حقوق،سماجی انصاف اورفلاح وبہبود، کاروبار، تجارت ،علم اورتعلیم ،خواتین کے حقوق کا تحفظ،عالمی سطح پر قیام امن،بین المذاہب ہم آہنگی،پائیداربنیادوں پرترقی...
فوٹو فائل خیبر پختونخوا میں ضلع نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امان گڑھ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد تفتیش میں مدد ملے گی۔

دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ حضور اکرم ﷺکی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی سیرت پر عمل کر کے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں تحقیق اور تعلیم...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا، حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔ کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے...
سٹی42 : آج 17 مئی 2025 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر (hypertension) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے: "اپنا بلڈ پریشر درست طریقے سے ناپیں، اسے قابو میں رکھیں، اور لمبی زندگی گزاریں!"۔ ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کی بروقت تشخیص اور مؤثر کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو اکثر "خاموش قاتل" کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردوں اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دنیا بھر میں 1.13 ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، جن میں سے بہت سے افراد...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متناز ع بیان دینے والی پارٹی راہنما کنول شوذب اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی کنول شوذب نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوںجس پر علیمہ خان نے کہا کہ...
سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے اپنے بھائی کے ذریعے 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کی، الزام تراشی کی گئی ہے جس کا اثر کروڑوں پمفلٹس سے بھی زیادہ ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف کے بیانات پر جرح کی۔ شہباز شریف نے سوالات...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ عالمی تجارت اور لاجسٹکس میں پاکستان سٹریٹجک کردار ادا کر رہا ہے، عالمی رابطوں میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی پورٹ اہمیت کی حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15-18 مئی 2025 کو دبئی میں منعقد ہونے والی 12ویں گلوبل لاجسٹک الائنس (جی ایل اے ) گلوبل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ جی ایل اے کی صدر گریس سن نے تقریب میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہفتہ کو دبئی سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے عالمی تجارت اور لاجسٹکس کے...
پاکستان سے جنگ میں ہزیمت کے بعد بھارت کھیل سے خوفزدہ ہے اور اس نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد پاکستان کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ کا اکاؤنٹ بھی معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا جب کہ مودی سرکار اس سے قبل ملک کی کئی نامور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرچکی ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم خالق نے بتایا کہ صرف ان کا ہی نہیں بلکہ دیگر شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس آج معطل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج مجھ سمیت کئی لوگوں کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا...
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی لاہور میں ملاقات۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کی کمرشلز بنیادوں پر فلمی وفود کا تبادلہ، ٹیکنالوجی، فلم میں ارتقائی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ یہ ہمارے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ ہم پھر سے اپنی کھوئی ہوئی مارکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ایک نکاتی ایجنڈا پر زور دیا۔ بنگلہ دیش کے ہائی...
پبی: مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی۔ مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
سعید احمد : پاکستان ریلوے نے اپنی 1,360 ناکارہ مال بوگیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو اسٹیل ملز کو فروخت کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پاکستان اسٹیل ملز کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد اسٹیل ملز کی جانب سے بوگیوں کی کٹنگ (کٹائی) کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ ریلوے حکام اور اسٹیل مل انتظامیہ کے درمیان فی کلوگرام قیمت پر مذاکرات جاری ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ویگن کا وزن تقریباً 10 ٹن ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے اس سے قبل بھی غیر فعال اثاثہ جات...
عسکری محاذ پر شرمندگی کے بعد بھارت نے سفارتی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ چھ جنگی طیاروں کی تباہی، میزائل حملوں میں ناکامی اور منہ کی کھانے کے بعد بالآخر بھارت کو احساس ہوا کہ بندوق کے بجائے شاید سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا زیادہ سودمند ہوگا۔ اس مقصد کے تحت بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پر مشتمل سات سفارتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ یہ ٹیمیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت دیگر اہم عالمی شراکت داروں کا دورہ کریں گی۔ ان کا مقصد ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق بھارت کا مؤقف واضح کرنا اور عالمی برادری کی ہمدردی حاصل کرنا...
بھارت، جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے، جب کشمیر کی بات آتی ہے تو اس کے طرزِ عمل میں جمہوری اقدار کے بجائے آمریت، جبر اور خوف کا غلبہ دکھائی دیتا ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ پچھتر برسوں سے آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، مگر بھارت ہر سطح پر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس دباؤ اور تشویش کی کئی وجوہات ہیں جن میں کشمیر کی ممکنہ خودمختاری، اور کسی تیسری عالمی طاقت جیسے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، چین یا امریکا کی ثالثی بھارت کےلیے سب سے بڑے خطرات تصور کیے جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر نئی دہلی ان دونوں امور سے اس قدر...
زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان بھر کے تنخواہ دار طبقے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کے پیش نظر ان پر عائد ٹیکسوں میں فوری کمی کی جائے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس نظام کے تحت باعزت زندگی گزارنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہ کا ایک بڑا حصہ ٹیکس کی مد میں کٹ جاتا ہے، جبکہ روزمرہ اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ اس اہم معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور...
بھارت کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں 90.23 میٹر کی تھرو کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔ یہ ان کے کیریئر کی سب سے طویل تھرو ہے اور وہ 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے بھارتی اور تیسرے ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ نیرج نے مقابلے کا آغاز 88.44 میٹر کی تھرو سے کیا، جو ٹوکیو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائنگ مارک سے زیادہ تھی۔ اگرچہ ان کی دوسری کوشش فاؤل رہی، تاہم تیسری کوشش میں انہوں نے 90.23 میٹر کی تھرو کرکے سب کو حیران کر دیا۔ اپنے کیریئر کی سب سے لمبی تھرو پھینکنے کے باوجود نیرج چوپڑا پہلی پوزیشن حاصل نہ کرسکے، جرمنی کے جولین...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی دارالحکومت کی مشہور لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو اس وقت لال مسجد سے نکال دیا جب وہ دارالافتا میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے بندوق تھامے مفتی عبدالقوی کو کہا کہ یہاں سے نکل جا ئو،اگلی بار آئے تو باندھ کر کوڑے ماروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ بدمعاش ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی جامعہ حفصہ کے دفتر میں کچھ علما ء کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران مولانا عبدالعزیز غصے اور اسلحے سے لیس حالت میں کمرے میں داخل ہوئے۔مولانا عبدالعزیز نے کسی...
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6-10 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، جو پاکستان کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔ پاکستان اب اپنا دوسرا گروپ میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کی زبردست کارکردگی نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کی جانب مثبت...
پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر جعلی سرچ آپریشنز اور جھوٹے انکاؤنٹرز کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلگام میں مبینہ حملے کو بنیاد بنا کر بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں، جنہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور 25 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب دی اکنامک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ تین دنوں میں 60 سے زائد کشمیری شہریوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) بھارت کیخلاف پاکستان کی کامیابی ، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، اس کی مرکزی تقریب اسلام آباد شکر پڑیاں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے ، اس تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان ،غیر ملکی سفارتکار ، وزراء اور اہم شخصیات شریک تھیں لیکن تقریب کی خاص دو تین باتیں تھیں ۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا اور خوب داد لی ، پھر سیدہ عائشہ ہاشمی اور بچوں نے میڈیم نور جہاں کا ملی نغمہ اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدےسناکرخوب داد وصول کی ،بڑی شاندار تقریب تھی،تقریب میں لہوگرمایا گیا، وزیراعظم نے اپنے...
ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ ابوظبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کررہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے۔ غزہ میں پہلی مارچ سے نتین یاہو کی اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو فلسطینیوں کیلئے خوارک پہنچانے سے روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے قحط کی صورتحال ہے جس کو اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ Post Views: 4
جنید انور : لال مسجد میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب مولانا عبدالعزیز نے معروف مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی کو مسجد سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی لال مسجد کے دفتر میں موجود تھے، اسی دوران مولانا عبدالعزیز بندوق کے ہمراہ وہاں پہنچے اور سخت الفاظ میں مفتی قوی کو فوری مسجد سے نکل جانے کا کہا۔ مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "یہاں سے نکل جاؤ، آئندہ آئے تو کوڑے ماروں گا"۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 ویڈیو میں مولانا عبدالعزیز کو مفتی...
بیماری کی روک تھام کیلئے 1 ارب 21 کروڑ روپے مختص ، اینٹی ملیریا اسپرے پر تشویش منظور شدہ کیمیکلز کے بجائے ناکارہ مادے کا استعمال ،ڈبلیو ایچ او اُصول کی خلاف ورزی انسداد ملیریا پروگرام کیلئے1.21 ارب روپے مختص کرنے کے باوجود، سندھ حکومت بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انسداد ملیریا 25-2024 کے اس پروگرام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔سندھ کے کئی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کو مچھروں پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ فنڈز موصول ہوئے، تاہم حکام نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مناسب فیومیگیشن مہم...
CHISHTIAN: تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں دو اوباشوں نے نابالغ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو اوباشوں نے دودھ فروش کی دوکان پر مزدوری کرنے والے نابالغ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم حسن مجید دو ماہ قبل نابالغ بچے کو ورغلا پھسلا کر خالی دوکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم اکثر اوقات بچے کو ورغلا پھسلا کر بدفعلی کرتا رہا، ایک دن ملزم اکبر علی نے متاثرہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے حسن مجید کو...
جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دنیا جان گئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ اور خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بھارت، اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوکر انسانیت کے قتلِ عام پر آمادہ ہیں، اِن کے اس احمقانہ جنگی جنون کو ختم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید ابوالاعلی مودودی نے پاکستان میں اقامتِ دین، دفاعِ مملکتِ خداداد اور آئین کی فرمانروائی، عدل و انصاف کے نظام پر مبنی مضبوط نظریات کو فروغ دیا، ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی، شدتِ جذبات کے بجائے اتحادِ امت، سیاسی آئینی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کی...
امیر جماعت کا آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر یوم تشکر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں اور سویلین کے خون کے ایک ایک قطرے کا مودی سے بدلہ لیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے نام پر تقسیم کشمیر کی کوئی بات کریں گے تو کشمیری اور پاکستانی اسے تسلیم نہیں کریں گے، کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، حکومت پاکستان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور...
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 10-6 سے ہرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا ایران میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مزید پڑھیں: زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوں کہ بنگلہ دیش گروپ میں اپنے 2 میچ ہار چکا ہے اس لیے اب پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ ہفتے کے روز ایران کے خلاف کھیلے گا۔ مزید پڑھیں:...
چیئرمین پیپلزپارٹی اور برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
JAKARTA: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو انڈونیشیا میں غیر قانونی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انڈونیشیا میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور منشیات کے لیے انتہائی سخت قوانین والے ملک میں سزا یافتہ اسمگلروں کو بعض اوقات فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا سے جکارتہ ائیرپورٹ پر869 گرام بھنگ برآمد ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ جکارتہ ایئرپورٹ میں گرفتار ہونے والے امریکی کھلاڑی 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں شرکت کر رہا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد انڈونیشیا کی باسکٹ...
خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر جھیلیں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے حساس اضلاع چترال، اپر اور لوئر دیر، اپر سوات، کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے سے جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے، اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں۔ پی ڈی...
نئے مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر، اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیے ہیں اور بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کو ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیے ہیں اور بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بجٹ کے حوالے سے ذرائع انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب...
پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور طالبان کے درمیان پسِ پردہ رابطے سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)بی بی سی پشتو کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نائب وزیر داخلہ اور اہم عسکری رہنما ابراہیم صدر نے حالیہ دنوں انڈیا کا خفیہ دورہ کیا، جس دوران انھوں نے انڈین حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔بی بی سی پشتو کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان طالبان حکومت کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر نے پاکستان اور انڈیا کے ایک دوسرے پر حملوں اور کشیدگی کے عروج پر خفیہ...

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یومِ تشکر ریلی، عوام کا افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یوم تشکر ریلی نکالی گئی ہے، ریلی میں عوام نے افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ آزاد کشمیر کے درالحکومت مظفرآباد میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ سمیعہ ساجد، محترمہ تقدیس گیلانی سمیت مختلف سیاسی و سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست، کوئٹہ میں یوم تشکر ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’پاک فوج زندہ باد‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے پُرجوش نعرے لگائے۔ *مظفرآباد میں آپریشن بنیان المرصوص کی فتح...
استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان 3 سال بعد براہ راست مذاکرات ہوئے جو 2 گھنٹے تک جاری رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی میزبانی میں 2022 کے بعد روس اور یوکرینی حکام کے درمیان پہلی دفعہ براہ راست مذاکرات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ترک وزیرخارجہ اورانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔ اس حوالے سے ترک وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ یوکرین اور روس مذاکرات کا یہ دور مکمل ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کےدرمیان2گھنٹےبات چیت جاری رہی۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین 4 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے جب کہ روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ تنازع...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے اگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ نائب وزیراعظم نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کی بلااشتعال اور جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا اور بھارتی کارروائیوں کو پاکستان کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ...
ترکی میں ہونے والے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ختم ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین امن کوشش: ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملنے کے خواہاں رائٹرز کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 3 سال سے زائد عرصے میں پہلی براہ راست امن بات چیت کا آغاز ہوا تھا لیکن وہ 2 گھنٹے سے بھی کم دورانیے تک جاری رہ سکے مذاکرات میں طرفین کے درمیان فرق کو کم کرنے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ یوکرین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو کے مطالبات ان کے لیے قابل قبول نہیں تھے۔ متحارب فریقین کے وفود نے جمعے کے روز ترکی کے ایک محل میں ملاقات کی۔ مارچ 2022 میں...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی پرفارمنس کرنے سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان کو دو سال کے لیے بین کر دیا۔ زارا خان کو متعدد بار غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹسز کئے گئے لیکن وہ باز نہ آئی، دو سال کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، زارا خان اب دو سال تک پنجاب کے کسی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔ S-400مزیدپڑھیں: کی تباہی پر بھارتی سوشل میڈیا میں ہلچل
آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج بروز جمعہ ملک بھر میں افواج پاکستان کی لازوال جرات، بہادری ، شاندار کامیابی اور بھارت...
گورنر سندھ نے 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)گورنر سندھ نے نو مئی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں خوشی کے موقع پر جو معصوم شکار ہوئے انہیں معاف کردیا جائے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح اور یوم تشکر پر مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی و دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں، انہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام...
پیسوں کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو نے تمام ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوربز نے 2025 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی ۔ پرتگالی فٹبالر مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹار فٹبالر نے 12 ماہ میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمائے۔ امریکن باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کری نے 15 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کمائے۔ باکسر ٹائیس فیوری تیسرے، امریکی فٹبالر ڈیک پریسکاٹ چوتھے اور لیونل میسی پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ میسی کی آمدنی 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی۔ Post Views: 5
لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم—فائل فوٹو صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو تقسیم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، پاکستان نے بھارت کو ابھی صرف ٹریلر دیا ہے پکچر ابھی باقی ہے۔راولپنڈی میں یومِ تشکر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا، کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس ہے، امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کی 20...
نیا مالی سال کا بجٹ ، ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب، گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈسے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ پرزہ جات پر موجودہ 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا۔ 4 سے 7...
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں ٹیکس آمدن کے اہداف پر تفصیلی سیشن ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے14 ہزار300 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کرنے کے لیے ٹیکس محصولات میں 430 ارب روپے کا اضافہ کرے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے فوری کارروائی...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 19 مئی سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے، ملک بھر میں مارکیٹ سرویلنس، خفیہ شکایات پر چھاپے مارے جائیں گے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت صوبائی وزرائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور وزیر صحت سندھ عذرا افضل پیچوہوا شریک ہوئیں۔اجلاس میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کےلیے جاری اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت کی قیادت میں کارروائیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ وزارتِ صحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پہلا اجلاسوفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ...
راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا، والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخلہ ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے، یہ ملک اور سسٹم کے لئے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔ عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن...
علی ساہی: پنجاب کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر 41 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران کو نئی پوسٹنگ بھی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں شہزاد حسین بخاری، شہزاد احمد، حافظ محمد رضوان، تصور اقبال، خاور عباس، محمد افتخار نعیم، محمد شہباز، الفت نعیم، محمد اشفاق، عرفان علی چیمہ، محمد اصغر، محمد یونس، محمد احمد، فخر ذیشان بشیر، سرفراز خان، اصغر علی، عابد علی، انیس رانا اور محمد عرفان شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ اس کے علاوہ دیگر ترقی پانے والے افسران میں احمد بلال، محمد اقبال، محمد ثاقب الہٰی، محسن آمین، نوید لیاقت، عبدالشکو، عامر...
—فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد91 ہزار 800 اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔اسی طرح منگلا پر دریائےجہلم میں پانی کی آمد37 ہزار 300 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی کیا صورتحال ہے؟واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار 200، اخراج 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ مرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 20 ہزار 500، اخراج 5...
معرکہ حق میں کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی اور زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔...
واضح رہے کہ قومی نوعیت کی تقریبات میں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جاتی ہے، جو ان ایّام کی اہمیت، عظمت اور تاریخی حیثیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک مؤثر اور روایتی اظہار ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی آج یومِ تشکر انتہائی جوش و جذبے، ملی یکجہتی اور قومی فخر کے جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیابی سے سرانجام دیے گئے عظیم الشان اور تاریخی آپریشن "بنیان مرصوص" کی یاد اور اس کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں منایا جا رہا...
اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ پرزہ جات پر موجودہ 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا۔ 4 سے 7 فیصد والے سلیب میں بھی بتدریج کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ اسی طرح گاڑیوں پر 15 سے 90...
امریکی دفاعی ماہر نے پاکستانی طیارے گرانے کے بھارتی دعوے کو “بکواس” قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے حق میں ایک پوسٹ کی اور بھارتی مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ جس نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں اور ان کی بہادری اور مادرِ وطن اور عوام کی حفاظت کے عزم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، وہ یادگار تصاویر جو ہمیشہ یاد رہیں گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر خواتین و حضرات کو سلام پیش کرتے ہیں جو دہشت گردی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سیریئس کرائم اینڈ لا انفورسمنٹ پروگرام (اپسکیل) کے حکام اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، آن لائن چائلڈ ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے لئے اٹھائے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کر کے مربوط اقدامات...

آرمی چیف کت ہمراہ دورہ کا مرہ ہندوستانی چیارے تباہ کرنیوالے شاہینوں سے ملاقات : بھارتی اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ‘ وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور اور گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان کے بھرپور جواب نے طاقت کا توازن تبدیل کر دیا۔ دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ اب دوبارہ کبھی میلی آنکھ سے ہماری طرف دیکھا تو اس کو پائوں تلے روند دیں گے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ ایئر بیس کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و...
یوم تشکر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پر ہماری آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔ یوم تشکر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص...
آج بروزجمعۃ المبارک،16 مئی 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل تھوڑی سی توجہ آپکی زندگی کو بدل سکتی ہے۔ آپ الٹے سیدھے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں جو کہ صرف زندگی کو خراب کرنے والی بات ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ خود پر غور ضروری ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی حالات اب تیزی سے بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہو کہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے...
اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال کی پہلی خطرناک ہیٹ ویو کی شروعات ہو چکی ہے اور محکمہ موسمیات نے سخت گرمی کے پیشِ نظر ملک بھر میں شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15 سے 20 مئی تک ملک کے بیشتر علاقے شدید گرم اور خشک موسمی دباؤ کے زیرِ اثر رہیں گے، جس سے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے دن کے اوقات میں غیر معمولی گرمی کا شکار رہیں گے جب کہ بالائی اور وسطی علاقوں جیسے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی گرمی کا...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ کوویڈ۔19 کے سبب عالمگیر اوسط عمر میں 1.8 برس کی کم آئی ہے جبکہ اس بیماری کے باعث جنم لینے والے اندیشوں اور پریشانیوں نے صحت مند زندگی کے دورانیے کو 6 ہفتے کم کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خدشہ: چمگادڑ پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں، نئی تحقیق ڈبلیو ایچ او نے عالمی طبی صورتحال پر رواں برس کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کوویڈ-19 وبا نے دنیا بھر میں زندگیوں اور مجموعی صحت و بہبود کو بری طرح متاثر کیا اور غیرمتعدی بیماریوں سے ہونے والی شرح اموات میں کمی سے حاصل ہونے والے بیشتر فوائد ضائع ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ۔19...
سینٹ اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص پر تفصیلی بات کی ، انہوں نے کہا پاکستان نے کسی کو سیز فائر کے لیے کوئی درخواست نہیں دی ہے،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جنگ کرنی ہے تو تیار ہیں بات کرنے ہے تو بھی تیار ہیں، میں نے ایک بات کی کہ بھارت جو کرکے گا پاکستان ویسے ہی اس کا جواب دے گا، ہم نے پاکستان کی ایئر اسپیس بھارت کی پروازوں کے لیے مکمل بند کردی،تمام ممالک کے ساتھ سفارتی سطح پر رابطہ میں تھے، پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ پوری دنیا نے کہا کہ دونوں ممالک صبر کا مظاہرہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 مئی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ کووڈ۔19 کے سبب عالمگیر اوسط عمر میں 1.8 برس کی کم آئی ہے جبکہ اس بیماری کے باعث جنم لینے والے اندیشوں اور پریشانیوں نے صحت مند زندگی کے دورانیے کو 6 ہفتے کم کر دیا ہے۔'ڈبلیو ایچ او' نے عالمی طبی صورتحال پر رواں برس کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کووڈ-19 وبا نے دنیا بھر میں زندگیوں اور مجموعی صحت و بہبود کو بری طرح متاثر کیا اور غیرمتعدی بیماریوں سے ہونے والی شرح اموات میں کمی سے حاصل ہونے والے بیشتر فوائد ضائع ہو گئے۔ Tweet URL رپورٹ میں رواں سال دنیا کے کم از کم تین...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو...
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ انڈیا کے میزائل حملے میں پاکستان کی کیرانہ ہلز میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد سے تابکاری ہورہی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے عالمی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اقدامات کرے، اُن کا مطالبہ سختیوں اور پابندیوں کیلیے تھا۔ عالمی ایجنسی نے بتایا کہ اُن کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران یہ ثابت ہوئی کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔ ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے...
کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال رہی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرمیں انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا، جس کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔ دوپہرکے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود شدید گرمی رہی اور پارہ اصل درجہ حرارت سے 5 ڈگری زیادہ محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 65فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا، جس کے مطابق ایک ہائی پریشر نے بالائی فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں 20...
سائنسدانوں نے مریخ پر پانی کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سرخ سیارے کی سطح سے چند کلومیٹر نیچے سیال پانی کا ذخیرہ موجود ہوسکتا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے انسائیٹ لینڈر کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے چینی سائنسدانوں کی سرپراہی میں کام کرنے والی بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے مریخ میں زلزلے کی لہروں اور سیارچے ٹکرانے سے مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ کیا، یہ ڈیٹا 2018 سے 2022 کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔ تحقیق میں مریخ کے ایک ایسے پراسرار خطے کا انکشاف ہوا جہاں ممکنہ طور سیال پانی موجود ہوسکتا ہے، درحقیقت یہ سابقہ اندازوں سے سطح سے زیادہ قریب ہوسکتا ہے۔ اگر...
گرمی کی شدت بڑھتے ہی ’’لو ‘‘لگنے کے کیسز میں اضافہ ہو نے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالےسے پروفیسر اسرار الحق طور کا کہنا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا ، سر درد ، چکر آنا لو لگنے کی علامات ہیں، لو لگنے کی علامات کیساتھ بے ہوشی و غشی طاری ہونا انتہائی خطرناک ہے۔خالی پیٹ دھوپ میں نہ نکلیں ، پانی و مشروبات کا وافر استعمال کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا ک دھوپ میں کام کے دوران وقفہ لیں۔گرمیوں میں ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے لباس کا استعمال کریں۔بچے بوڑھے اور بیمار افراد کو ’’لو‘‘ لگنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے ابتدائی 10 ماہ میں مجموعی طور پر 83،269 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو مالی سال 2024 کی اسی مدت کے دوران فروخت ہونے والی 62،964 گاڑیوں کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر آٹو سیکٹر کے لیے رجحان مثبت رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟ اپریل 2025 میں 1,000 سی سی گاڑیوں کی فروخت 230 یونٹس رہی، جن میں 146 یونٹس سوزوکی کلٹس اور 84 یونٹس سوزوکی ویگن آر کی تھیں، دوسرے مسلسل مہینے میں دیوان کی ہونری-وی (Honri-Ve) کی کوئی فروخت ریکارڈ نہیں کی...
"سعودی عرب" و "قطر" جیسے "ممتاز اسلامی ممالک" کیجانب سے "سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی امریکی صدر" پر "ہزاروں ارب ڈالر" مالیت کے وسیع سرمایہ کاری پیکجز نچھاور کئے جانیکے ساتھ ساتھ غزہ کے "عام شہریوں" کیخلاف سفاک اسرائیلی رژیم کے "سنگین جنگی جرائم" کا سلسلہ بھی جاری جسکے دوران غزہ کی پٹی میں آج صبح سے لیکر ابتک ہونیوالے وحشیانہ حملوں میں کم از کم 103 "فلسطینی شہری" شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطی میں جہاں "اکابر اسلامی ممالک" اپنے دورے پر آئے "سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی" امریکی صدر کے "پرتپاک استقبال" میں مصروف اور اس فکر میں لگے ہیں کہ کہیں."ڈونلڈ ٹرمپ کی مہمان نوازی" میں کوئی کسر باقی نہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یادگار شہداء "بنیان المرصوص" کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی۔ یادگار شہداء ، آپریشن "بنیان المرصوص" کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ہماری افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی کا سہرا افواجِ پاکستان کے جوان، افسران اور قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنا چاہتا تھا، مگر افواج پاکستان نے اس کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔10 مئی کا معرکہ حق ایک ناقابلِ فراموش دن...
پاکستان میں خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے، حتیٰ کہ پاکستانی خواتین نے اس معاملے میں پڑوسی ممالک کی خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیلولر ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے عالمی ادارے جی ایس ایم اے (GSMA) نے اپنی ’موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025‘ میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جسے پاکستان کا ’ڈیجیٹل بریک تھرو‘ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی اور مرد و خواتین کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بابا وونگا کو ان کی درست پیشین گوئیوں کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت کا تصور کیا تھا، جب لوگ کمپیکٹ الیکٹرانک گیجٹس پر اتنے زیادہ منحصر ہو جائیں گے کہ نسلیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ یہ گیجٹس آج اسمارٹ فونز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بابا وونگا نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ یہ گیجٹ انسانوں کے رویے اور نفسیاتی صحت کو کافی حد تک متاثر کرے گا۔ بابا وونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے بنائی گئی وہی ٹیکنالوجی بالآخر انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ بابا ونگا نے جو کہا تھا، وہ بالکل سچ ثابت...
—فائل فوٹو خیرپور کی عدالت نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو 25-25 سال قید کی سزا سنا دی۔کیس کا فیصلہ فورتھ ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ منگی نے سنایا۔خیر پور کی عدالت نے مجرمان کو 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنایا جاسکتا ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کے ہیڈکوچ ہونے سے متعلق ٹوئٹ بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور...
اپنے ایک انٹرویو میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق، اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اِس سے امن معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے "ابراہیم معاہدے" پر عملدرآمد کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ جس پر ایک عرب ملک کی حیثیت سے ردعمل دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے کہا کہ بغداد، ابراہیم معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ عراق، اسرائیل کو تسلیم کرنے یا "تل ابیب" سے امن معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں...
کانز فلم فیسٹیول نے اداکار تھیو ناوارو مسی کی ریڈ کارپٹ پر شرکت پر پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز نے یہ فیصلہ فلم ڈوسئیر 137 کے اداکار تھیو ناوارو مسی پر جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد کیا ہے۔ جن کا تعلق 2018، 2019 اور 2020 کے درمیانی عرصے سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار کو ان الزامات کی بنیاد پر فیسٹیول میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسرز، کیرولین بینجو اور کیرول سکوٹا، نے کہا کہ یہ الزامات فلم کی تیاری سے پہلے کے ہیں، تاہم متاثرہ افراد کے احترام اور الزامات کی نوعیت کے...
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے...
تحریک انصاف کے بعد جے یو آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ کر دیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ای ووٹنگ اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے پوچھا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای ووٹنگ کا حق دیں گے؟۔اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان آکر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں بیرون...