ہمیں رہبر معظم نے لبنانی عوام تک تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے، حجت الاسلام اختری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق آج کا دن ثابت کرے گا کہ عوام اس عظیم ہستی سے کس حد تک عشق اور محبت کرتے ہیں اور اگرچہ ان کی تدفین کی جائے گی، لیکن ان کی روح اور مکتب جہاد اور مزاحمت کی علامت کے طور پر زندہ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ میں رہبر معظم انقلاب کی نمائندگی کرنے والے وفد کے رکن حجت الاسلام اختری نے کہا ہے کہ یہ غمم انگیز اور تاریخی دن مزاحمت کے عظیم شہید حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن نصر اللہ کے مقدس اور پاکیزہ جسم کی تدفین کا دن ہے اور میں لبنان، دنیا کے تمام لوگوں اور حزب اللہ اور مزاحمت سے محبت رکھنے والوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رہبر معظم حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای کی جانب سے ایک وفد کے ساتھ اس تقریب میں شرکت، لبنان کے عوام کے تئیں ان کا تعزیتی اور ہمدردی کا پیغام پہنچانے اور جنازے میں شرکت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، یہ تقریب ایک تاریخی موڑ ثابت ہو گی اور ایک بار پھر یہ ظاہر کرتی ہے کہ لبنانی عوام اور سید حسن نصر اللہ سے محبت رکھنے والے دنیا کے 80 سے زائد ممالک کی یہاں موجودگی کے مزاحمت کےساتھ ایک عظیم الشان وابستگی کی علامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اس عظیم شہید کے مقام و مرتبہ، مقبولیت اور عظمت کو ظاہر کرتی ہے، جس نے اپنی زندگی جہاد، قربانی اور مزاحمت کے لیے وقف کر دی اور آخری دم تک مردانہ وار اس راستے پر ڈٹے رہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق آج کا دن ثابت کرے گا کہ عوام اس عظیم ہستی سے کس حد تک عشق اور محبت کرتے ہیں اور اگرچہ ان کی تدفین کی جائے گی، لیکن ان کی روح اور مکتب جہاد اور مزاحمت کی علامت کے طور پر زندہ رہے گا۔
حجت الاسلام اختری نے کہا کہ دشمنوں نے ویزہ کے مسائل اور سفری پابندیوں جیسی رکاوٹیں اور پتھراؤ کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی موجودگی کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود یمن، عراق، بحرین اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 80 ممالک کے لوگوں نے تقریب میں شرکت کی، اس تاریخی واقعہ نے دنیا کے لوگوں کے لیے مزاحمت اور استقامت کی اہمیت کو ثابت کیا اور یہ ظاہر کیا کہ حزب اللہ کا مکتب اور سید حسن نصر اللہ کا جذبہ جہاد جاری رہے گا اور دشمن اس عظمت سے خوفزدہ ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید حسن نصر اللہ حجت الاسلام اور مزاحمت
پڑھیں:
پاکستان سمیت 16 ممالک کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان سمیت 16 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان، بنگلادیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائیشا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلوینیا، ساﺅتھ افریقا، اسپین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی سکیورٹی پر تشویش ظاہر کی ہے۔
اس فلوٹیلا میں مذکورہ ممالک کے شہری شریک ہیں جو ایک سول سوسائٹی کی کاوش ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا نے اپنے مقاصد کے طور پر غزہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے اور فلسطینی عوام کی سنگین ضروریات و غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنے کوشش کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امن، انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین خصوصا انسانی ہمدردی کے قوانین کا احترام ہمارے مشترکہ مقاصد ہیں۔ وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ فلوٹیلا کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد کارروائی سے گریز کیا جائے اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی ہمدردی کے قوانین کا احترام کیا جائے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ فلوٹیلا کے شرکا کے انسانی حقوق یا بین الاقوامی قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی بشمول بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا غیر قانونی حراست کی صورت میں ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔