یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی، مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں امن دستوں کا تصور تسلیم کر لیا، یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں بظاہر کوئی مسئلہ نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے، یوکرینی صدر سے رواں یا آئندہ ہفتے ملاقات ہو گی، روسی صدر سے ملاقات کیلئے مناسب وقت پر ماسکو جانے کیلئے تیار ہوں، یوکرین میں طویل مدتی سلامتی یقینی بنانے کے لیے یورپ کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہیں، امن مشن میں یورپی فوجیوں کو شامل کر سکتے ہیں، ہمارا مقصد یوکرین میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ نے یوکرین کو 138 ارب یورو کی امداد دی، یوکرین امریکا معدنی ڈیل مربوط سکیورٹی کی ضمانت دیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی جانب سے روس اور یوکرین امن منصوبے کی منظوری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس اور یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک 28 نکاتی روڈ میپ (امن روڈ میپ) تیار کیا ہے جس کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ ممکن بنانا ہے۔ 

اس منصوبے میں یوکرین کے لیے “امن و سیکیورٹی گارنٹی” شامل کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس و یوکرین کے ساتھ تعلقات کو بھی اس روڈ میپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین دونوں صدور بھی امن کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین دونوں کے صدور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ 

دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں تاکہ جنگ کو “ایک سفارتی طریقے” سے ختم کیا جائے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ اور پوٹن کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ 

روس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پیش کردہ تجاویز ان کی کچھ بنیادی مطالبات جیسے کریمیا کی شناخت، نیٹو رُکنیت پر پابندی اور ڈیمیلیٹائیزیشن کو حل نہیں کرتیں۔ اس طرح کی بنیادی شرائط پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے شاید کوئی مکمل، منصفانہ امن معاہدہ آسان نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین اور امریکا صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کریں گے
  • روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے امن منصوبے کی حمایت کردی
  • یوکرین سے جنگ بندی: روس نے ٹرمپ کے امن منصوبےکی حمایت کردی
  • روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبےکی حمایت کردی
  • روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے لڑائی نہیں‘ پاکستان
  • یوکرین جنگ کے بعد یورپ کے دفاعی اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے،  یورپی یونین
  • روسی حملے کے مقام سے 22 افراد لاپتہ ہیں: یوکرینی صدر زیلنسکی
  • صدر ٹرمپ کی جانب سے روس اور یوکرین امن منصوبے کی منظوری
  • امریکا اور روس کا خفیہ امن منصوبہ: یوکرین سے علاقہ چھوڑنے اور فوج نصف کرنے کا مطالبہ
  • جنگ بھڑک اٹھی: روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرون کی بارش کردی، 19 ہلاک، 66 زخمی