کراچی: ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
کراچی:
قائدآباد کے قریب ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی فردوس چالی گل احمد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے جناح اسپتال پہنچایا جہاں دوران سفر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ شہباز ولد اللہ بخش کے نام سے کی گئی جبکہ 22 سالہ شاہ میر ولد غلام شبیر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جو کہ شدید زخمی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکان میں گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور مارکیٹ کے بنی دکان کے فرنٹ کو توڑتا ہوا اندر گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار 28 سالہ اکبر محمود جاں سر پرشدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔
حادثے میں تین افراد 26 سالہ کامران الطاف ،18 سالہ محمد عمر ،22 سالہ ثاقب نواز زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈیڈ باڈی سمیت اسپتال منتقل کردیا۔