ٹانک:بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گرگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گر گئی۔
اسکول ٹیچرز کے مطابق ٹانک میں جی پی ایس نمبر 4 قطب کالونی کے کمرے کی چھت رات کے وقت گری۔ اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خطرے سے خالی نہیں۔ منہدم کلاس روم میں 3 مختلف کلاسز کے بچوں کو پڑھایا جاتا تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق 3 کمروں کے اسکول میں اب 2 کمرے رہ گئے ہیں جو ناقابل استعمال ہیں۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متبادل جگہ کا بندوبست کرے تاکہ بچوں کا وقت ضائع نہ ہو۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جمعرات کوعام تعطیل کااعلان
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے یکم مئی (محنت کشوں کے عالمی دن) کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق جمعرات یکم مئی کو صوبے بھر کے سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکول، کالجز اور جامعات بھی تعطیل کے باعث بند ہوں گے۔
محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف میں منائے جانے والے اس دن کو دنیا بھر میں یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے اور سندھ حکومت ہر سال کی طرح اس سال بھی تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی عوام اور میڈیا کا ڈر، ارشد ندیم کو بھارت آنیکی دعوت دیکر نیرج چوپڑا صفائیاں دینے لگے