یوں تو پاکستان میں اس وقت موٹر سائیکلوں کی بھرمار ہے لیکن بین الاقوامی معیار کی 3 کمپنیاں ایسی تھیں جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بیچ رہی ہیں اور آفٹر سیل سروسز بھی فراہم کرتی ہیں جن میں سوزوکی، یاماہا اور ہونڈا شامل ہیں یہ تینوں برانڈز پاکستان میں ہی مصنوعات بناتی ہیں، لیکن یاماہا پاکستان نے مقابلے میں صرف ہونڈا اور سوزوکی کو چھوڑ کر خود اس ریس سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاماہا پاکستان کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے پاعث پاکستان میں اپنی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ بند کر رہے ہیں، اس نوٹیفیکشن کے مطابق یاماہا اپنے سپئر پارٹس اپنے مستند ڈیلرز کے ذریعے فراہم کرتا رہے گا۔

یاماہا نے پاکستان میں اپنے سفر کا آغاز 1976 میں کیا، جب Dawood Yamaha Limited (DYL) کے نام سے ایک جوائنٹ وینچر قائم ہوا، ابتدائی ماڈلز میں YB 100 شامل تھا، جو اس وقت کے نوجوانوں میں بہت مقبول رہا۔

مزید پڑھیں: یاماہا کا پاکستان میں موٹرسائیکل کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

‏Yamaha YB 100 مضبوط باڈی، اچھا انجن اور ساؤنڈ کی وجہ سے مشہور تھا Yamaha-4-stroke انجن، بہتر فیول ایوریج، اور آرام دہ سواری کے لیے معروف۔
‏Yamaha Dhoom YD-70 کم قیمت اور فیول ایفیشنسی کے باعث عام عوام میں مقبول رہا،

2008 میں یاماہا اور داؤد گروپ کے درمیان شراکت ختم ہوگئی، اور DYL ایک علیحدہ کمپنی کے طور پر کام کرنے لگا، جبکہ یاماہا نے پاکستان میں خود اپنی فیکٹری لگانے کی منصوبہ بندی کی۔

2015 میں یاماہا جاپان نے پاکستان میں اپنی براہ راست کمپنی Yamaha Motor Pakistan (Private) Limited کے تحت کام شروع کیا،
‏YBR125، YBR125G، YB125Z، مارکیٹ میں متعارف کروائے، جو نوجوان طبقے اور ٹورنگ رائیڈرز میں بے حد مقبول ہوئے۔

مزید پڑھیں: موٹر سائیکل مزید مہنگی، یاماہا اور یونیک نے قیمتوں میں اضافہ کردیا

یاماہا موٹر سائیکلیں جدید ڈیزائن، بہتر سسپنشن، 5-گئیر انجن، اور آرام دہ سواری کے لیے مشہور ہیں، یاماہا ہونڈا اور چائنیز بائیکس کے مقابلے میں قدرے مہنگی ہیں، لیکن معیار کے لحاظ سے بہتر سمجھی جاتی ہیں، یاماہا کی مینوفیکچرنگ فیکٹری کراچی میں واقع ہے، یاماہا پاکستان میں آفیشل ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے سیلز، اسپئیر پارٹس اور سروسز فراہم کرتا تھا۔

پاکستان میں موجود یاماہا چلانے والے اس خبر سے خوش نہیں دکھائی دے رہے ہیں، وی نیوز سے کچھ شہریوں نے بات چیت میں کہا کہ ایک مقابلے کی فضا تھی جس میں اب ہونڈا اور سوزوکی رہ گئے ہیں، ایک شہری کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ برس سے میں یاماہا کی بائیک چلا رہا ہوں کوئٹہ تک گیا ہو اس پر اور ایسا آرام دے سفر شاید کوئی اور بائیک دے پائے۔

شہری کا کہنا تھا کہ یاماہا آرام دے ہے، فیول کنزمشن میں بہتر ہے، آفٹر سیل سروسز بہترین ہے تین سال تک اپنے مستند ڈیلرز سے سروسز فراہم کرتے تھے جو کوئی نہیں کرتا، اسکے پارٹس باآسانی مل جاتے تھے، یاماہا ایک بہتر آپشن تھا اسکے جانے سے اب سوال یہی اٹھے گا کہ کیا یہ سروسز فراہم کریں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: یاماہا 125 پاکستان میں اب قسطوں پر دستیاب

شعیب احمد جو ایک بائیکر ہیں کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت سمیت سوات اور ناران کاغان انہوں نے یاماہا پر سفر کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم گروپ کی شکل میں جاتے ہیں جس میں سوزوکی اور ہونڈا کی بائیکس بھی ہوتی ہیں لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ یاماہا نے پانی یا مشکل راستوں میں ساتھ چھوڑا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں لانگ روٹ کے لیے ایک بہترین آپشن تھا اس کی مینوفیچرنگ بند ہونے سے فرق تو پڑے گا ظاہر ہے بائیکرز نئے ماڈل ہے پیچھے بھاگتے ہیں جب یاماہا ہوگا ہی نہیں تو دوستی ختم کرنا پڑے گی اور کسی اور برانڈ کے پیچھے جانا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان سوزوکی موٹر سائیکل ہونڈا یاماہا.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سوزوکی موٹر سائیکل ہونڈا یاماہا پاکستان میں کہنا تھا کہ کا کہنا کے لیے

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں