اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے 8 ہزار کروم بکس کا آرڈر
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کروم بکس کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن بڈنگ کے ذریعے 8 ہزار کروم بکس فراہمی کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن میں آن لائن ٹینڈرز کھولے گئے، تقریب میں کروم بکس فراہمی کے لیے کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کمیٹی ممبران نے آن لائن اور ٹینڈرز ڈاکومنٹس کھولے، گیارہ کمپنیوں نے ٹینڈز اپلائی کیا تاہم دس کمپنیوں کو فنانشیل ٹینڈرز میں حصہ لیا، سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا۔
کمیٹی ممبر طلعت سعید نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران اداروں میں کروم بکس فراہم کردی جائیں گی، کم بولی دینے والی کمپنی سے معیاری کروم بکس فراہمی کے حوالے سخت اقدامات کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
میرپور، آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔