امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر یورپی یونین کا ردعمل‘واشنگٹن کو ہماری مہربانیوں پر شکرگزار ہونا چاہیے.ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوول آفس سنبھالنے کے بعد یورپی ممالک پر تنقید سے واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان تلخیاں بڑھ رہی ہیں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے دو روز قبل واشنگٹن کے دورے کے باوجود ٹرمپ نے یورپی یونین پر تنقید کی صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کا قیام امریکہ کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا.
(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی آزاد تجارتی منڈی ہے یہ امریکہ کے لیے ایک اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام یورپی اور امریکی شہریوں اور کمپنیوں کے لیے ان مواقع کو یکساں طور پر محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا نہ کہ ایک دوسرے کے خلاف مہم چلانے کی .
انہوں نے کہا کہ یونین نے ایک بڑی اور مربوط سنگل مارکیٹ بنا کر امریکہ کو تجارت میں سہولت فراہم کی ہے امریکی برآمد کنندگان کے لیے لاگت کو کم کیا ہے اور 27 ممالک میں متحد معیارات اور ضوابط بنائے ہیں. یورپی کمیشن نے متنبہ کیا کہ یونین امریکی صدر کی طرف سے نئی ٹیکس دھمکیوں کے حوالے سے کسی بھی کسٹم ڈیوٹی کا مضبوطی اور فوری جواب دے گی انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ہمیشہ یورپی کمپنیوں‘ کارکنوں اور صارفین کو بلاجواز محصولات سے محفوظ رکھیں گے. رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین امریکہ پر مہربان ہے اگر ٹرمپ قواعد پر عمل کرتے ہیں تو تعاون کرنے کے لیے تیار ہیںیہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ نے گزشتہ روز یورپ سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی کا اعادہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں یورپ کے ممالک سے محبت کرتا ہوں میں واقعی میں ان تمام ممالک سے محبت کرتا ہوں لیکن سچ پوچھیں یورپی یونین ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی یہی مقصد تھا اور وہ کامیاب ہوئے. نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی ممالک نے ٹرمپ کے اس بیان پر سخت رد عمل دیا ہے اس سے قبل وزیر خارجہ مارکو روبیو کی یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کایا کالس کے ساتھ کل ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی تھی ملاقات کی منسوخی”شیڈیولنگ ایشوز“ کی وجہ سے تھی قبل ازیں بہت سے یورپی راہنماﺅں نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی تقریر پر بھی تنقید کی تھی جہاں انہوں نے کئی یورپی ممالک اور یورپی یونین کے موقف کی شدید مذمت کی تھی.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یورپی یونین یورپی ممالک امریکی صدر نے کہا کہ کہ یورپی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔
یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تھی۔
وزیر اعظم نے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں،ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ملکی سیاسی پیش رفت سمیت اہم امور بھی زیر بحث آئے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گی۔