City 42:
2025-11-04@14:50:08 GMT

پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی پنک بائیک دینے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی خواتین کی سہولت کیلئے پنک بائیک دینے کا اعلان کردیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ خواتین کو مفت پنک اسکوٹرز دینے جارہا ہے،اس سلسلے میں جن کے پاس 2ویلرز لائسنس ہوگا ان کو پنک اسکوٹرز ملیں گے، اوپن بیلٹنگ کے ذریعے اسکوٹرز دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹوڈنٹس، کاروبار اور نوکری پیشہ خواتین کو اسکوٹرز ملیں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ خواتین کو بائیک چلانا بھی سکھائے گا۔

مردوں کے بینک اکاونٹس زیادہ ہیں یا خواتین کے ،گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کو خودمختار بنانے کی بات کرتی ہے۔ کوشش ہے کہ اگلے ماہ سے پنک ٹیکسی بھی شروع کریں۔ حکومت کا پورا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے۔ کراچی میں پانی کی طلب زیادہ ہے، پانی کی دستیابی بڑھانےکےمنصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے صوبائی کابینہ سے ڈبل ڈیکر بسوں کی منظوری لیے جانے کی خوش خبری دیتے ہوئے مزید بتایا کہ کے فور منصوبے پر بھی کام کو تیز کیا جائے گا۔ اسی طرح اے این ایف کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈبل کیبن گاڑیوں کو بھی پرسنل گاڑی کے طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

 کرکٹ کا اہم ایونٹ بھارت میں نہیں ہو گا، نیوٹرل وینیو کی تلاش

واضح رہے کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز بھی خواتین کے لیے پنک بائیک متعارف کروا چکی ہیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ والدین اپنی بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں ، بچیاں بائیک چلانے سے بااختیار ہوں گی اور اپنا کام خود کریں گی ۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خواتین کو

پڑھیں:

موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق

 فاران یامین : لاہور میں موٹر بائیک فلائی اوور سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارموقع پر دم توڑگیا۔
ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ صدیق سنٹر فلائی اوور پر پیش آیا،بائیک سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

 ریسکیوکے مطابق مذکورہ لاش کی شناخت اکبر ولد حبیب عمر 46 سال معلوم ہوئی ہے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا بااختیار خواتین کی جانب ایک اور قدم , پنک اسکوٹی فیز 2 کا اعلان
  • سندھ حکومت کی خواتین کے لیے سہولت،پنک اسکوٹی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع
  • سندھ میں خواتین کیلیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • سندھ حکومت کا خواتین کیلیے پنک اسکوٹیز پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کو مزید خودمختاری دینے کا فیصلہ
  • خواتین کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • سندھ حکومت نے خواتین کیلیے  پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے  مرحلے  کا اعلان کردیا
  •  اسلام آباد: ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان
  • موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
  • مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید