گوگل کا نیا فون پکسل نائن اے کب لانچ ہوگا، قیمت کیا ہوگی؟ اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گوگل کا نیا فون پکسل نائن اے اگلے مہینے لانچ کیا جائے گا۔
گیجٹس 360 کے مطابق گوگل کی جانب سے ابھی تک پکسل نائن اے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم افواہوں کے مطابق یہ فون پکسل ایٹ اے کی قیمت پر ملے گا۔
اس فون میں ٹینسر جی فور پروسیسر اور 48 میگا پکسل کا بیک کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔
ہ فون 128 یا 256 جی بی میموری کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اینڈرائڈ ہیڈلائنز کے مطابق گوگل پکسل نائن اے کے 128 جی بی ویریئرنٹ کی قیمت 499 ڈالر ہو سکتی ہے جبکہ 256 جی بی والے ویریئرنٹ کی قیمت 599 ڈالر ہوگی۔
اسی قیمت پر گوگل پکسل ایٹ اے بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
بیجلیئم، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین میں یہ فون 128 جی بی میموری کے ساتھ 549 یورو کا ملے گا جبکہ 256 جی بی ویریئرنٹ والا فون 649 یورو کا فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
افواہوں کے مطابق گوگل نائن اے 19 مارچ کو لانچ کے لیے پیش کیا جائے گا اور پری آرڈرز بھی اسی دن سے لیے جائیں گے۔
گوگل نائن اے 29 مارچ سے فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اس فون میں 6.
اس فون کا کیمرہ 48 میگاپکسل اور الٹرا وائڈ کیمرہ 13 میگاپکسل کا ہوگا۔
یہ فون اینڈرائڈ 15 کو سپورٹ کرے گا جس پر سات برسوں تک او ایس اپڈیٹس آتی رہیں گی۔
اس فون میں 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی جائے گی جسے 23 واٹ وائر اور 7.5 واٹ وائرلیس کی چارجنگ کی سہولت میسر ہوگی۔
مزیدپڑھیں:آسٹریلیا، انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیش کیا جائے گا کے لیے پیش کیا فروخت کے لیے کے مطابق اس فون
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔