دشمن سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن سوشل میڈیا پر افواج کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے، پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
کراچی نمائش چورنگی پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلاحی ادارے کے دسترخوان پر شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
گورنر سندھ نے ضرورتمندوں کو کاروبار کرنے کے لئے سبزی کے ٹھیلے تقسیم کئے اور بتایا کہ پورا رمضان1ہزار ضرورتمند افراد میں ٹھیلے تقسیم کرینگے اور ضرورت مند خاندانوں میں بچیوں کی شادیوں کے لئے سیٹ بھی تقسیم کئے جائینگے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب سے میں گورنر بنا ہوں ایک دن سکون سے نہیں سویا، رات پانچ پانچ بجے تک آئی ٹی مراکز کھولنے کی باتیں کررہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن مراحل سے گزر رہا ہے، دشمن کروڑوں ڈالر خرچ کرکے سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف ایسی باتیں پھیلاتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آخری وار ہے دشمنوں کا جن کا مقصد فوج کو کمزور کرنا ہے، آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر دیکھیں کتنے فوجیوں نے ہمارے لئے جانیں دیں، ہم پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے والے بچے کوئی گیارہ سو ڈالر کما رہا ہے کوئی پندرہ سو ڈالر کمارہا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہے پاکستان کا جھنڈا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
پہلگام واقعہ، بھارت پاکستان مخالفت میں جعلی تصاویر پھیلانے لگا
بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اب اے آئی سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے میں سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جعلی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پہلگام واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جو کہ تمام تصاویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں اور اصلی نہیں ہیں۔ لیکن ان تصاویر کو اصل واقعے سے جوڑ کر پیش کیا جارہا ہے ۔فیکٹ چیک ٹیم نے ان تصاویر کو AI مواد کی شناخت کرنے والے ٹولز کے ذریعے چیک کیا۔ زیادہ تر ٹولز نے ننانوے فیصد یہ امکان ظاہر کیا کہ یہ تصاویر مصنوعی ہیں اور AI سے بنائی گئی ہیں۔دہشت گردی کے حملے پر میڈیا کی وسیع کوریج میں ہمیں اس قسم کی کوئی تصاویر نظر نہیں آئیں۔ تصاویر میں چہروں کی غیر واضح تفصیلات اور چمکدار ساخت بھی ان کے مصنوعی ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔سوشل میڈیا پر حملے کی جگہ کی مزید کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک پوسٹ کو اب تک 26,100 سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ ہم نے ان تصاویر کو بھی چیک کیا لیکن یہ سب تصاویر بھی جعلی ثابت ہوئیں۔تمام دستیاب شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلگام حملے سے متعلق وائرل ہونے والی یہ تصاویر اصلی نہیں بلکہ AI ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں اس قسم کی کوئی تصاویر دستیاب نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اے آئی سے بنی ان جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔